ڈسٹرکٹ گھوٹکی، تحصیل ڈھرکی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے غیر قانونی مدرسے کی تعمیر

11214282_10153651295784561_224236674564941242_n

یہ تصاویر ڈسٹرکٹ گھوٹکی، تحصیل ڈھرکی کی مصطفی کالونی کی ہیں۔ اہلِ علاقہ نے ہم سے رابطہ کیا اور بتایا کہ تکفیری دیوبندی تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت ولجماعت) نے بغیر حکومتی منظوری کے اس علاقے میں ایک غیر قانونی مدرسے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ ہمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں سپاہِ صحابہ کا سرغنہ مولوی احمد لغاری ہر برس سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کو بلاتا ہے، جلسے کرواتا ہے اور سر عام شیعہ کافر کے نعرے لگواتا ہے۔

یہ مولوی قبضہ مافیا سے تعلق رکھتا ہے اور علاقے کے لوگوں کے پلاٹوں پر قبضہ کرنے میں مشہور ہے۔ ہم سے رابطہ کرنے والے نے اپنا نام صیغہِ راز میں رکھنے کی درخواست کی اور بتایا کہ اس علاقے کی نصف آبادی اہلسنت بریلوی اور نصف اہل تشیع پر مشتمل ہے اور ہمیشہ سےمل جل کر رہتے آئے ہیں۔

ایسی صورت میں اِن تکفیریوں کا وہاں مدرسہ قائم کرنا اور وہ بھی بغیر حکومتی اجازت کے ایک سنگین جرم اور قابل اعتراض فعل ہے۔ علاقے کے بیشتر علماء جان کے خطرے کے پیش نظر آواز اُٹھانے سے ڈر رہےہیں البتہ چند ایک نے ہمت دکھا کر علاقے کے ایس ایچ او کو تحریری شکایت جمع کروا دی ہے۔ ہم اپنے بلاگ کی وساطت سے یہ پیغام ذمہ داران تک پہنچانا madressaچاہتے ہیں کہ کالعدم تکفیری دیوبندی تنظیم سپاہ صحابہ کے اس غیر قانونی اور مذموم منصوبے کو بروقت روکا جائے تاکہ اہل علاقہ مستقبل میں ان کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔

Comments

comments