سیکیولر نظریات کی علمبردار، رواداری کے بھاشن دینے والی اور نام نہاد سُرخ پوشوں کی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید کا خطاب
ایم کیو ایم کیوں بنی، مہاجر اپنے اپنے آپ کو مہاجر کیوں کہلواتے پیں، مہاجر کیوں کر ایک نسلی اور لسانی اکائی ہیں، مہاجروں کو ایم کیو ایم سے پہلے کن ناموں سے پکارا جاتا تھا، کس طرح پاکستان بنانے والوں کی، پاکستان کے لیئے لاکھوں قربانیاں دینے والوں کی پاکستان میں تضحیک کی جاتی تھی، ان کے آباو اجداد کا مذاق اڑایا جاتا تھا، جی ہاں کسی اور کی زبان نہیں، کسی ایم کیو ایم کے رہنما کی زبانی نہیں، بلکہ اے این پی کے سندھ کے صدر اور پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کے رکن جناب شاہی سید کی زبانی سنیں۔
یاد رکھیں اے این پی ایک سیکولر اور بائیں بازو کی جماعت سمجھی جاتی ہے اور کوئی شبہ نہیں کہ باچا خان بر صغیر کے ایک بڑے رہنما تھے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف جنگ آزادی میں بھر پور کردار ادا کیا۔ اب بڑا آسان سا سوال کرتا ہوں ڈی جی رینجرز جنرل بلال سے کہ کیا ہیٹ اسپیچ پر مبنی اس تقریر پر سینیٹر شاہی سید کے خلاف آپ کوئی اقدام کرنا پسند کریں گے یا یہ رینجرز کے بس سے باہر ہے یا یہ کہ لوگوں کو مہاجروں کو گالی دینے کی آزادی دی ہوئی ہے آپ نے، یا قمر منصور کو گرفتار کرنا آسان ہے اور شاہی سید کو گرفتار کرنا آپ کے لیئے مشکل ؟
سیکیولر نظریات کی علمبردار، رواداری کے بھاشن دینے والی اور نام نہاد سُرخ پوشوں کی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید کا محبت اور بھائی چارے سے بھرا خطاب سماعت کیجئے۔ ایم کیو ایم سے سیاسی چپقلش اپنی جگہ اور ایک پوری کمیونٹی کا تضحیک اپنی جگہ
https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/videos/10153478754624561/?hc_location=ufi