کویت میں شیعہ مسجد پر حملہ کرنے والا سعودی شہری تھا
شفقنا اردو۔ کویتی حکام نے کویت سٹی میں شیعہ مسجد امام صادق پر خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔
حکام کے مطابق مسجد پر حملہ کرنے والا سعودی شہری ہے جس کا نام فہد سلیمان عبدلمحسن القبا ہے۔
حملہ آور کو ایک مقامی شخص نے پناہ دے رکھی تھی۔
پولیس نے اس حملہ آور کو معاونت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔
واضع رہے کہ جمعہ کے روز مسجد پر خودکش حملے میں کم از کم 28 افراد شہید ہو گئے تھے جن کے نماز جنازہ کل ادا کردی گئی ہے۔
Source: