Muhammad Khan Sasoli, yet another victim of the messy war between Pakistan military and Baloch nationalists


Khuzdar (Balochistan Point): December 15, The President of Khuzdar press club and senior journalist belonging to daily Zamna Quetta, Royal TV, news agency INP, Dawnnews Tv ,Muhammad khan Sasoli gunned down today.

Muhammad khan Sasoli was on his way back home after doing his routine professional assignments left Khuzdar Press Club for his home situated in Labour Colony on his vehicle at 7.30pm. When he reached in front of his house two unknown motorcyclists wearing masks opened indiscriminate fire on him. He received four bullet wounds in his head, chest and died on the spot. The assailants later fled from the scene. No group has accepted responsibility for the murder. (Source)

خضدار پریس کلب کے صدر کا قتل

محمد خان ساسولی کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خضدار پریس کلب کے صدر محمد خان ساسولی کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس واقعہ کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں نے بدھ کو خضدار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگارایوب ترین کے مطابق محمد خان ساسولی کو منگل کی شام اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کیا جب وہ ورکرزکالونی میں واقع اپنےگھر کے گیٹ پر پہنچے تھے۔

خضدار پریس کلب کے نائب صدر ریاض مینگل نے بی بی سی کو بتایا کہ محمد خان ساسولی جیسے ہی گھر پہنچے تو ان پر ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد ساسولی کوبدھ کو خضدار سے پچیس کلومیٹر دور واقع ان کے آبائی گاؤں پشک میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ریاض مینگل کے بقول سیاسی اور سماجی حلقوں میں محمد خان ساسولی کا احترام ان کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کی وجہ سے کیا جاتا تھا اور وہ بلاامتیاز تمام طبقوں کے لیے کام کرتے تھے۔

اس واقعہ کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، انجمن تاجران اور دیگر تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بدھ خضدار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاض مینگل کے مطابق محمد خان ساسولی کو کافی عرصے سے مختلف گروہوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ ان کے مطابق بلوچ مسلح دفاع نامی تنظیم کی جانب سے ایک پمفلٹ بھی تقسیم ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خضدار کے صحافی بی ایس او اور بی این پی کے جلسوں کی رپورٹنگ نہ کریں۔

خیال رہے کہ چھ ماہ قبل میں خضدار میں ہی ایک اور صحافی فیض ساسولی بعض نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے اور بعد میں بلوچ لبریشن آرمی نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -