حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر کے بدلے حکومت قومی جذبات سے نہ کھیلے – ثروت عجز قادری – سربراہ سنی تحریک
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کو یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگ میں نہ دھکیلا جائے، کیونکہ مسلم ملک کے خلاف فرقہ وارانہ مہمم جوئی کا حصہ بننا کسی صورت میں دانشمندی نہیں ہوگی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سعودیہ سے وصول کیے گئے ڈیڑھ ارب ڈالر کے بدلے حکومت قومی جذبات سے نہ کھیلے –
یمن، سعودی عرب اور ایران سمیت تمام مسلم ممالک سے پاکستان کو بلاتفریق دوستانہ تعلقات قائم رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم پہلے ہی پرائی لڑایوں میں ناقابل تلافی نقصان اٹھا چکی ہے اور اب یمن کے مظلوم عوام پر مسلط سعودی، سلفی و امریکی جارحیت میں شمولیت سے نہ صرف یمن میں مظلوم مسلمانوں کا نقصان ہو گا بلکہ پاکستان میں بھی فرقہ وارانہ فسادت بھی چھڑ جانے کا اندیشہ ہے –