تکفیری فاشسٹ بیانئے کے پیدل سپاہی اور نظریہ ساز – عامر حسینی

10450972_10205568788527427_3256212685586605124_n

 

رات کے اس آخری پہر میں جب جی ایچ کیو پر حملے کی قیادت کرنے والے عثمان اور سابق آرمی چیف پر حملے کے مرکزی کردار ارشد مہران کو فیصل آباد جیل میں پهانسی دی گئی ہے اور میڈیا پر بہت کم دکهائی جانے والی وہ تصویر بهی دونوں کی پهانسی کے وقت کی تصویر کے ساته مرے سامنے ہے جو شمالی وزیرستان میں تکفیری دہشت گردوں کی ہے اور ان سب کا تعلق دیوبندی مکتبہ فکر سے ہے

یہ سب وہ تکفیری خارجی پیدل سپاہی تهے جنهوں نے دیوبندی مکتبہ فکرمیں آنکه کهولی اور پهر یہ سپاہ صحابہ پاکستان میں آئے جو اب اہلسنت والجماعت کہلاتی ہے اور اس تنظیم میں آنے کے بعد ان پر تکفیری خارجی رنگ چڑهتا چلاگیا اور ان کی ایسی برین واشنگ ہوئی انهوں نے پاکستان کے صوفی سنی ، شیعہ ، عیسائی ، احمدی ، ہندو اور وہ سب لوگ جنهوں نے ان کے تصور جہاد وقتال سے اتفاق نہیں کیا سب کو واجب القتل ٹهہرادیا

سوچنے کی بات ہے کہ عثمان جوکہ خانیوال کی تحصیل کبیروالہ کا رہائشی تها جس کا تعلق ایک نچلے متوسط طبقے کے خاندان سے تها( اور وہ فوج میں میڈیکل کور میں ایک میل نرس تها اور باقی ننانوے فیصد تکفیری نوجوان دہشت گردوں کا خاندانی و سماجی پس منظر نچلہ متوسط طبقہ اور تعلق زیادہ تر مضافاتی شہروں سے بنتا ہے اور سب کا مالک دیوبندی ازم ہے )کی کایا کلپ کیسے ہوئی ؟

کبیروالہ میں عثمان کا ایک کلاس فیلو کہتا ہے کہ عثمان کی کایا کلپ سپاہ صحابہ پاکستان کے جلسے ، جلوسوں نے کی اور انهی کے توسط سے اس کے تعلقات لشکر جهنگوی ، تحریک طالبان اور دیگر دیوبندی تکفیری تنظیموں سے ہوئے اور سچی بات یہ ہے کہ آج دیوبندی مدرسے اور مساجد کی اکثریت وہ ہے جہاں پر عثمان جیسے نوجوانوں کو بتدریج تکفیریت و خوارج کی جانب لانے کے لئے سرتوڑ کوشش ہوتی ہے اور اس میں دیوبندی اہلسنت والجماعت کا بہت بڑا کردار ہے

اس جنگ میں ابهی تک کمانڈر اور تکفیری دہشت گردوں کے قائدین ہی مرے ہیں اور اب پهانسی بهی فیلڈ آپریشن کمانداروں کو لگ رہی ہیں لیکن ابهی تک ان کے نظریہ ساز اور نام نہاد ہمدرد محفوظ ہیں جوکہ کئی اور عثمان و ارشد مہران تیار کرنے میں مصروف ہوں گے

اس لئے میں سمجهتا ہوں جب تک تکفیری دہشتگردوں کے نظریہ سازوں کا تعاقب نہیں ہوگا اس وقت تک پیدل تکفیری دہشت گردوں کو پهانسیاں دیتے چلے جانے کے باوجود دہشت گردی کی جڑوں کا خاتمہ نہیں کیا جاسکے گا

پاکستان کے اکثر دیوبندی مدرسوں کے طالب علم ، بے روزگار نوجوان تکفیری تحریک کے پیدل سپاہی بنتے جارہے ہیں اور اس کے پیچهے تکفیریت کے نظریہ ساز ہیں جو خود سماجی سٹیٹس کے ساته آرام سے چین سے بیٹهے ہیں جبکہ نوجوان دیوبندی ان سے انسپائریشن لےکر پیدل سپاہی کی اپنی جان گنوارہے ہے

10850104_10205568788887436_4788125867017162564_n

10429239_10205568789447450_7919677396045139559_n

Comments

comments