مولوی عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے اور لال مسجد کو جلا دیا جائے، الطاف حسین کا مطالبہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طالبان کی حمایت کے جرم میں مولوی عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے اور جامعہ حفصہ کو بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے تبت سینٹر پر منعقدہ قومی یکجہتی ریلی سے ہزاروں کارکنان سے اپنے خطاب میں کیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج اگر پاکستان کو بچانا ہے تو طالبان کا خاتمہ کرنا ہوگا، میرے ملک میں پھول جیسے بچوں کو شہید کیا گیا، طالب علموں کو مارنے والے دہشت گردوں کا صفایا کردیں گے، دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
الطاف حسین نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی پورے ملک میں کارروائی کی جائے۔ الطاف حسین نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ طالبان کی حمایت کرنا ایک جرم ہے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور جامعہ حفصہ کو بند کرتے ہوئے لال مسجد کو آگ لگا دی جائے۔
Source:
http://shianews.com.pk/index.php?option=com_k2&view=item&id=12772%3A2014-12-19-15-23-31&Itemid=283