عبد القادر گیلانی کے ذاتی باڈی گارڈز کے ہاتھوں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن طاہر ملک کا قتل
عبد القادر گیلانی کے ذاتی باڈی گارڈز نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن طاہر ملک کو صرف اس لیئے قتل کر دیا کیوں کہ طاہر ملک نے اس “وی وی آئی پی” شخص کی لینڈ کروزر کے قریب سے اپنی موٹر سائیکل گزارنے کے “جرم عظیم” کا ارتکاب کیا تھا۔
اس سے پہلے بھی پاکستان میں سینکڑوں لوگ بر وقت ہسپتال نا پہنچ پانے اور بر وقت علاج نا ہونے کی وجہ سے اپنی جان سے جا چکے ہیں جس کی وجہ صرف اور صرف وی آئی پی نقل و حرکت تھی جس کا نقصان اور قیمت صرف اور صرف عوام کو بھگتنی پڑتی ہے –
وی آئی پی کلچر کے نام پر ہر سال ملکی خزانے کو کروڑوں کا جو ٹیکا ہمارے حکمران لگاتے ہیں اس کا بوجھ بھی عوام پر ہی ڈالا جاتا ہے – اپنے اللے تللوں کی قیمت بھی عوامی کی جیب سے وصول کی جاتی ہے –
یاد رہے عبدل قادر گیلانی بھی اسی پود سے تعلق رکھتے ہیں جس میں پاکستان کے مشہور جعلی لبرل شیری رحمان ، حشام ریاض شیخ اور رضا رومی شامل ہیں – یہ حضرات پاکستان میں جعلی لبرلوں کے سرخیل اور وی آئی پی کلچر کا ایک جزو ہیں
اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بلاول زرداری کے مشیران خاص بھی سمجھے جاتے ہیں – اب ایسے لوگوں کے مشوروں پر چلنے والے بلاول کو پاکستان سے غربت اور وی آئی پی کلچر ختم کرنے میں کتنی دلچسپی ہوگی – اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں
Personal bodyguards of Abdul Qadir Gilani of PPP murdered a #PTI activist, Tahir Malik, age 23, just because the later was driving his motorcycle too near of formers land cruiser.