نواز حکومت کی آخری رسومات کی تیاری – از ایاز امیر
Source:
http://jang.com.pk/jang/aug2014-daily/20-08-2014/col1.html
ایڈیٹر نوٹ : پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار اگر کوئی ہے تو وہ سب سے زیادہ خود نواز شریف ہیں جن کی ہٹ دھرمی حالات کو آج اس نہج پر لے آی ہے کہ جہاں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے – پہلے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنے اتحادی لشکر جھنگوی کے ہاتھوں بے گناہ سنی بریلویوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی اجازت دینا پھر اس قتل عام کی ایف آیی آر دو ماہ گزرنے کے باوجود درج نہ کرنا اسی طرح نواز لیگی لیڈروں کا شاہانہ طرز عمل حالات کی سنگینی کی وجہ بنا ہے –
دوسری جانب ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود الیکشن دھاندلی کے بارے میں کوئی سنجیدہ اقدامات نا کر کے اپنے جمہوریت دشمن ہونے کا ثبوت نواز لیگ پہلے ہی دے چکی ہے – تابوت میں آخری کیل نواز لیگی وزیروں کی جانب سے لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سمیت دوسری کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کی صورت میں پیوست ہو چکی ہے –