Summary: Veteran columnist Nazir Naji’s sane advice to Bilawal Bhutto Zardari. Will Bill listen?
پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست بلاول بھٹو زرداری سے مخاطب ہو کر سینئر پاکستانی صحافی نذیر ناجی روزنامہ دنیا میں لکھتے ہیں کہ بلاول کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلنا ہے یا والد آصف علی زرداری کے – ایک طرف قربانی، ایثار، ایمانداری اور جرات ہے، دوسری طرف پیسہ، پیسہ اور پیسہ
ناجی صاحب نے فیصل رضا عابدی کے خلاف نوٹس جبکہ کرپشن میں بدنام سیاستدانوں جیسا کہ راجہ پرویز اشرف، فریال تالپور وغیرہ پر بلاول کی خاموشی کو اس کی دو عملی کا مظہر قرار دیا
ناجی صاحب لکھتے ہیں کہ پاکستان کے نئے سیاسی میٹریل میں کوئی بھی اس قابل نہیں جو بلاول کی پیپلز پارٹی میں کام کرنے کا اہل ہو اس لیے بلاول کو پارٹی کے حقیقی مخلص کارکنوں اور جیالوں کو پارٹی کی قیادت میں جگہ دینا چاہیے جبکہ راجہ پرویز اشرف، فریال تالپور، شیری رحمان، نجم سیٹھی اور اس قبیل کے دوسرے افراد کو گھر کا رستہ دکھانا چاہیے
ناجی صاحب لکھتے ہیں کہ جو لوگ ان دنوں پیپلز پارٹی کا لیبل لگا کر اپنی دکانیں چلا رہے ہیں ان کا پارٹی سے نہ سیاسی تعلق ہے، نہ ذہنی اور نہ قلبی بلکہ یہ سب مطلب اور مفاد پرست ٹولہ ہے جو بلاول اور اس کے نانا کی پارٹی کے گرد جمع ہو کر اپنی ذاتی دکان چمکا رہا ہے
ناجی صاحب نے کہا کہ بلاول کو پی پی پی کی ٹوکری سے ان تمام گندے انڈوں کو جو یا فوجی استعمار کے وفادار جعلی لبرلز ہیں یا دائیں بازو کے رجعت پسند ہیں نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے
Comments
comments