پیوستہ رہ شجر سے ، امید بہار رکھ – از حق گو

21274_10151652410665482_158651529_n

آخر کار الیکشن کا دن بھی آ کر گزر گیا – پاکستان کی عوام نے دہشت گردوں کی دھمکیوں کی پروا نہ کرتے ہوے بڑیتعداد میں ووٹ ڈالا اور اپنی اپنی پسند کی پارٹیز کو ووٹ دے کر کامیاب کروانے کی ہر ممکن کوشش کی – الیکشن کی اسی گہما گہمی میں تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق صاحب کا اک بیان یاد آرہا ہے ، جس میں موصوف نے فرمایا تھا کہ اگر نواز لیگ یا پیپلز پارٹی حکومت میں آگیی تو میں ملک چھوڑ دونگا ، گزارش صرف یہ ہے کہ جناب آپ عمران کی ٹیم میں ہیں جس نے اپنی ساری زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی –

آپ کو بھی یہی مشورہ ہے کہ آپ بھی ملک چھوڑنے کی باتیں نہ کریں بلکہ اسی ملک میں رهتے ہوے اس ملک کی عوام کو ان کی طاقت اور قوت سمجھنے اور اس کے صحیح استعمال کا اندازہ کروا سکیں – پنجاب میں تو پھر بھی الیکشن مہم اپنے زوروں پر تھی-

اور آپ کی پارٹی اور نواز لیگ دونوں الیکشن مہم چلانے میں آزاد تھی جبکہ باقی تین صوبوں میں الیکشن مہم نہ ہونے کا برابر تھی اور پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ، عوامی نیشنل پارٹی تو طالبان کے حملوں کا نشانہ بن رہیں تھیں – اب جب کہ پنجاب کی عوام نے نواز لیگ کو اکثریت دے دی ہے اور خیبر پختون خواہ میں آپ کی جماعت کی اکثریت ہے تو آپ پاکستان سے باہر جانے کے بجاے پشاور چلیں جایں ،

پختون مہمان نواز لوگ ہیں آپ کی خدمات بھی کریں گے اور اقتدار تو وہاں ویسے بھی آپ کی جماعت کا ہوگا – امید ہے آپ پاکستان میں رہتے ہوے پاکستان کے حالت کی بہتری کے لئے کام جاری رکھیں گے ، ملک چھوڑ کار جانا مسائل کا حل نہیں ہے ، ملک میں رہ کار مسائل حل کرنے سے ہی مسائل حل ہونگے

آخر میں بس اتنا ہی کہوں کہ مایوسی کسی مسلے کا حل نہیں بلکہ بہت سے مسائل کی جڑ ہے تو مایوس نہ ہوں اور اپنی کوشش جاری رکھیں

 

Comments

comments