اکابردیوبند علما شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کو درست نہیں سمجھتے – از عبدل نیشاپوری

موجودہ دور میں عالمی سطح پر معروف متعدد اکابر سنی علماء نے شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کو نا جائز قرار دیا ہے اور سنی و شیعہ مسلمانوں کے درمیان وحدت پر زور دے ہے ایسے علما میں مصر کی جامعہ الازہر کے مرحوم مفتی محمود شلتوت، موجودہ مفتی علی جمعہ اور قطر کے مفتی اعظم یوسف القرضاوی شامل ہیں ماضی قریب میں دوحہ اور عمان میں شیعہ اور سنی علما کی کثیر تعداد دنیا بھر سے جمع ہوئےاور انہوں نے ایک دوسرے کے مسلک کو مسلمان قرار دیا اور سنی شیعہ وحدت کا نعرہ بلند کیا

https://lubpak.com/archives/237261

https://lubpak.com/archives/233379

اگرچہ شیعہ مسلمانوں کی کل تعداد دنیا میں مسلمانوں کی کل تعداد کا تقریبآ بیس فیصد ہے جن علاقوں میں رسول الله اور خلافت راشدہ کے زمانے میں اسلامی ریاست قائم تھی وہاں شیعہ مسلمان آبادی کا تقریباً چالیس سے پچاس فیصد بنتے ہیں

اسی حقیقت کے پیش نظر ہندوستان اور پاکستان میں حنفی مکتب سے تعلق رکھنے والے دیوبندی علما نے شیعہ اثنا عشری مسلمانوں کی تکفیر کی ممانعت کی ہے اور شیعہ اثنا عشری اور غالی شیعوں میں تفریق پر زور دیا ہے

جس طرح چند تکفیری دیوبندی دہشت گرد جو سنی و شیعہ مساجد، امام بارگاہوں یا معصوم افراد پر حملہ کرتے ہیں وہ تمام سنی مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتے اسی طرح چند غالی شیعہ جو پہلے تین خلفا کو کافر کہتے ہیں یا حضرت علی کو خدا کا درجہ دے دیتے ہیں تمام شیعہ مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتے

جس طرح تکفیری دیوبندی دہشت گرد وں کا دیوبندی مسلک سے تعلق رکھنے والے اعتدال اور امن پسند دیوبندی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں جس طرح یزید کو امیر المومنین کہنے والے اور حضرت ابو طالب علیہ السلام کو کافر کہنے والے چند تکفیری گمراہ لوگ ہیں اسی طرح چند غالی شیعہ جو خلفا ثلاثہ کو کافر کہتے ہیں یا قران کو تحریف شدہ کہتے ہیں ان کا شیعہ مسلمانوں کی اکثریت سے کوئی تعلق نہیں

اسی حقیقت کے پیش نظر مسلک دیوبند کے علما نے غالی شیعہ اور دیگر شیعہ مسلمانوں میں فرق کو ملحوظ رکھا ہے

ملاحظہ فرمایے دار العلوم دیوبند کے چند فتاویٰ جن میں مفتی رشید احمد گنگوہی، مفتی احمد علی سعید شامل ہیں

اس کے علاوہ چند تصاویر بھی شامل ہیں جن میں دیوبندی اور شیعہ علماء جیسا کہ مولانا فضل الرحمن، علامہ ساجد نقوی، مولانا محمد خان خان شیرانی وغیرہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں

Source: JUI Facebook http://www.facebook.com/photo.php?fbid=103548646484502&set=a.102293693276664.4439.100004881004076&type=1&relevant_count=1

ملاحظه فرمائیں مولانا فضل الرحمن کا پیغام سپاہ صحابہ کے بھٹکے ہوۓ دیوبندی نوجوانوں کے نام جن کو استعمار اپنے مذموم مقاصد کے لیا استعمال کر کے سنی شیعہ فرقہ واریت بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ امت میں انتشار ہو اور دیوبندی مسلک کا نام بد نام ہو

https://lubpak.com/archives/235133

Hafiz Tahir Ashrafi Sahib ki Rai

ijtami Shia kiy takfer droust nahi Jo ashab rasol S a w kiy takfer Kary woh kafir hay

Source: https://twitter.com/TahirAshrafi/status/288235113861488641

اکابر دیوبند کے فتاویٰ میں وہ ایک شیعہ مسلمان کیلئے بھی تکفیر کی انہی شرائط کا ذکر کرتے ہیں جو سنی مسلمان کیلئے ہیں اور محض شیعہ عقائد رکھنے پر تکفیر کو ناجائز قرار دیتے ہیں_ اس تفصیلی فتوے کے آخر میں مسلک دیوبند کے مفتی شفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی زید مجدہ کے دستخط بھی موجود ہیں

1

2

3

4

Comments

comments

Latest Comments
  1. Ihsan Qadri
    -
  2. Abdul Nishapuri
    -
  3. Abdul Nishapuri
    -