پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کو سیکولر پارٹیوں سے لڑوانا پاکستان کے دشمنوں کی نئی چال ہے
پاکستان میں شیعہ مسلمان ایک حقیقت کا نام ہے۔ شیعہ مسلمان ایک ایسی قوم کا نام ہے جو اس ملک کا 20 فیصد حصہ ہے۔ اس ملک کا ہر پانچواں شخص شیعہ ہے۔ الحمداللہ اس ملک کے تمام بڑے بڑے اداروں میں شیعہ مسلمان موجود ہیں جواس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
ان تمام عوامل سے دشمن شدید خوفزدہ ہے دشمن نہیں چاہتا کہ شیعہ قوم پاکستان میں آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرسکے۔ فوجی آمر جنرل ضیاالحق کے دور میں دشمن نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف مُسلح دہشتگردی کا آغاز کیا جو آج تک جاری ہے۔
جہاد افغانستان کے نام پر سعودی عرب کے مکروہ عزائم کی تکمیل کرتے ہوۓ تکفیری دیوبندیوں اور تکفیری سلفیوں کو مسلح جہاد کی تربیت دے کر نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ پاکستان کے اپنے شہریوں خاص طور پر سنی بریلوی، شیعہ، احمدیوں، مسیحیوں وغیرہ کے قتل عام کی راہ ہموار کی گئی – بڑے پیمانے پر شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تاکہ شیعہ قوم خوفزدہ ہوجائے اور اپنی عبادت گاہوں تک محدود ہوکر رھ جائے، بڑے پیمانے پر اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستانی شیعہ مسلمانوں کا سب سے بڑے دشمن سعودی عرب نے ریال خرچ کیا۔ ملک پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، اور دیگر جہادی گروپ تشکیل دیے گئے، پاکستان کی ایجنسیوں میں موجود ضمیر فروش جرنلوں کو خریدا گیا، چند بےضمیر سیاستدانوں میں خطیر رقم تقسیم کی گئی جس کا مقصد صرف ایک تھا کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا اس طرح قتل عام کیا جائے کہ پڑوسی ممالک سے متاثر ہوکر کہی سر اُٹھانے کی ہمت نا کریں۔
یہ سلسلہ منظم انداز میں جاری رہا مگر آج 40 سال بعد دشمن یعنی سعودی عرب کو اس بات کا خیال آیا کہ وہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں ناکام رہا، شیعہ مسلمانوں کا قتل عام تو کیا گیا مگر وہ شیعہ مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے میں ناکام رہااُلٹا پاکستان میں ایسی سیاسی طاقتیں وجود میں آگئی جو شیعہ مسلمانوں کے ساتھ کھلم کھلا یکہجہتی کا اظہار کرنے لگی، عالمی برادری میں اُن طاقتوں کے زریعے شیعہ مسلمانوں کی مظلومیت کا پرچار ہونے لگا، اور شیعہ جو اندرونی طور پر امام حسین(ع)کے نطریات کا حامی تھا مختلف تنظیموں میں امام حسین کے نظریات کی تشہیر کرنے لگا جس سے اُن سیاسی تنظیموں نے بھی امام حسین(ع) کے نطریات(ظلم کےخلاف قیام، مذہبی تعصبات سے بالاتر، خواتین کے حقوق، انسانیت سب سے پہلے) کو اپنانا شروع کردیا۔ ان نطریات کی حامل طاقتوں نے سیاسی میدان میں بھی قدم رکھا جن میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ نمائندہ جماعتیں تھی، یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ان دونوں جماعتوں میں شیعہ مومنین کی بہت بڑی تعداد شامل ہوئی۔ اندازے کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد شیعہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں، جبکہ کراچی شہر میں 90 فیصد شیعہ ایم کیو ایم کو ووٹ دیتے ہیں،ان جماعتوں نے خود کو سیکولر، لبرل طاقت کا نام دیا۔
ان طاقتوں نے شیعہ مسلمانوں کو پاکستان کے اعلی ترین ادارے پارلیمنٹ ہاوس تک پہچادیا۔دونوں جماعتوں میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کا خیال رکھا جانے لگا، ایسی پالیسی اور ایسے لوگوں سے ملاقات سے اجتناب کیا جاتا جو شیعہ مسلمانوں کی ناراضگی کا سبب بنے۔ حد تو یہ تھی کہ پارلیمنٹ ہاوس جہاں اعظم طارق جیسے دہشتگرد شیعہ مسلمانوں کے خلاف بکواس کیا کرتے تھے اسی پارلیمنٹ ہاوس میں ندیم افضل چن – شیخ وقاص اکرم اور دیگر شیعہ اور سنی ارکان اسمبلی شیعہ نسل کشی پر پاکستانی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔ فرح ناز اصفہانی اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بھی شیعہ نسل کشی کے خلاف آواز بلند کی – ان تمام آوازوں میں ایم کیو ایم اور پی پی پی کے اراکین کی آواز سب سے بلند اور توانا تھی – ذولفقار مرزا ایک سیکولر پارٹی سے تعلق رکھنے کے باوجود کھلم کھلا کہنے لگے کہ “اگر شیعہ بدبودار ہیں تو ہاں مجھے اس بدبو پر فخر ہے”، حیدر عباس رضوی نے طالبان کے نظام عدل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ “یہ نظام میرے جَد محمد (ص) کی تعلیمات کے خلاف اور اس نظام پر شیعہ مسلمانوں کے تحفظات ہیں۔
بس یہی بیداری یا تبدیلی سعودی عرب کو ناپسند ہے، دشمن نے 40 سال بعد شکست قبول کی اور تسلیم کیا کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا حل قتل عام نہیں بلکہ ان کے خلاف ایک ایسا محاز تیار کرنا ہے جہاں سے انھیں ہر میدان ہر ادارے اور ہر تنظیموں سے دور رکھا جائے۔ دشمن نے آج سے ایک سال پہلے ایک نئی دماغی جنگ کا آغاز کیا اور ایک “گیم پلان” تیار کیا، اس گیم پلان کے مطابق شیعہ مسلمانوں کو پاکستان میں موجود سیکولر طاقتوں سے لڑوایا جائے تاکہ شیعہ مسلمانوں کے دشمنوں میں اضافہ ہوسکے۔
اس گیم پلان کے تحت سب سے پہلے دشمن نے پاکستان کی سب سے بڑی سیکولر طاقت ,جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا پوری طاقت کے ساتھ اپنے خریدے ہوئے لوگوں کو پارٹی میں داخل کیا تاکہ وہ سعودی اور شیعہ مخالف نطریات کو پارٹی کے اندر داخل کرسکے، خدا کے شکر سے پیپلز پارٹی کی طرف سے بہت سخت رد عمل آیا اور ایسے لوگوں کو باہر نکال پھینکا
سعودی گیم پلان کے تحت دوسرا نشانہ کراچی کی ایک سیاسی تنظیم ایم کیو ایم تھی۔ ایم کیو ایم کا شیعہ مسلمانوں کی ہمدردجماعتوں کی لسٹ میں دوسرا نمبر آتا ہے، سعودی گیم پلان کے مطابق ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹر کی سطح پر ایک منظم انداز میں ایسے لوگوں کو داخل کیا گیا جو ایم کیو ایم کے نام سے سعودی نطریات کا پرچار کریں۔ نچلی سطح پر شیعہ مخالف نظریات پیدا کیے جائے، دوسری طرف کچھ نادان لوگوں کے ذریعے شیعہ مسلمانوں کو اشتعال دلوایا گیا، اور ایسا نقشہ کھینچ دیا گیا جسے دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ ایم کیو ایم کی پالیسی شیعہ مخالف ہوتی جارہی ہے۔ اور ایم کیو ایم کو ایسا لگتا کہ شیعہ ایم کیو ایم کے خلاف ہوتے جارہے ہیں۔
شیعہ کلنگ (شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف ویب سائٹ) کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں کہ کون کون سعودی گیم پلان کے مطابق کس طرح پاکستانی سیکولر طاقتوں میں شیعہ مخالف نظریات داخل کررہا ہے۔ ایسا نہیں کہ دشمن یہ کام کرتا رہا اور ہم شیعہ بس دیکھتے رہے شیعہ کلنگ کے چند افراد مسلسل اس گیم پلان پر نطر رکھتے تھے۔ شیعہ کلنگ نے شیعوں کی اعلی قیادت کو بتایا تھا کہ سیکولر طاقتوں کو شیعہ مسلمانوں کا دشمن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں فلاں فلاں افراد نادانی میں اس گیم پلان کی تکمیل کا سبب بن رہے ہیں۔ اطلاعات موجود ہیں کہ ایم کیو ایم اور پی پی پی کی اعلی قیادت ان تمام گیم پلان سے واقف ہے اور اس گیم پلان کی تکیمل نہیں چاہتی۔
مندرجہ بالا تحریر کوئی ڈرامائی اسکرپٹ نہیں، بلکہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے شیعہ کلنگ اس خفیہ گیم پلان پر ایک سال سے ریسرچ کررہا ہے ہم جانتے ہیں کہ اس تحریر کے بعد شیعہ کلنگ کو شدید خطرہ ہے کیونکہ شیعہ کلنگ اُس خفیہ سعودی گیم پلان کی تکمیل میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ مگر اب اس تحریر کا منظر عام پر آنا ضروری تھا کیونکہ اگر اس گیم پلان کو نہیں سمجھا گیا تو ہم ایک فضول جنگ میں اُلجھ جائینگے جس کا کسی کو کوئی فائدہ بھی نہیں ہوگا۔
لہذا ہمارا تجزیہ ہے کہ خوامخواہ میں ہم شیعہ آج کل جو سیکولر طاقتوں بلخصوص ایم کیو ایم سے اُلجھ رہے ہیں وہ در اصل ہمیں اُلجھایا جارہا ہے اس طرح ہم تنہا ہوجائینگے۔ ہم ایسی طاقتوں سے اُلجھ جائینگے جو ہم سے اُلجھنا ہی نہیں چاہتی، ایک بہت بڑی سعودی رقم اس گیم پلان پر خرچ کی جارہی ہے۔ بہت بڑی تعداد ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹر کی سطح پر داخل ہوئی ہے جو سعودی ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ آخری اطلاع کے مطابق ایسے ایجنٹ اب سامنے آتے جارہے جن کی صفائی کام بہت تیزی سے جاری ہے۔
ہم ایم کیو ایم ، پی پی پی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صفوں میں داخل ہونے والے تکفیری دیوبندی، تکفیری سلفی انتہا پسندوں کی بیخ کنی کریں گی اور انہیں اپنی صفوں سے نکل پھینکیں گی – ہم شیعہ اور سنی مسلمانوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اپنے حقیقی دشمن یعنی سپاہ صحابہ، طالبان اور ان کے سر پرست سعودی عرب کو پہچانیں اور اپنی سیاسی قوت کو تعمیری انداز میں استعمال کریں – سیکولر جماعتوں سے غیر ضروری طور پر الجھنے سے صرف سپاہ صحابہ اور سعودی عرب کو فائدہ ہو گا – جو شیعہ ویب سائٹس اور تنظیمیں غیر ضروری طور پر پی پی پی ، ایم کیو ایم وغیرہ سے الجھنا چاہ رہی ہیں وہ نہ شیعہ مسلمانوں کی خیر خواہ ہیں نہ پاکستان کی
پاکستان کی حکومت میں شامل جماعتوں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، عوامی نیشنل پارٹی وغیرہ کی ذمہ داری ہے کہ شیعہ نسل کشی میں شامل تکفیری دیوبندی جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) پر پابندی لگایں، اس کے دہشت گرد رہنماؤں کو گرفتار کریں اور انھیں سخت ترین سزایں دیں – مظلوم شیعہ، سنی بریلوی، احمدی ، مسیحی اور دوسرے پاکستانی بھائیوں کو تکفیری دیوبندیوں کے تشدد سے بچانے کے لیے خاطر خواہ اقدام کریں اور جو مظلوم قتل ہو گئے ہیں ان کے ورثا کی مالی اور اخلاقی امداد کی جائے
( ترمیم شدہ – شیعہ کلنگ ویب سائٹ سے ماخوذ )
کراچی میں 25 فعال شیعہ افراد کو قتل کرنے کی سازش
بہت بروقت مضمون ہے میں شیعہ کلنک ویب سائٹ کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ اس اہم مسلے کی طرف توجہ دی
آپ نے پی پی پی اور ایم کیو ایم پر تو تنقید کی ہے کیا ہی اچھا ہوتا اگر ایرانی تومان کھانے والے ، خمس خور پاکستانی مولویوں کا بھی تذکرہ فرما دیتے – جی ہاں میری مراد راجہ ناصر عباس ، امین شہیدی اور مجلس وحدت مسلمین کے دوسرے شیعہ مولویوں کی جانب ہے جن کی جانب سے سیکولر جماعتوں خاص طور پر ایم کیو ایم کے خلاف زہریلا پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے – ایم ڈبلیو ایم کی ایک ویب سائٹ اسلام تائمز پر تواتر سے ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹی خبریں نشر ہوتی ہیں – ایم ڈبلیو ایم کے شیعہ ملا پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا الزام انڈیا ، اسرائیل اور امریکہ کو دیتے ہیں کیونکہ یہ پٹی ان کو ایران اور آئی ایس آئی نے پڑھائی ہے – یہ وہی ملا ہیں جو سمیع الحق اور عمران خان سے تو جپھیاں ڈالتے ہیں لیکن الطاف حسین اور پی پی پی پر ان کی تنقید ختم ہی نہیں ہوتی- جنرل کیانی ، آئی ایس آئی کا چیف اور کویٹہ میں ایف سی کا چیف ان کا سگا بھائی ہے اسی لیے اس پر تنقید نہیں کرتے –
Monday, 01 October 2012
Written by Shiitenews Reporter
ملک بھر میں بڑھتی ہوئی شیعہ بیداری اور ہشیاری سے خوفزدہ ہو کر کراچی کی ایک بڑی سیاسی جماعت نے اپنے (کے ٹی سی ) ڈیتھ اسکواڈ کو پچیس سے زائد شیعہ نمایاں شخصیات اور علمائے کرام کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انتہائی باوثوق اور باخبر ذرائع سے ہمیں یہ معلومات ملی ہیں کہ ڈیتھ اسکواڈ کے انچارچ حماد صدیقی اور عرفان خان کو وہ لسٹ پہنچا دی گئی ہے جس میں تمام ان پچیس افراد کے نام ان کے ایڈریس وغیرہ اور ضروری معلومات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی چند دن قبل ہی اچانک کراچی میں دو دن کے اندر دس کے قریب شیعہ افراد کو شہید کر دیا گیا جو اسی سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔ کراچی کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھنے والی یہ جماعت ایک طرف اپنے آپ کو نجات دہندہ سمجھتی ہے تو دوسری جانب ہر وہ شخص یا جماعت جو کراچی میں کسی بھی حوالے سے فعال ہو اسے برداشت نہیں کر سکتی یہاں تک کہ ان صحافیوں تک کو یہ برداشت نہیں کر سکتے جو ان کے خلاف کچھ لکھے یا تنقید کرے جس کی ایک بڑی مثال ایک معروف نجی چینل کے رپورٹر ولی خان بابر کا قتل ہے۔ اس جماعت کی عدم برداشت کا یہ عالم ہے کہ ان کے خلاف ایک بیان کراچی میں دسیوں بے گناہوں کی لاشیں گرا دیتا ہے، درجنوں بسیں جلائی جاتی ہیں اور کراچی ہفتہ بھر کے لئے مفلوج ہو جاتا ہے۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شیعہ ہمدردانہ بیانات اور مسلسل شیعہ حمایتی ٹی وی شو کے پس پردہ مقاصد اب کھل کر سامنے آرہے ہیں ایک طرف تو یہ جماعت اہل تشیع کے قتل عام میں ہمدردی دکھا رہی ہے تو دوسری جانب اہل تشیع کو منظم نہیں دیکھ سکتی اور اسی ہمدردی کی آڑ میں اپنے ڈیتھ اسکواڈ کو ایسے تمام افراد کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیتی ہے جو ان کی مرضی کے مطابق عمل نہ کریں،اب دیکھنا یہ ہے کہ ایسے حالات میں شیعہ رہنما کیا اقدامات کرتے ہیں۔
بشکریہ اسلام ٹائم
Islam Times (a joint production of ISI and MWM):
ایم کیو ایم کے کارکنان کا شہید سرفراز کے جنازہ پر دھاوا، شیعہ نوجوانوں پر تشدد
اسلام ٹائمز: شہید سرفراز کے تشیع جنازہ پر حملہ کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کا تعلق گلبہار سیکٹر سے بتایا جاتا ہے، جنہوں نے شہید کے جنازہ کو لسانی سیاست کی نذر کرنے اور سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کی۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکنان نے آج رضویہ سوسائٹی میں شہید سرفراز کی نماز جنازہ کے موقع پر شیعہ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کے تشیع جنازہ کو لسانی رنگ دے کر اس کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 35 سالہ شہید سرفراز کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ میں ادا کی جا رہی تھی کہ اچانک متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے تشیع جنازہ کے شرکاء پر حملہ کردیا اور شہید کے تشیع جنازہ کو لسانی سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی، جس پر جنازہ میں موجود عاشقان امام حسین علیہ السلام نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے سامنے مزاحمت کی، جس کے نتیجہ میں شہید سرفراز کے تشیع جنازہ کو لسانی سیاست کے نذر ہونے سے بچا لیا گیا، تاہم اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے شیعہ نوجوانوں اور جنازے میں شریک متعدد شیعیان حیدر کرار ع کو سخت الفاظ میں دھمکیاں دی ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے چند شرپسند عناصر نے شہید سرفراز کے تشیع جنازہ میں کفن کے اوپر متحدہ قومی موومنٹ کا جھنڈا ڈالنے کی کوشش کی، جس پر تشیع جنازہ میں موجود شرکائے جنازہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے کفن پر قرآنی آیات موجود ہیں، لہذٰا کفن کے اوپر کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہ لگایا جائے، جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے شیعہ نوجوانوں پر حملہ کر دیا اور ہنگامہ آرائی کی اور نوحہ خوانوں کو نوحہ خوانی سے روک دیا۔ شہید سرفراز کے تشیع جنازہ پر حملہ کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کا تعلق گلبہار سیکٹر سے بتایا جاتا ہے کہ جنہوں نے شہید کے جنازہ کو لسانی سیاست کی نذر کرنے اور سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کی۔
دوسری جانب شیعہ ملی و قومی تنظیموں نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہید سرفراز کے تشیع جنازہ کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو چاہئیے کہ شہداء کے جنازوں کو سبوتاژ کرنے کی بجائے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہلے بھی بتایا گیا تھا کہ وہ اپنے کارکنان کو کنٹرول کریں، ورنہ ملت جعفریہ یہ پیغام لے گی کہ یہ ایم کیو ایم کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان حالات پر قابو نہ پایا گیا تو شہر بھر میں ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
شیعہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے دہشتگرد متحدہ قومی موومنٹ میں موجود ہیں، جو شہر کے بیشتر علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں سرگرم عمل ہے۔ شیعہ رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے قائد الطاف حسین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے شہید سرفراز کے تشیع جنازہ پر حملہ کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی تو ملت جعفریہ ملک بھر میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہید احسن عباس اور شہید ضیاء عباس کے جنازے پر فیڈر بی ایریا انچولی سوسائٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا اور تشیع جنازے کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے تھے۔
http://islamtimes.org/vdcbagb8grhb08p.kvur.html
Islam Times on MQM:
نومبر 2011ء سے لیکر 18 اپریل 2012ء تک پورے پاکستان میں محتاط اندازے کے مطابق 200 شیعہ مسلمانوں کو بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا گیا لیکن کیا ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف کی طرف سے آواز اٹھائی گئی؟ ایم کیو ایم کا ایک کارکن مارا جاتا ہے جس کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ اپنوں نے مارا ہے یا غیروں نے، تو پورے شہر کراچی کو آگ کے شعلے لپیٹ میں لے لیتے ہیں، لیکن ہم ایک دن میں کئی کئی لاشے اٹھاتے ہیں تو بھی ان لوگوں کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگتی! کیوں؟
شیعوں کی ایک جماعت کی طرف سے شیعوں کی سیاسی قوت کے مظاہرے کے بعد یہ شیعہ دشمن عناصر پھر سے حرکت میں آ گئے ہیں اور ایک بار پھر مگر مچھ کے آنسو نکال کر شیعہ مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی کوششیں کر رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں تمام شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں ایم کیو ایم کے وفود نے دورے کئے ہیں، ٹرسٹیوں کو ڈھکے چھپے لفظوں میں دھمکیاں دی گئیں کہ صرف ایم کیو ایم ہی ہے جو شیعوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔۔۔۔۔ کیا آپ اس بات پر یقین کرنے کیلئے تیار ہیں۔؟ یقیناً نہیں۔۔۔۔۔
کہاں تھے آپ اس وقت جب ہم نے 35 سے زائد لاشے اٹھائے؟ کہاں تھے آپ، جب ہمارے مقدسات کی متواتر بےحرمتی کی گئی۔؟ کہاں تھے آپ، اس وقت جب سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کے گھرانوں کو اداسیوں نے گھیر لیا تھا۔؟ کس منہ سے اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ آپ شیعہ مسلمانوں کے دردمند ہیں۔؟ شہید عسکری رضا کے جنازے کے موقع پر جب گورنر ہائوس پر دھرنا دیا گیا تو ایم کیو ایم نے اپنے شیعہ ورکرز کو ہدایت جاری کی کہ جو بھی دھرنے میں جائے گا اسکی پارٹی رکنیت کینسل کر دی جائیگی۔۔۔۔۔کیوں۔؟ کیا جنازے کے ساتھ دھرنا ایم کیو ایم مخالف کسی سیاسی تنظیم کا جلسہ تھا، یا وہاں ایم کیو ایم مخالف نظریات کی ترویج کی جا رہی تھی۔؟
شاید آپ بھول رہے ہونگے، لیکن ہم نہیں بھولے۔۔۔۔۔ ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ 80 کی دہائی میں جب عام انتخابات کا اعلان ہوا اور اس وقت کی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تو جناب فاروق ستار صاحب ایک وفد کے ہمراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نمائندوں سے ملے اور کہا کہ مولانا آپ کیوں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں؟ ایم کیو ایم ہے نا آپ کے حقوق کے تحفظ کیلئے۔۔۔۔ ہم بریلوی اور شیعہ مسلمانوں کے ترجمان ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا نے جواب میں کہا تھا کہ فاروق ستار صاحب ایم کیو ایم کیوں حصہ لے رہی ہے انتخابات میں جبکہ جماعت اسلامی بریلوی مسلمانوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔۔۔۔ تو جناب فاروق ستار کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔۔۔۔۔
آج تو یہ حالت ہے کہ ایم کیو ایم یہ حق رکھتی ہی نہیں کہ شیعوں کے حقوق کے تحفظ کی داعویدار بنے، کیونکہ ایم کیو ایم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ انہیں شیعہ مسلمانوں کے حقوق سے زیادہ اپنی پارٹی پالیسی عزیز ہے۔۔۔۔۔ آج ایم کیو ایم کی جو حالت ہے اسے دیکھ کر تو لگتا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں تو ایم کیو ایم بریلوی مسلمانوں کے حقوق سے بھی دستبردار ہو جائے گی۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم میں تیزی سے بڑھتی ہوئی طالبان فکر، ایم کیو ایم کے وجود کو دیمک کی طرح ختم کر رہی ہے۔
خود ایم کیو ایم کے اندر شیعہ نوجوانوں کو پلاننگ کے ساتھ شہید کیا گیا۔۔۔۔ کیا ایم کیو ایم نے اپنی صفوں میں موجود شیعہ دشمن عناصر کیخلاف کوئی ایکشن لیا۔؟ کہنے والے کہتے ہیں کہ سندھ اسمبلی کے رکن شہید رضا حیدر کی مخبری بھی پارٹی کے شیعہ دشمن عناصر کی جانب سے کی گئی تھی، صرف اس بنیاد پر کہ شہید رضا حیدر نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے چہلم امام حسین علیہ السلام میں سانحہ عاشورہ کیخلاف احتجاجاً کفن پوش ہو کر نماز ظہرین باجماعت ادا کی تھی، کیا یہ لمحہ فکریہ نہیں تھا ایم کیو ایم کیلئے۔؟
http://www.islamtimes.org/vdcce0qso2bqp48.c7a2.html
Another facebook page Political Shia too is an agent of Iranian Shia thugs (MWM, Islam Times etc).
“وضاحت”
کراچی کی ایک تنظیم کہ حوالے سے ایک خبر گردش کررہی ہے اس خبر میں شیعہ کلنگ کا Logo استعمال کیا گیا ہے جس سے دیکھنے والے کو ایسا تاثر ملتا ہے کہ یہ خبر شیعہ کلنگ ڈاٹ کام سے تحریر کی گئی ہو۔ شیعہ کلنگ ڈاٹ کام اس خبر سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے۔ شیعہ کلنگ وضاحت کرناچاہتا ہے کہ یہ خبر شیعہ کلنگ ڈاٹ کام سے نہیں چلائی گئی! شیعہ کلنگ صرف اُس تحریر،ویڈیو، تصاویر کا زمہ دار ہے جو http://www.shiakilling.com سے تحریر یا نشر کی جائے!!
اگر اس وضاحت سے کسی مومن کی دل آزاری ہو یا پھر کوئی مومن سمجھتا ہوں کہ یہ وضاحت اُس کے لیے وقت کا ضیاع ہے تو شیعہ کلنگ معذرت خواہ ہے! مگر اس قسم کی وضاحت کئی مہینوں کی خاموشی کے بعد اب ضروری تھی!! شکریہ!
مولا علی مدد
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=435536726482971&set=a.294727500563895.60936.293364207366891&type=1
Labbaik Ya-Hussain Good Job SK, actually this is ISI and Jhangvi group agenda to make conflict between shias and Liberal political parties specially in Karachi, they who are representing these type of news they are part of that. Because only shias who are not a part of Difa-e-Pakistan (ISI paid group).
Yesterday at 9:53am · Like · 2
Kashif Majeed salam no problem allaha ap logon ko jaza-e-khar atta farmay ap malat ka lay bhataren kam anjam darahe hay Bibi syeda kabol farmaen .dua go.
22 hours ago · Like · 1
مسافر کربلا کر نہ پائے جو اجر رسالت ادا اس مسلمان کو میں نہیں مانتا
وہ جوظلم و تشدد پہ خاموش ہوایسےانسان کو میں نہیں مانتا
21 hours ago · Like · 5
Zac Alimi well des statement several times in Political shia n btw des statememnt is abt mqm well dey want to start a fight between MQM and shias as we all know dat MQM is da only party who has openly condemed the shia killings
20 hours ago · Like · 2
Sheraz Haider Ilyas Astori tm jasy chotay logoo ki waja say or tm jasay choti soch ki tanzemo ki waja say aaj qom ka ya hall hai,,, beta jo kam koi or tanzem ya idar na kar saka wo kam S K na kiya hai ,,, jo tanzemay 35 40 saal say hai aaj tak koi idar ni bana paiii,,, KHUDA kay liya jo kam kara raheinhai un ko kam karnay dooo,,,
20 hours ago · Like · 1
Shah Safvi its a condemnable issue that some websites using Shia killing logo for its stories but its true that MQM death squads plan to kill the Shia elders and active people in Karachi. its not an official policy of MQM but its the Wahabi’s group of MQM led by Shakeel Behari, which was involved in the targeted killing of Shia people.
19 hours ago · Like · 1
Shah Safvi we request Altaf Bhai to take the notice of this situation. we are the supporters of MQM from last 35 years and we know that this is the party to maintain the Shia – Sunni Unity in Karachi and other areas. but Wahabi’s infiltrate in the MQM ranks and try to sabotage the Altaf Bhai philosophy against extremism and terrorism…..
19 hours ago · Like · 1
Owner Shiaism @S K [Official]: We agree that you have no relation with this news but, please clear that whether this news is right or false.
18 hours ago · Like · 1
Irfan Qadri Shame on Express Tribune. http://criticalppp.com/archives/229286
Congrats to all Shias and Sunnis: A Takfiri Deobandi LeJ terrorist killed in Quetta | LUBP
criticalppp.com
Congratulations to all Shia, Sunni, Hindu and other friends in Quetta. For the s…See More
17 hours ago · Like · Remove Preview
Ghulam Mustafa S K [Official] aap sey 1 guzarish hay, barri barri battey na keya karey. Queu key aap dhar poak hay….
16 hours ago · Like · 1
S K [Official] خوف ہوتا تو “کالعدم تنظمیں” لکھ کر جان چھراتے! مگر نہیں ہمیشہ بلاخوف “کالعدم سپاہ صحابہ” لکھا!!
امام علی کا ماننے ولا ڈر جائے ایسا ہوہی نہیں سکتا! ہم صرف اُس سے اُلجھتے ہیں جو ہم سے اُلجھتا ہے، جس کام سے ہمارا کوئی واستہ ہی نہیں وہ کام خواہ مخواہ اپنے سر کیوں لے؟ امام علی کا ماننے ولا عقلمند ہوتا ہے اپنی زبان سے اپنی بات کہتا ہے اپنی بات کے لیے دوسروں کی زبان استعمال نہیں کرتا!!
16 hours ago · Like · 6
Tabinda Khatoon plz kam say kam ab tu aik hujaien apnun main phut na dalen yah wakt mil kar mukabalay ka hay nakay aik dusray par ungliyan uthanay ka
16 hours ago · Like · 3
Irfan Qadri The false news (hoax) was circulated by Islam Times which is Shia version of daily Ummat.
14 hours ago · Like · 1
Zulqarnain Raza janb me ne ap se shia membership leni he apna rabta number de da ya mera contacct number Thank you
13 hours ago · Like
Ashhad Raza Qazilbash Absolutely INCORRECT NEWS…MQM ALWAYS SUPPORT SHIA IN KARACHI….THIS PARTY IS ONLY ONE IN PAKISTAN THAT MAITAIN SHIA-SUNNI RELATIONS….
12 hours ago · Like
Shiaism Islam Times as well as Shiitenews are responsible for this news.
Mustafain Hussain i hOpe MWM, in particular Hasan Zafar and Amin Shahidi realise this,and refrain from what they are planning ahead!
10 hours ago via mobile · Like · 2
Nadeem Rizvi Dear, instead of blaming Saudia, why not to tell the truth that its Irani paid Mullahs. These are the same Mullahs who raised the slogans of Mullahism in 1983 and led to unending Shia apartheid. We should be thankful to Akhtar Rizvi, Rashid HAIDER rizvi, Rais Amrohvi and JM Syed who helped the situation at that time to divert anger towards linguistic issue after Bushra Zaidi accident. Rashid Haider Rizvi, used to live in Rizvi society and accident happen in front of his house. He changed the popular movement in favor of Altaf Husain. If Shia still won’t wake up and continue to follow worthless mullahs who care more about money they receive from Iran, there will be much dire consequences for raising anti American sentiments.
10 hours ago via mobile · Like
Nadeem Rizvi Iran has taken wrong position in favor of Palestine. It was Ayatullah Khomeni’s idea to get Muslims behind him and revolution but that plan had failed long time ago. Palestinian Hamas torture and does not let Moharram events in Gaza Strip and they all are Wahabis more links to Saudia Arabia. Iran never has raised a word about Shia killing in Pakistan and oppression in Saudia Arabia. Go search Internet none. It’s Iran who is benefiting from Shia killing. It’s Iran who is silencing majority Marajea in Qom, who are against present regime. It’s Iran who is keeping thousands of Shia opposition supporters in jail exactly like Saddam. Unfortunately Pakistani Shia are blinded with Iranian love and can not see their real friends.
10 hours ago via mobile · Like · 2
Hasnain Abdi MOLA ALI *AS* ka farman bara hi famous he Tumhary dost 3 hain:
1- Tumhara dost
2- Tumharay dost ka dost
3- Tumharay dushman ka dushman
ek sahab k comment main wazeh horaha he k kon kiska dost he aur kiska dushman hay …sari dunya janti he keh america ka sab se bara dushman kon hay …is hisab se iran ka dushman america ka dost hua aur yahan woh dosti wazeh nazar aarahi hay aur dost bhi 🙂 ..Saudi malaunon se aur apnay hi mullaon se dihan hatanay k liye yahan bhi sazishi anasir apni munafiqat nahi chhor rehe aur apnay hi ulma ko murid e ilzam thehra kar kis safai se salafi wahabi azayem ko bachanay aur unka difa karnay ki nakam koshish kar rehe hain …afos he aesay deen k ghaddaron aur shiat k bhais main mojood munafiqon par ..KHUDA aur MOHAMMAD O AAL E MOHAMMAD *as* ki lanat us shakhs par jo haqiqat se mu chura kar dushman e shia ko bachaye aur apnay hi ulma o mujahideen ko phansana chahay jo keh aaj puri dunya main shiat k liye bais e fakhr hain …
9 hours ago · Like · 7
Zaib Zaidi LoLs and Altaf Hussain/MQM used Bushra Zaidi incident for Mohajir / Pathan ethnic violence. How pathetic you are defending linguistic issue.
Height of ignorance. You need to know more accurate history before pointing out finger.
9 hours ago · Edited · Like · 7
Solace Good یہ بات آج سے تقریبا 4 ماہ پہلے ہم نے کہیں کہی تھی کہ شیعوں کو ایک ایسی جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے جو شیعوں کی ہے ہی نہیں؛ اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی کا رہنے والا شیعہ %90 فیصد وٹ ایم۔کیو۔ایم کو دیتا ہے؛ اور اس کی بڑی وجہ 80s کی دہائی میں ہونے والے شیعہ سنی فسادات تھے؛ اس دور میں ایم۔کیو۔ایم وہ واحد جماعت تھی جس نے کھل کر ان فسادات کی مخالفت کری تھی اور اس کو ملک دشمن لوگوں کی سازش قرار دیا تھا؛ اور یہ بھی ایک سچائی ہے کہ ایم۔کیو۔ایم وہ واحد سیاسی طاقت ہے جس نے کراچی میں شیعہ؛ سنی لڑائی ختم کروا دی ہے؛ اور اس کا سب سے بڑا سبوت ہرسال محرم؛ ربیلااول میں ہونے والے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے اجلاس ہیں جس میں مذہبی رواداری پہ زور دیا جاتا ہے؛ اس لیے بہتر یہ ہے کہ ہمیں ایسی کسی بھی جماعت سے لڑائی میں نہیں پڑنا جس کا براہ راست نقصان ہمیں ہو؛ یہ بات ناداں لوگوں کو سمجھ لینی چاہیے ہر حال میں کہ ایم۔کیو۔ایم شیعہ دشمن جماعت نہیں ہے؛ ایم۔کیو۔ایم شیعہ حقوق چھین نے والی نہیں بلکہ شیعہ حقوق دینے والی جماعت ہے۔
9 hours ago · Like · 11
Solace Good کچھہ دنوں سے یہ خبر بھی زیرگردش ہے کہ ایم۔کیو۔ایم کا کراچی تنظیمی کمیٹی ونگ(کے۔ٹی۔سی) کو مشہور 25 شیعہ لوگوں کی لسٹیں دے دی گئیں ہیں تاکہ وہ ایم۔کیو۔ایم کے وٹ بینک کو بچانے کے لیے ان لوگوں کو راستہ سے ہٹائیں؛ ہم وثوق سے یہ بات کہتے ہیں کہ کراچی تنظیمی کمیٹی(کے۔ٹی۔سی) میں ایسے کسی بھی ڈیت اسکواڈ کو تشکیل نہیں دیا گیا ہے کہ جس کا مقصد شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہو۔
9 hours ago · Like · 4
Mir Altaf Hussain Talpur پاراچنار کا محاصرہ کئی سالوں سے جاری تھا ۔ مگر پاکستان کے “غیرت مند” شیعہ حضرات کے علم میں ہی نہیں تھا، یا شاید وہ پاراچنار کو افریکہ یا جنوبی امریکہ کا ایک حصہ سمجھتے تھے۔ ۔۔۔۔ یہ سلسلہ چلتا رہتا اگر ایران کا ایک بزرگ، ایک نحیف ونزار شخص دنیا کے سامنے ان مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے یہ نہ کہتا کہ اگر مظالم کا یہ سلسلہ نہیں رکا تو میں بذات خود ہتھیار اٹھآ کر اس ظلم کی بیخ کنی کے لئے پاراچنار کے مظلوم شیعان حیدر کرار کی حمایت میں پاراچنار کا محاصرہ توڑنے کے لئے نکلوں گا۔ اس وقت تک میں نے پاکستان کے کسی شیعہ لیڈر، ذاکر یا عالم یا تنظیم کی طرف سے سنا تک نہیں تھا کہ پاراچنار میں بھی کچھ ہورہا ہے اور اگر ایران کا یہ بزرگ فقیہ آیت اللہ صافی گلپائیگانی اپنی آواز مظلومون کی حمایت میں بلند نہین کرتا تو شاید پاکستان کی ایجنسیوں کے نمک خوار ہمارے ناصران وغمخواران ملت سوئی ہوئی قوم کے منہ پر سے مکھیاں اڑاتے رہتے اور اس کو تھپکیاں دے کر اور گہری نیند مین سلانے کی اپنی کوشیش جاری رکھتے۔
9 hours ago · Like · 14
Abbas Moonis I agree with SK
8 hours ago · Like · 2
Zaib Zaidi MQM nay shiyon ko Huqooq diye hain ? Acha mazak hay 🙂
8 hours ago · Like · 3
Zaib Zaidi Comments parhkay yaqeen hogaya hay kay Pakistani Shiyon ki itni bari tadaad honay kay bawajood aaisi halat kyun or Lebanon mai bauhat choti tadaad mai honay kay baad bhi GHALIB kyun.
Woh Ata’at Kartay Hain or Yahan Sab Khaleefa Hain 🙂
8 hours ago · Like · 6
Solace Good میں نے یہ نہیں کہا کے حقوق دیے ہیں میں یہ کہہ رہا ہوں کہ حقوق دینے کے حق میں ہے؛ ایم کیو ایم شیعہ نسل کشی پہ آواز تو اٹھاتی ہے اور دوسری جماعتیں تو آواز اٹھانے سے بھی قاصر ہیں۔
8 hours ago · Like · 5
Qaisar Abbas be united.
Ikhtilaf apni jaga.
7 hours ago via mobile · Like · 2
Sallo Bahi Admin agr ap sabot b dy dyn to accha hoga..
7 hours ago via mobile · Like · 1
Preety Naz PLEASE apne logon ki kader karen i agree with SK is nazuk dor mea SK jis trah information de raha hae bohat dua k qabil hae apni apni soch hae agr momino ka sath nahi dety to mukhalfet na karo please mutahid hoker shia qome ko bachao sazish se dor raho
7 hours ago · Like · 3
Hassan Rizvi mostly log mqm ke khilaf wo hein jo out of karachi rehte or just sirf bugz-e-mqm se bahar nahi aa rahe hien…Altaf Hussain ne jo baatein kahe hein shio ke haqh mein wo kisi ne nahi ki…I’ve been watching mqm in karachi to support shia specially in Moharam and been trying to eliminate the discrimination b/w sunni and shia….don’t be isolate urself….ISO ko support kerte hein log tu kare everyone has right of their opinion but ISO se bahar nikal ker bhi socho. plz
7 hours ago · Edited · Like · 1
Amjad Shah joo loog Iran aur ulemaa-e-haq ky khillaaaf apni naapak zabaan kooo istamaal karty hain unn ky liye aik misaal (example) hyyy keh ,,,,,,,,,
aggar zameen par betha hua KUTTA,, chaand ki tarraf dekh kar , bhokna shurru kar dyyyy , to iss syyy ,, Chaand ki azmat main koi farq nai parhta hyyy lykin kutty ki oqaak kaaa zarrooor patta chall jata hyyyy !!!
7 hours ago via mobile · Like · 3
Hassan Rizvi wah Amjad shah sahab aapne apne he syed bhai ke liye aise zaban istamal ki afsos ki baat hai…ek dosre ke opinion ko or ek dosre ko tolerate karo. Insaan zaban ke neeche poshida hai (Moula Ali a.s)…..Allah aap ko maaf kare.
7 hours ago · Like · 4
Ghulam Mustafa Allah Reham karey hum per, Shia killing tum Mola Hussain Key ley kaam karoo na key MQM key ley.
6 hours ago · Like · 2
Ghulam Mustafa I think you forgot the incident of Ashura Blast. Shame on you.
6 hours ago · Like · 4
Ghulam Mustafa http://www.facebook.com/photo.php?fbid=231632276957159&set=a.231630780290642.52130.231570836963303&type=1&theater
Shia Wahdat Album
MQM aur 28th December
MWM
By: Shia Wahdat
6 hours ago · Like · 1
Iso Jso Unity bilkul sahi kaha is baat pr shaheed allama hasan turabinai apni zindagi mai bhe ishara kiya tha jis kei video youtube pr mojood hai…..or allama shahnshah naqvi nai bhe is hawalai sai guftugo kari thei kai aap PAKISTAN main sab sai nhe lar sakhtai apnai haqiqi dushman ko pechanai……..khair is ka muqabla hum sirf apas mai itehad o wehdat ko frogh dai kr kar sakhtai han
6 hours ago · Like · 3
Ghulam Mustafa Agha Ali Murtaza Ziaid ka bhi name leey unno ney bhi issi taraf issara keya tha. Keya sub molana saeeh hay yeah Shia killing key nazriat saeeh hay. Faisla aap karey
6 hours ago · Like · 2
Balti King aallah hi bachayah Shiyoing ko hamai to shia killing waloing se bohat sari umeeday thi aj sabit hogaya ap log khud MQM k asharay pay chalta hai.
6 hours ago · Like
Ali Abbas Dear admin
Ap saboot faraham kar saktay hain kya??
6 hours ago via mobile · Like
Balti King KIa Ap log 10 Moharam k shohda ko bol gay?. kia ap karachi ma altaf ko waqt k imam kanay walong ko bol gaya? , kia ap malir ma hamaray imamoing k aqwal ko mita k altaf ka name likhnay walong ko bol gaya?, kia ap hamaray imam bargahong ma akay qubani k bakraong k khal chain nay walong ko bol gaya? kia ap hamaray shaheedoing k janaoing pay (MQM) ka jagra bol gaya? kia ap 10 moharam k jalao gahrao ko bol gaya? khudara agar ap kuch kar nahi sakta to a c batay bat karong k hamaray khon ubalnay lagay.
6 hours ago · Like · 4
Ghulam Mustafa Lanat hoo mqm key hatto bikney waloo per. Jiss tarah Allama Abbas Kumaili ney pehely shiaoo key dill jeet ley they aur baad mey MQM ki goud mey beedh geeya tha issi tarah aab yeahi hoo raha haay Shia Kiling Waloo key saath.
6 hours ago · Like · 3
Hassan Rizvi I think S K [Official] is an unbiased social news channel…just S-K has been publishing the authentic news with evidence but some people just wanna to listen only news according to their views…now they are criticizing on S-K bcoz of one political party hence the news has mentioned the name of ppp as well. but….they are not trying to understand the planning of enemy.
5 hours ago · Like · 1
Ali Janam I’m proud of u sk
5 hours ago via mobile · Like · 1
Ali Sajjad s k i agree with u but if u rovide the prove so it will be more authentic and all of the people who commented upward will become silent
5 hours ago · Like
Ali Sajjad aur aap tamam log jo upper s k ko bura bhala keh rhe hein bhai kisi party k saath kaam karne me kya ja rha hy kya mola ali(AS) ne un teeno k saath kaam nhe kya kia?
5 hours ago · Like · 1
Labaik Ya Hussain agree with sk article.
5 hours ago · Like
Ghulam Mustafa @ aap loog bata doo, Ashura blast key waqeey mey kiss ka haath hay. Shoudha key khoon seey na kehloo. PPP ka yea MQM ka. Allama Shehnsa Hussain Naqvi, Allama Aftab Haider Jaferry (sajjid mosvi key chehulum key din Shah-e-Khurrsan mey), Hassan Turabi, & Ali Murtaza Zaidi ney keya kaha, zara ghooar seey sunno inn keey battey.
5 hours ago · Like · 1
Nomi Noor ham ko mqm ke kilaf nai jana chaiye………
5 hours ago · Like · 1
Sohail Raza I dont agree with the article in totality, but yet SK has right to express its indepndant opinion.
4 hours ago · Like · 1
Syed Azeem Sabzvari jhoot
Saudi game plan shias ki killing ka hai
a very pathetic attempt to defend MQM
apney tu waisey bhi kabhi USA/Israel ko zimeydar nahi thehraya shia killing ka
apka kirdar mashkook hota ja raha hai
4 hours ago · Like · 1
Uzma Jafri Bradaran saudi arab kya america or israel sy koi alag hy inki sari policies same hn aik ka naam b lo tu kafi hy.
4 hours ago via mobile · Like · 1
Uzma Jafri I agree with SK
4 hours ago via mobile · Like · 1
Ghulam Mustafa I had a chance to look profiles of some guys who are supporting S K article, I surprised to see that most of the guys have some how supporting Altaf or MQM in their face book in a shape of post their pics. Few guys having pics with haider abbas rizvi. Best of Luck SK Management. Now you have been purchased by one of the largest political party in Karachi and you will do accordingly their instructions like Abbas kumali has been doing for last couple of years.
4 hours ago · Like · 2
Zaheer Abbas Rizvi 100% agree with shia killing……
3 hours ago · Like
Muhammad Asim I agree
3 hours ago · Like · 1
Imranio Ali Rajanio سعودی گیم پلان کے مطابق ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹر کی سطح پر ایک منظم انداز میں ایسے لوگوں کو داخل کیا گیا جو ایم کیو ایم کے نام سے سعودی نطریات کا پرچار کریں۔
2 hours ago · Like · 1
Imranio Ali Rajanio ^^ then who is supposed to take corrective actions. PLUS why are you repetitively saying that we’re messing with them. could you pl bother and provide a single example. Shiakilling Media
2 hours ago · Like · 1
Sakina Abbasrizvi 110% agreed
2 hours ago · Like · 1
Maryam Abbas 100% agreed with Shia killing
2 hours ago via mobile · Like · 1
Shia Intelligence sk sub choro ya bato ashra blast kis ny kiya ? ajmal qasab kis party ka tha ? blast k bad marketow per aag kis ny lagai ?
2 hours ago · Like · 1
Shia Intelligence malir incholi rizvia mai muhrram ki chowking mita k altaf hussain ki chowking krny waly kon thy
2 hours ago · Like · 1
Shia Intelligence shaheed k janzy pr rcd grund k qareeb firing kis ny ki
about an hour ago · Like · 1
Sakina Abbasrizvi En sub k jawb sub ko pata hain magar bolta koi nahi
about an hour ago · Like
Shia Intelligence 3 shia wukla k janazy mai namz janaza malir 15 per padhny sy kis ny roka
about an hour ago · Like · 1
Shia Intelligence diffae tasyyo k poster lany per share faisaland gulbarg m kis ny larkow pr firing ki
about an hour ago · Like · 1
Abbas Jaffri 101% agreed with SK….and we should not forget MQM activity for Azadari specially Karachi and Hyderabad…..
about an hour ago · Like
Shia Intelligence agr shia nasal kashi per sirf bolny wala he shiyow ka hero hy tou phr imran khan yazeed ki auolad ko apna hero man lo usy ziau haq group kehty ho wo to qauetta aur gb k shuhda k ghar bhi gaya tha
about an hour ago · Like · 1
Shia Intelligence jb rizvia m janzy per larai hoi tou ap ny khud kha siyasi dehsht gard aj kehty ho wo dost
about an hour ago · Like · 1
Shia Intelligence ap ya kehty ho ssp ko yad rakho amrica ko bhol jao siyasi parties black water amrica k khelony hain
about an hour ago · Like · 1
Shia Intelligence khi m hony wali shia nasal kashi sirf ssp nhe krrhe siyasi parties bhi shamil h
about an hour ago · Like · 1
Janam Fidai Rehbar ہم لوگ کس بیکار کی بحث میں الجھے ہوئے ہیں ہم سب اس بات کو جانتے ہیں کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کس طرح اور کیا کیا پلاننگ کر رہے ہیں شیعت کی خلاف ساری فنڈنگ سعودی عرب کے زریعے پاکستان میں دہشت گردوں کو فراہم کی جا رہے ہیں سیکولر کوئی بھی جماعت ہو اسے اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ کون ہو کیا ہو ان کے اپنے مقاصد و نظریات ہوتے ہیں وہ سپورٹ ضرور کر دیتے ہیں کسی بھی فرقے کو اس میں بھی ان کا ہی اپنا فائدہ ہوتا ہے … سیدھی اور صاف بات ہے جن لوگوں کو جن جماعتوں کو ہمارا دفاع کرنا چاہیے تھا وہ سب آج اپنی اپنی کرسی بنانیں اور ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے میں مصروف ہیں قوم مر رہی ہے کراچی میں روزانہ لاشیں گر رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے بہت ہوا ایک مذمتی بیان دے دیا بس ….. پروردگار عالم ہمیں بھی نصراللہ جیسا لیڈر عطا کرے جو ہماری قوم کو ایک قوم بنا سکے
about an hour ago · Like · 3
Shia Intelligence raza hyder aur apny he shia workers ko target krny wali party konsi hy batao
about an hour ago · Like
Shia Intelligence hmra dushman sirf yazeed nhe mavia bhi hy abu sufyan bhi hy agy samj jao
about an hour ago · Like · 2
Abbas Jaffri we are living karachi and born karachi we are looking mqm activity for Muharram Jaloos, Majalis and Imam Brgha’s since we opened eyes i appreciate mqm and ppp also….many people think about me i am mqm supporter….but keep remember those parties good for Azadari i am supporter of thats parties…..
https://www.facebook.com/shiakilling3/posts/429364617127289
Excellent Article Sharing
Our Enemy is ONLY Saudi/American Sponsored Takfiris and the Establishment backing them
Please avoid making any unnecessary clashes with Secular, Regional, Linguistic organisations
Definitely they DO NOT represent our Goal but we cannot and should not indulge with every group, party and individual and waste our energies”
ISI ki takhleeq kardah jamaat MWM ka propaganda group Islam Times khamba nochnay per aa gaya hai:
ملت کا درد رکھنے والوں کے نام
http://islamtimes.org/vdcfmxd0vw6dxta.k-iw.html
کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں ہر شخص ہر شعبہ کا ماہر ہے۔ یعنی 18 کروڑ عوام میں 18 کروڑ ڈاکٹرز، 18 کروڑ انجینیئر، 18 کروڑ علماء دین و مجتھدین، 18 کروڑ پیر، عامل اور بابا وغیرہ، 18 کروڑ سیاستدان اور سیاست پر تجزیہ کرنے والے، 18 کروڑ کرکٹ پر تجزیہ کرنے والے اور کھیلنے والے اور 18 کروڑ ایک دوسرے کے جذبات و نظریات سے کھیلنے والے موجود ہیں۔
ملت تشیع بھی الحمداللہ اس حوالے سے کسی سے کم نہیں، ہر شخص اپنے 4 عدد مقلدین کے ساتھ پوری ملت کی قیادت کا دعویدار ہے، ایک دوسرے کو نیچا دکھانا، ایک دوسرے کے پر تنقید کرنا معمول کا حصہ بن گیا ہے۔ جب تک کوئی فتنہ و فساد کا موضوع کسی سوشل نیٹ ورک پر یا کسی ویب سائٹ پر نہیں آتا، عجیب بے چینی سی رہتی ہے۔ بالکل اسی طرح اگر پاکستان کے کسی اخبار میں 10، 12 افراد کے قتل کی خبر کسی دن غائب ہو جائے تو لگتا ہے کہ امام عج کا ظہور ہوگیا ہے، جو اتنا امن ہے۔
یہ بات یاد رکھئے کہ ابھی تک ہماری ملت نے خون دیا نہیں ہے بلکہ ہم سے خون لیا گیا ہے، اور خون دینے کا مرحلہ ابھی باقی ہے، جو اس پہلے مرحلے سے بہت سخت ہوگا۔ اگر ہم اس مرحلے پر ہی ایک دوسرے سے متنفر ہو جائیں تو نجانے آگے کیا ہوگا۔ اس ملت کے ہر فرد سے بالخصوص اس ملت کے قائدین، اس ملت کے اداروں، اس ملت کی تنظیموں کو آئمہ کی مظلومیت کا واسطہ کہ آپس میں مزید جنگ کی گنجائش نہیں ہے۔ آپ کا جو طریقہ کار ہے اس پر عمل کیجئے اور آپکا جو کام ہے صرف وہی کیجئے، ایک دوسرے کے کاموں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے اپنے کاموں کو درست کیجئے۔
اگر کوئی آپکے قائد، آپکی تنظیم، آپکے ادارے سے موافقت نہیں رکھتا تو کیوں زبردستی اس کو منوانا چاہ رہے ہیں کہ یہ ہی قائد ہیں، یہی تنظیم اب ملت کو بیدار کرے گی، یہی ادارہ بیداری لا رہا ہے۔ آج ہماری کوئی ملی حیثیت نہیں رہی۔ شہید علامہ عارف الحسینی (رہ) کے بعد جو لوگ علامہ ساجد نقوی کی قیادت سے متفق نہیں تھے، ان میں سے بعض نے فتنہ و فساد کے ذریعے باور کرانا چاہا کہ یہ صاحب قیادت کے لائق نہیں اور بعض خاموشی سے کنارہ کش ہوگئے۔
علامہ صاحب کی قیادت بھی زیادہ موثر نہ رہی اور نہ ہی انہوں نے اپنے مخالفین و موافقین کو ملت تشیع کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی۔ بھائی قیادت کا مسئلہ اتنا آسان و سہل ہوتا تو 24 سال نہیں لگتے، اس کو اب تک حل ہو جانا چاہئے تھا۔ اب بعض لوگوں نے نئی تنظیم بنا ڈالی تو لوگوں کی نظر میں فتنہ و فساد کا موجب کہلائی، بھائی اگر کوئی کسی اور پلیٹ فارم سے ملت کی خدمت کرنا چاہ رہا ہے تو آپ کو کیا تکلیف ہے۔
تفرقہ 2 تنظیموں کے ہونے سے نہیں، بلکہ مفادات میں اختلاف ہونے سے ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کو برداشت کریں، ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی نہ کریں، ایک دوسرے کی حقیقت کو تسلیم کریں۔ اور اپنے مشترکہ دشمن اور مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے میدان میں ثابت قدمی دکھائیں۔ ان تمام حرکتوں کے نتیجہ میں ملت تشیع پاکستان میں وہ کردار ادا نہ کرسکی، جو آج ملت تشیع پوری دنیا میں کر رہی ہے۔
آج طاغوت کا اصل مقابلہ ملت تشیع سے ہے۔ ہمارے بعض ادارے شہداء کے خون کے نام پر بیداری تو پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن اپنے حقیقی دشمن کے خلاف ایک لفظ نہیں کہتے۔ اس میں کوئی شک نہیں کے آل سعود اور انکی پیداوار لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ آپ کی دشمن ہیں، لیکن بھائی ان کے حقیقی آقا و مولا امریکہ کے خلاف ایک لفظ تو منہ سے نکالو۔
اپنے ہدف کو اتنا چھوٹا کیوں کر دیا کہ جس لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کو کوئی نہیں جانتا تھا، آج پورے پاکتسان میں ان کے نام کی چاکنگ کر کہ دنیا کو خصوصاً ملت تشیع کو باور کرا رہے ہو کہ اصل و حقیقی دشمن یہ ہیں اور پتہ نہیں کتنی بڑی طاقت ہیں کہ انکا مقابلہ ہم سے نہیں ہو رہا، اس ملت سے جس نے ایران و لبنان میں عالمی استعمار کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
ایک مضمون میں سارا زور سعودیہ پر لگایا گیا جب کہ دوسری جانب سیکولر طاقتوں کو اپنا دوست بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔؟؟ کیا تمہاری اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے، جو تم جھوٹے اور غداروں کی ہمدردیاں حاصل کر رہے ہو۔ ہاں ان سے بےجا محاذ بھی کھڑا نہ کرو، لیکن کم از کم دوست بھی نہ کہو۔ خدا کے لئے ہوش کے ناخن لو، اپنے دوست و دشمن کو پہچانوں اور چھوٹے چھوٹے محاذ کھڑے کرنے کے بجائے حقیقی دشمن سے ٹکر لو جس کہ لئے خدا نے تمہیں پیدا کیا ہے، ایک عالمی اسلامی انقلاب کے لئے۔
اگر امریکہ سے ٹکر لے لی تو یہ چھوٹے موٹے دشمن کسی کھاتے میں نہیں آتے۔ عقل کا استعمال کرو اور سیرت محمد و آل محمد (ص) کے مطابق اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے قدم اٹھاتے رہو، مگر اپنے ذاتی مفادات کے لئے نہیں، تنظیمی مفادات کے لئے نہیں، صرف اور صرف خدا کے لئے۔
http://islamtimes.org/vdcfmxd0vw6dxta.k-iw.html
————
درج بالا تحریر ایک شیعہ خبررساں ادارے سے نشر کی گئی جس میں شیعہ کلنگ کی جانب سے لکھی جانے والی تحریر “سعودی گیم پلان” پر تنقید کی گئی ہے۔ ہم اس تنقید کو خوش آئند کہتے ہیں، ہم اظہار آزادی رائے پر یقین رکھتے ہیں جب ہی ہم کہہ رہے ہیں کہ ہماری بات کو سمجھا جائے، کچھ معلوم ہے جب ہی تو کہہ رہے ہیں۔
http://pakshia.com/ur/shia-killing-pakistan/%D9%85%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%D8%B1%D8%AF-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85/
Nadeem Rizvi: What a stupid concept and top of that bring Imam and Masoomeen in that too. USA has nothing to do with us. It’s craziness to raise anti US slogans unless really want to do suicide. It’s Iraniab Mullahs way to stay in control over innocent population of Iran. Irani Mullah regime is a disgrace and nothing but Mawiyyahite
Here’s an example of how an Iranian-mullahs infected Pakistani website (sympathetic to MWM) recycles ISI’s propaganda:
http://www.islamtimes.org/vdcdjs0f9yt0jj6.432y.html
بلوچستان میں بیرونی مداخلت
اسلام ٹائمز: امریکی ایجنسی سی آئی اے مقامی لوگوں کو 500 سو ڈالر ماہانہ پر بھرتی کر رہی ہے، اس کے علاوہ سی آئی اے کا انچارج جنرل پیٹرائس بلوچستان کو غیر مستحکم اور غیر متوازن کرنے کیلئے افغان مہاجرین کو بھی استعمال کرتا رہا ہے۔ کالم نگار کے مطابق بلوچستان میں سی آئی اے کے علاوہ برطانیہ کی MI 6، اسرائیل کی مُوساد اور انڈیا کی ایجنسی را ملوث ہیں۔ برطانیہ کی MI 6 کے تو بلوچستان لبریشن آرمی سے پاکستان بننے کے کچھ عرصہ بعد سے بہت دیرانہ تعلقات ہیں۔
تحریر: جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم
“پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بہت سارے لوگ زبردستی اٹھا کر غائب کر دیئے جاتے ہیں۔ گھات لگا کر ٹارگٹڈ قتل ہوتے ہیں۔ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں اور پورا صوبہ دہشتگردوں کی مکمل گرفت میں ہے۔ لیکن یہ سب کچھ ایک بہت بڑی گھمبیر بین الاقوامی جنگ اور سازش کا حصہ ہے۔ جس کے پیچھے امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں۔ بلوچستان کا مسئلہ اور وہاں کی صورتِ حال کو اگر دنیا کے بڑے بڑے مسائل کے تناظر میں دیکھیں تو یہ بظاہر ایک معمولی اور بے ضرر سی صورتِ حال نظر آتی ہے لیکن حقیقت میں پاکستان کا بلوچستان ہی وہ علاقہ ہے جہاں امریکہ اور چین سمیت بڑی طاقتوں نے آپس میں سینگ اڑائے ہوئے ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا ایک ایسا صوبہ ہے جس میں انسرجنٹس کو امریکی حکومت کا تحفظ حاصل ہے چونکہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ وسطی ایشاء اور مشرقِ وسطی پر قبضہ جمانے کیلئے بلوچستان پر قبضہ بہت ضروری ہے، لیکن چین یہ سمجھتا ہے کہ اس کی معاشی ترقی اور ایک بین الاقوامی قوت کے طور پر ابھرنے کیلئے بلوچستان کا اس کے زیر اثر رہنا انتہائی اہم ہے۔‘‘
قارئین، یہ الفاظ میرے نہیں بلکہ امریکی دانشور Eric Draister کے ہیں، جس نے اپنے ایک حالیہ مضمون میں یہ سب کچھ کہا۔ ایرک نیویارک سٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن میں پیشہ درس و تدریس سے وابستہ ہے اور دنیا کا ایک مانا ہوا کالم نگار بھی ہے۔ اس کی سائٹ کا نام stopimperialism.com ہے، اُن کے مضمون کا عنوان تھا ’’بلوچستان، کراس روڈز آف پراکسی وار‘‘ جو 25جولائی کو چھپا۔ ایرک نے اپنے مضمون میں بلوچستان کی strategic اہمیت بر بہت زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بظاہر ویران سرزمین اپنی آغوش میں بہت بڑے بڑے معدنی خزانے چھپائے ہوئے ہے اور اس کے علاوہ یہ تیل اور گیس کی بین الاقوامی تجارت کے کراس روڈ پر بھی واقعہ ہے اور مستقبل کے سارے گیس پائپ لائنز بھی یہاں ہی سے گذرنے ہیں۔
ایرک نے لکھا کہ:
’’مغربی طاقتیں ایک مضبوط بلوچستان کو ابھرتا نہیں دیکھ سکتیں۔ یہ علاقہ نہ صرف چین کے خلاف استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے، بلکہ ایران اور پاکستان پر بھی یہاں سے نظر رکھی جا سکتی ہے۔ یہاں پر موجود دہشتگردوں کے مغربی طاقتوں کی سراغ رساں ایجنسیوں سے تعلقات ہیں اور پاکستانی حکومت اور اس کے سیکورٹی ادارے اس چیز کو بخوبی جانتے ہیں۔‘‘ ایرک نے اپنے مضمون میں قطر کی ایک انگریزی اخبار “The Peninsula” کا حوالہ دیا جس کے مطابق:
The CIA is indulging in heavy recruitment of local people as agents (each being paid US $ 500 per month) Additionally we know that the CIA, under the leadership of Gen Petraeus, has been using Afghan refugees to destabilize Baluchistan
یعنی امریکی ایجنسی سی آئی اے مقامی لوگوں کو 500 سو ڈالر ماہانہ پر بھرتی کر رہی ہے، اس کے علاوہ سی آئی اے کا انچارج جنرل پیٹرائس بلوچستان کو غیر مستحکم اور غیر متوازن کرنے کیلئے افغان مہاجرین کو بھی استعمال کرتا رہا ہے۔ کالم نگار کے مطابق بلوچستان میں سی آئی اے کے علاوہ برطانیہ کی MI 6، اسرائیل کی مُوساد اور انڈیا کی ایجنسی را ملوث ہیں۔ برطانیہ کی MI 6 کے تو بلوچستان لبریشن آرمی سے پاکستان بننے کے کچھ عرصہ بعد سے بہت دیرانہ تعلقات ہیں۔
کالم نگار کے خیال میں مغربی طاقتوں کا بلوچستان پر یہ حملہ صرف بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی تک محدود نہیں۔ امریکی کانگرس کے Dana Rohrbacher جیسے کئی قانون دان بھی اس سازش میں شریک ہیں اور بلوچستانیوں کو حقِ خودارادیت دینے کی باتیں کر رہے ہیں۔ دانا روہر باچر کانگرس کی امورِ خارجہ کی سب کمیٹی کا چیئرمین ہے اور وہ امریکی حکومت کو صلاح دے رہا ہے کہ دہشتگردوں سے تعلقات قائم کرو اور پاکستان کی جمہوری حکومت سے رشتے توڑ لو۔
قارئین، امریکی کالم نگار کے خیال میں بلوچستان کو پرامن نہ رہنے دینے کے پیچھے امریکہ کا ایک بہت بڑا مقصد یہ ہے کہ اگر امریکہ بلوچستان کو قابو نہیں کرسکتا تو چین بھی بلوچستان میں چَین سے اپنی سرمایہ کاری نہ کرسکے، یعنی معدنی ذخائر کو نکالنے میں اور گوادر پورٹ بنانے میں چین کے کردار کو روکنا مقصود ہے۔
قارئین، کاش ہمارے سیاستدانوں میں اتنی سمجھ بوجھ ہو کہ وہ پاکستان دشمن قوتوں کے ان مزموم عزائم کو سمجھ سکیں۔ ابھی تو لگتا یوں ہے کہ افواجِ پاکستان اور ہمار ی انٹیلی جنس ایجنسیاں بیرونی دشمنوں کا نہ صرف تنِ تنہا مقابلہ کر رہی ہیں، بلکہ بدقسمتی سے اپنے کئی ہم وطن بھی جن کی حفاظت کیلئے ہماری سکیورٹی فورسز نبرآزما ہیں، ان فورسز پر حملہ آور ہیں۔ میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور عدلیہ اور حکومت کے اہم عہدیداران اور بلوچی بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امریکی دانشور کا مذکورہ بالا مضمون کو ضرور پڑھیں۔ یہ اُمید کی جاتی ہے کہ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس آئی امریکہ کے اپنے حالیہ دورے میں ان نقاط کو ثبوت کے ساتھ اُٹھائیں گے۔
حالانکہ اس پاکستان کی سیکولر جماعتوں اور شیعوں کو لڑانے کی تحریک دینے والی واحد تحریر جو میں نے پڑھی ہے وہ ایل یو بی پی پر چھپی تھی۔ عنوان تھا مجلس ملی وحدت اور پیپلز پارٹی کا سیاسی اتحاد۔