Open Letter to Leaders of All Political Parties of Pakistan
The Plight of Sindh University Teachers: Let us live, Let us teach
Yesterday, it was 47th day of closure of University of Sindh, after the coldblooded murder of a teacher on the very first day of the academic year January 2nd, 2012. Prof. Bashir Ahmed Channar was murdered few hundred meters from the Vice Chancellors house, normally tightly secured by the Police and Rangers deployments. Student Killings and Class boycotts have now become a routine activity on the campus more frequent than academic activities.
To be specific, the university has witnessed three murders including a Professor, and countless boycotts of academic activities causing an irreparable loss to the education hence future of Sindh, since the joining of the present Vice Chancellor, Mr. Nazir Ahmed Mughal, well-known as Viagara Vice Chancellor for his depraved act of using university funds for purchasing the said medicine in his first tenure as Vice Chancellor (1996-1999). Mr. Mughal with his inefficiencies, corruption and mismanagement has converted an educational institution into a slaughter house, where no one including the teachers and students feel safe and secured.
It is obvious that the teachers, being the most immediate stakeholders, could not have remained mere spectators to the
destruction of our beloved institution which has mothered majority of the higher educational institutes in Sindh and which has thousands of students enrolled whose future directly depends on a good governance and reputation of the university.
Showing their sense of responsibility and commitment the teachers of the university on the platform of Sindh University Teachers’ Association (SUTA) repeatedly asked the VC for taking interest in university affairs instead of his needless and unaffordable foreign visits unduly burdening millions of rupees to an already fund-starved university. To our disappointment, all our requests went unheeded by the VC.
Finally, seeing no hope from the inefficient VC whose mismanagement and corruption finally brought the gloomiest day to the university, when a professor was killed on the campus, all the teachers unanimously decided to use their right of withdrawal of such duties and academic activities, which had become mockery of education, until the removal of the VC. For all the current mess prevailing, the teachers hold responsible the present VC’s policies of misappropriations of funds, financial stakes in university admissions and examinations, and many other avenues of corruption brazenly opened to turn the university into a money-making vehicle for himself and his supporters who have brought him in despite his well known and documented corruption scandals, and inefficiencies in his first tenure as VC 1996-1999.
Hardly would be any segment of the society which has not endorsed our demands including (1) the removal of this VC, (2) setting up a judicial inquiry into Prof. Channar’s murder and corruption of Nazir Mughal, (3) restoring the student unions in the university banned by the dictators in order to mitigate unwholesome political influence on the universities (4) Withdrawal of Police and Rangers from the campus to get rid of the elements cancerous to our education system. Once pronounced by SUTA, these demands have been enthusiastically endorsed in unison by all the universities of Sind and Pakistan on the platform of FAPUASA.
How pitiable are we as a nation that the present government instead of honoring the right and proper demands of the teachers, the students, the whole civil society and the masses, has stubbornly vowed to save a corrupt and notorious person whose character and scandals are hidden to none. Worse still is the fact that the authorities are using the dictatorial tactics of terrorizing and harassing the teachers by launching FIRs against them and raiding their houses to give up their principled stance. To side a corrupt and superannuated VC the authorities using the fake and illegal syndicate, not yet appropriately constituted, are dismissing the young PhD faculty members who are the bright hope for our nation. As a result all the universities and higher education institution of Sindh have suspended their academic activities for weeks now, demonstrations and hunger strikes by people from all walks of life are being held all over Sindh as a gesture of solidarity with University of Sindh. Unfortunately, one person illegally appointed without following appropriate procedure is so near and dear to the authorities, the Chancellor, the Pro-Chancellor, that they are willing to ruin the whole higher education of Sindh for him.
We have written many open letters and petitions to these authorities including the PM, President and Chief Justice of Pakistan but to no avail. It seems as these authorities have nothing to do with the education of Sindh.
Now we the teachers of the Sindh University expect from our democratic party leaders to chorus our demands (1. the immediate removal of Nazir Mughul, 2. setting up judicial commission to inquire Prof. Channar’s murder, 3. restoring the student unions and, 4. withdrawal of police and rangers) in such a way as they have censured the corruption at our national institutions like PIA, Railways and Pakistan Steels and illegal appointments of notorious and corrupt people as MDs of various national organizations by the current authorities.
We believe that you would not disagree with us that an appointment of a corrupt person as Vice Chancellor is far more disastrous to the nation than an appointment of a corrupt person as Managing Director of a non-academic institution. So please join our hands to save the University of Sindh and to save the future of Sindh. Together, we will surely get things changed as we want them and gradually we will get rid of this dysfunctional government machinery.
Dr Azhar Ali Shah
President
Sindh University Teachers Association
سندہ یونیورسٹی ,کرپٹ وزیر اور وی سی
حسن مجتبی نیویارک
سندہ یونیورسٹی ,کرپٹ وزیر اور وی سی
یہ جو واشنگٹن میں پاکستان کی نئی سفیر شیری رحمان ہیں انکے والد حسن علی عبدالرحمان بھی جامعہ سندہ کے وائس چانسلر تھے جنکے اختیارات اور یونیورسٹی کے معاملات میں تب کے کمشنر مسرور حسن خان کی طرف سے مداخلت پر سندہ یونیورسٹی کے طلبہ سراپا احتجاج بن گۓ ہوئے تھے اور وائیس چانسلر کے حق میں جامعہ سندہ میں اٹھنےوالی پہلی طلبہ تحریک آخر کار چار مارچ انیس سو سڑسٹھ کو ایوب خان کی آمریت اور ونیونٹ کے خلاف سندھی طلبہ کی تحریک میں بدل گئي تھی۔ بلکہ چار مارچ انیس سو سڑسٹھ کا دن سندہ کی تاريخ میں جدید سندہ کے حقوق کی تحریک کی بنیاد والے دن کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے-
چار مارچ انیس سو سڑسٹھ کو جامشورو سے طلبہ اور طالبات کے جلوس پر کمشنر مسرور حسن خان نے سندہ کے پانچ اضلاع کی پولیس کے ذریعے لاٹھی اور گولی چلوائی تھی اور کئي طلبہ زخمی اور کئي گرفتار ہوگۓ تھے لیکن تب سے لیکر آجتک جدید سندھی قومپرستی اور سندہ میں طلبہ سیاست کے سنگ میل کے طور پر وہ دن منایا جاتا ہے۔
سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر حسن علی عبد الرحمان اور انکی حمایت میں نکلنے والے طلبہ سندھ کی تاریخ کے مثبت رکردار جبکہ ایوب خان اور مسرور حسن خان کو ہمیشہ انسان کے
بہترین دوست جانور کے نام پر یاد رکھا جاتا ہے ۔ کیونکہ ایوب خان کی طرح سندہ کی گلیوں میں مسرو کتا ہائے ہائے ہو گیا تھا۔
آمروں کے ناموں پر کتے جیسے انسان کے بہترین دوست کا نام رکھنا اس بچارے جانور کی توہین ہے۔ مشرف کے خلاف نیویارک میں جب پاکستانیوں کی ایک تعداد نے پاکستانی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا تھا تب سینٹرل پارک کے پاس اپنے کتے کو واک کیلیے لیجانے والی خاتون نے تب بہت برامنایا تھا جب مظاہرین میں سے ایک نے خاتون کے کتے کے گلے میں مشرف کا نام ڈال دیا تھا۔
لیکن آج پھر وہی سندہ یونیورسٹی جامشورو ہے جہاں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات اس دفعہ ریٹائرڈ لیکن حاضر سروس کانٹریکٹی وائس چانسلر کے خلاف گذشتہ چھتیس دنوں سے سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہيں- وہ وآئس چانسلر کی مبینہ کرپشن اور کمیپس میں امن قائم رکھنے میں ناکامی اور اپنے اور عام طلبہ و طالبات کے خلاف سیاسی دادا گیر طلبہ تنظیموں کی طرف سے تشدد اور دھمکیوں کے خلاف باہر نکل آئے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ وآئس چانسلر کو ہٹایا جائے۔
گذشتہ اکتیس جنوری کو استاذہ رہنمائوں کے ساتھ باقائدہ وائس چانسلروں کی ایک ٹیم نے گورنر ہائوس میں مذاکرات کیے اور اساتذہ کا وائس چانسلر کو جبری چھٹی پر بیھجے جانے کی صورت میں مطالبہ مان لیا لیکن چوبس گھنٹوں کے اندر سندہ میں تعلیم کے وزیر پیر مظہر الحق کی مداخلت پر اب اساتدہ اور انکے مطالبات اور انکے ساتھ مذاکرات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئےنو سندہ یونیورسٹی کے استاتذہ اور تحریک کے رہنمائوں جو کہ اسسٹنٹ پروفسیرز ہیں جن میں سندہ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی یشن کے صدر اظہرعلی شاہ،جنرل سیکرٹری عرفانہ ملاح، اور امر سندھو شامل ہیں کو برطرف کردیا گیا ہے۔جمہوریت کےخلاف اس سے ہتر انتقام ہو نہں سکتا-
ایک طرف سندہ کے عوام ہیں، طلبہ ہیں، یونیورسٹی کے ملازم ہیں ، اساتذہ ہیں تو دوسری طرف پی پی پی کے وزیر تعلیم پیر مظہر ہیں اور ریٹائرڈ وی سی نذیر مغل ہیں جنپر مبینہ کرپشن کے کئي الزامات ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ میبنہ طور وائس چانسلر کی پوسٹ اب لندن کے پیر کو بڑے بڑے نذرانوں والی پیٹیوں کے بعد جاصل کی جاتی ہے اور نذیر مغل جنکے امریکہ میں بھی کاروبار ہیں ریٹآئرڈ ہونے کے بعد بھی وائس چانسلر کی کرسی پر دوسری دفعہ براجمان ہیں۔ پہلی دفعہ بھی وہ کرپشن کے مبینہ الزمات میں نکالے گۓ تھے۔۔
جیئے سندہ کے داداگیر ہیں اور حکمران پارٹی کی طلبہ ونگ سندہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈرشین یا سپاف کے لٹھ برداروں اور بندوقبازوں کے درمیاں رسہ کشی ہے ۔ عام طلبہ طالبات اور ا ساتذہ اس کے درمیاں دھمکیوں کی زد میں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ جان کی امن پائيں تو تدریسی عمل جاری رکھین لیکن وائس چانسلر ہیں کہ اپنی کرسی مضبوط رکھنے کیلیے سیاست اور رشوت کا کیھل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ طلبہ دادا گییر رہنمائوں کو مراعات دی ہوئی ہیں ،مبنہ طور داخلائوں کی پچاس نشستیں سرکاری پارٹی کی طلبہ تنظیم کے رزاق بروہی کو دے چکے ہیں جس پر دوسری داد گیر طلبہ رہنمائوں کا جھگڑا ہے۔
حکمران پی پی پی کی طلبہ ونگ کے ذریعے اساتذہ کی تحریک جس مین اب ملازمین یونین بھی شامل ہوگئی ہے کو غنڈہ گردی کے ذریعے دبانے کی کوشششیں کی جارہی ہیں۔وزیر نامدار اساتذہ کے خلاف ہتک آمیز زبان پر اترے ہوئے ہیں۔
وائس چانسلر نے گذشتہ برس پچاس غیر ملکی دورے کیے ہیں، انکی امریکہ میں سی وی ایس فارمیسی سے خریدی ہوئی
ویاگرا کے بلز بھی لاکھوں روپوں میں سندہ یونیورسٹی نے اد ا کیے۔ اور ایسی خبریں میڈیا میں لیک ہوکر آنے کے بعد اب وی سی پر نام ہی ”ویاگرا و۔ی سی” پڑ گیا ہے۔
پیر مظہر کہ جو سندہ کے ایک مبینہ کرپٹ وزیر ہیں شاید اپنے صدر سے زیادہ کرپٹ لیکن انکے اور فریال تالپور کے بعد سندہ میں سب سے زیادہ طاقتور وزیر ہیں وی سی کو ہٹائے جانے کے مطالبے اور اساتذہ کی تحریک کے سخت خلاف ڈھال بنے ہوئے ہیں۔
پیر مظہر مبینہ کرپشن اور نا اہلی کے الزامات کے ملبے تلے دبے ہوئے وی سی کو تمام الزمات سمیت ریسکیو کر رہے ہیں جیسے جنورری انیس سو نوے مین انہوں نے دادو ضلعے میں رکن پولیس اسٹیشن سے پکڑا ہوا ڈاکو آزاد کروایا تھا کہ جسپر انکے اور تبکے ایس ایس ایس پی سلیم اختر صدیقی کے درمیاں اٹھنے والا تنازعہ اخبار دی مسلم اسلامـ آباد کی فائیلوں تک میں موجود ہے
۔پیر اتنا مبینہ طور کرپٹ اور طاقتور ہے کہ انکے محکمہ تعلیم میں کرپشن نہ چلنے دینے والی سکرٹری ناہید شاہ جو کہ وزیر اعلی قائم شاہ کی بیٹی ہیں کو محکمے سے جانا پڑا تھا۔ کیونکہ صدر زرداری بھی وہی چاہتے تھے جو پیر چاہتے تھے کہ کمائو پوت سب کو پیارے ہوتے ہیں۔
۔ویسے سید قائم علی شاہ کی وزارت اعلیٰ کی پہلی پوسٹنگ پیر مظہر کے بھائي پیر منور کی محمکہ آبپاشی کے چیف ٹیکنیل آفسر کے پوسٹ پر تعیناتی تھی۔ جسپر پر انیس سو چورانوے کے دروان پیر منور تلے دادو جوہی ایف پی بند ٹوٹنے سے سینکڑوں لوگ ڈوب کر سیلاب میں بہہ گۓ تھے۔ اور سندہ کے تبکے وزیر اعلی عبداللہ شاہ نے کہا تھا سندہ کے لوگ بہادر ہیں تیرنا جانتےہیں۔
بقول ذولفقعار مرزا کے کہ پیر مظہر کی اہلیہ بھی لندن میں پاکستانی ہائي کمیشن میں محکمہ تعلیم سے ڈیپوٹیشن پر کمیونٹی ویلفیئر افیسر تعینات ہیں- یہ پوسٹ خورشید شاہ کے زیر محکمہ پی پی پی والوں یا اپنے چہیتوں کو راضی کرنے کییلیے نکالی گئی ہے۔
نہ کیانی پاشا معطل ہوا نہ بگٹی خاندان کی دو بلوچ خواتین کےکراچی پر قتل میں کوئي پولیس والا یا رینجرز والا پر سندہ یونیورسٹی کے نو پروفیسرز ۔ نہ وی سی کہ جس نے طلبہ داداگیروں کو بتایا تھا کہ انکے ساتھیوں کی رسٹیکشن میں پروفیسر بشیر چنڑ کا ہاتھ تھا ۔ جسکے بعد پرفیسر چنڑ یونیورسٹی میں دو جنوری کو قتل کردیے گۓ۔ جنکے قاتل ہنوز نامعلوم ہیں۔ جس سے اساتذہ عدام تحفظ کا شکار ہیں اور وی سی امن امان کی خرابی میں فریق ۔
استاذہ اور ملازمین وی سی کی برطرفی اور انکے خلاف تمام الزامات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے جو مطالبہ مانتے ہوئے تحقیقاتی جج بھی مقرر کرنے کا اعلان کردیا گیا کہ بعد میں پیر مظہر کی مداخلت پر مکر دیا گیا
۔اب سندہ یونیورسٹی کے اساتذہ سڑکوں پر ہیں جنکی حمایت پر پورے ملک کی یونورسٹیاں ہیں اور دوسری طرف پیر مظہر اور سیاسی حکومت کے ایک اور کمائو پوت وی سی ہیں۔دلچسپ و مضحکہ خیر بات یہ ہے کہ ایم کیو ایم جسکا کم از کم تعلیم کی طرف رویہ سندہ کے وڈیروں جیسا نہیں ہونا چاہیے تھا انکے گورنر بھی وی سی کو اپنی کرسی پر برقرار رکھنے پر پیر مظہر کیساتھ کرسی کرسی کھیل رہے ہیں۔ اور اسی طرح انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ کیا یہ وی سی کو ریفنڈ ہے کہ اسکی ریسکیو؟
کیا سندہ کی سپرہائی وے پر تاریخ میں ایک اور چار مارچ بننے جا رہا ہے؟
(originally published in New York’s weekly ‘Pakistan Post’)
سندھ یونیورسٹی کے اساتذہ نے وی سی کی جبری رخصتی پر جانے کے اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-ان کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ وی سی کی برطرفی کا ہے اور برطرف اساتذہ کی بحالی کے ساتھ ساتھ ان پر قائم جھوٹے مقدمے کا اخراج ہے-اساتذہ کا کہنا ہے کہ سدھ یونیورسٹی کے استاد کے قتل کے ذمہ داران کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا