diruz dar bustan sara (Naat) دیروز در بستان سرا

نعت رسول مقبول صلی الله علیہ و آلہ وسلّم

دیروز در بستان سرا، ہمہ طوطیان خوشنوا
پڑھتی تھیں نعت مصطفیٰ
بلغ العلی بکمالہ

اور قمریاں بھی شوق میں، ڈالے ہوے سر طوق میں
کہتی تھیں اپنے ذوق میں
کشف الدجے بجمالہ

اور بلبلیں بھی کو بکو، لے لے کے ہر اک گل کی بو
کرتی تھیں چرچا چارسو
حسنت جمیع خصالہ

چڑیوں کے سن کر چہچہے ، انسان بھلا کیوں چپ رہے
لازم ہے اس کو یوں کہے
صلو علیہ و آلہ

Poetry: Akbar Mirithi
Tazmeen bar Shaikh Saadi

Video source: PTV
Youtube URL: http: //youtu.be/Mmdcc1Bh0QY

Comments

comments

Latest Comments
  1. Siddiqui
    -
  2. Asma bint Marwan
    -