اداریہ تعمیر پاکستان: امریکی سینٹ لوئس شہر میں یہودی قبرستان میں مسمار قبروں کے کتبوں کو دوبارہ لگانے کی مہم چلانے والی کونسل آف امریکن مسلم ریلشنز سلفی۔دیوبندی تکفیریوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے مزارات کی تعمیر نو کے لئے چندہ مہم کب شروع کرے گی ؟

امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئس میں ایک قدیم یہودی قبرستان میں بنی درجنوں قبروں پہ لگے کتبوں کو شرپسندوں نے توڑ پھوڑ دیا۔اور اسے اینٹی سیمیٹ/سامیت مخالف گروہوں کی کارستانی قرار دیا جارہا ہے۔اور اکثر لوگوں کا خیال یہ ہے کہ اس طرح کی شرپسندانہ کاروائیوں میں یا تو اخوان المسلمون کے لوگ ملوث ہیں یا دیگر وہابی/دیوبندی تکفیری لوگ اس حرکت میں ملوث ہوسکتے ہیں۔اس فضا میں اخوان المسلمون،جماعت اسلامی اور دیوبندی اسلام پسندوں کی ڈارلنگ تنظیم دی امریکن کونسل آف مسلم ریلیشنز ۔۔۔۔ کئیر نے سینٹ لوئس میں یہودی قبرستان میں توڑ پھوڑ کے عمل کی شدید مذمت کی ہے اور اس کے ساتھ اس تنظیم نے اس قبرستان کی بحالی کے لئے اپنے حامیوں سے چندے کی اپیل بھی کی ہے۔اور ابتک کی اطلاعات کے مطابق اس تنظیم نے 65 ہزار ڈالر اس مقصد کے لئے اکٹھے بھی کرلئے ہیں۔اس تنظیم کے چیف ایگزیگٹو فیضان نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا

 

CAIR stands in solidarity with the Jewish community, and Syed says the horrific and disgusting act of vandalism cannot be tolerated.

کئیر جیوش کمیونٹی کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ ایک خوفناک اور گھناؤنا توڑ پھوڑ کا عمل ہے جسے قطعی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

تعمیر پاکستان بلاگ کئیر جیسی تنظیم کی جانب سے یہودیوں کے قبرستان کی بے حرمتی پہ اس مذمت اور چندے کی مہم کو ٹھیک ٹھیک منافقت اور مگرمچھ کے آنسو بہانے جیسی حرکت خیال کرتا ہے۔کیونکہ اس تنظیم نے آج تک طالبان،القاعدہ،باکو حرام، الشباب ،داعش، لشکر جھنگوی کی جانب سے عراق،شام،صومالیہ،ٹمبکٹو،الجزائر اور پاکستان میں انبیائے کرام،اصحاب رسول اور اہل بیت اطہار کے ساتھ ساتھ صوفی بزرگوں کے مزارات پہ خودکش حملوں،بم دھماکوں اور باقاعدہ حملے کرکے ان کو نقصان پہنچانے،مسمار کرنے اور توڑ پھوڑ کی کبھی مذمت نہیں کی اور نہ ہی آج تک ان کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے کوئی فنڈ ریزنگ کمپئن چلائی ہے۔

امریکہ سمیت دنیا کے اکثر حصّوں میں کافی عرصے سے “ری بلڈ جنت البقیع ” کے نام سے سعودی عرب میں مکّہ مکرمہ میں جنت معلی اور مدینہ میں جنت البقیع کی ازسرنو تعمیر اور وہاں پہ مسمار کئے جانے والے صحابہ کرام،اہل بیت اطہار اور تابعین وتبع تابعین کے مزارات کی ازسر نو تعمیر کی مہم چل رہی ہے۔لیکن کئیر نے آج تک اس کمپئن کی نہ تو حمایت کی اور نہ ہی یہ مہم چلانے والوں کے لئے فنڈ ریزنگ کی اپیل کی ہے۔

امریکہ کے اندر کئیر جیسی تنظیمیں کبھی بھی سعودی عرب کی جانب سے مدینہ اور مکّہ میں موجود مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کے مزارات کو 1925ء میں مسمار کئے جانے کی یاد تک کو فراموش کرنے کی سبیل کرتے رہتے ہیں اور وہ آج بھی ان مزارات کی باقیات زمین سے لگی قبروں پہ مسلمانوں کو دعا کرنے سے روکنے جیسے عمل کی مذمت کرنے سے قاصر ہیں اور اس کی وجہ سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہے کہ کئیر جیسی تنظیموں کو سعودی عرب اور وہابی ازم کی مذمت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے اور ان میں سے اکثر سعودی عرب سے فنڈنگ وصول کرتی ہیں۔

Link:

http://stlouis.cbslocal.com/2017/02/22/cair-stands-with-jewish-community-after-vadalism/

Comments

comments