جاوید غامدی کے ناقدین اور معتقدین کے درمیان جاری بحث

 

post-124178-0-68847300-1382438370

ابھی جید علمائے کرام کے مابین ڈاکٹر جاوید احمد غامدی کی شخصیت کے بارے میں جاری بحث دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ غامدی صاحب کے ناقدین اُنکے لئے جو القابات استعمال کرتے ہیں، اُن سے ہم سب واقف ہیں اور اُن کے معتقدین اُن کے بارے میں جو رائے رکھتے ہیں اُسکا علم بھی ہم سب کو ہے۔ حالہ بحث کا آغاز غالبا غامدی صاحب کو استعماری ایجنٹ کہنے سے ہوا۔ کہا تو اور بھی بہت کچھ گیا لیکن بنیادی نکتہ یہی تھا۔ جسکے جواب میں توقع کے عین مطابق غامدی صاحب کی علمی خدمات کا تذکرہ کیا گیا، اُنکے مدلل انداز گفتگو کا ذکر ہوا، الحاد کا راستہ روکنے کیلئے اُںکی قابل قدر خدمات کا تذکرہ ہوا اور اُنہیں مجدد الف ثالث کہا گیا جس کی اہمیت کا اندازہ آنے والی نسلوں کو ہوگا۔

غامدی صاحب کے بارے میں میری رائے کیا ہے، یہ میرا موضوع نہیں۔ مجھے تو یہ بحث دیکھ کر علامہ طالب جوہری سے متعلق اپنی ایک پوسٹ اور وہ پوسٹ لکھنے کی وجہ یاد آگئی ۔

یہ بحث محترم قاری حنیف ڈار اور جناب رعایت اللہ فاروقی کے مابین جاری ہے اور غامدی صاحب سے مختلف موضوعات پر شدید اختلاف رکھنے کے باوجود میں اس بات سے متفق ہوں کہ کچھ معاملات اور اہم امور میں اُنکی کاوشیں یقینا قابل قدر ہیں جن میں سے ایک الحاد کا مدلل جواب ہے۔ غامدی صاحب کے خلاف یہ سب پڑھ کر اُنکی علمی خدمات کا معترف، اُنکے بارے میں جاننے والا اوراُنکا ہم خیال ، یقینا افسردہ ہوکر آپ کو بتانے کی کوشش کرے گا کہ حضور ایسا مت کہیں، آپ اُنکے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، آئیں مجھ سے جان لیں یا خود تھوڑی زحمت کر لیں۔

بالکل اُسی طرح جیسے میں نے کہا تھا کہ کسی اہیل علم جسکی ساری عمر علم کے حصول اور علم کی تقسیم میں گذر گئی، تفسیر ، لغت، ، فلسفہ، حدیث، کلام، منطق، ادب، شاعری اور خطابت کے میدان میں جس نے اپنے مکتب فکر کے علاوہ دیگر مکاتب میں بھی عزت پائی، اپ اُسکی ایک عبارت پڑھ کر اُسکے خلاف انتہائی غیر مہذب زبان استعمال کرتے ہوئے یہ فرمائیں کہ میں انکے بارے میں زیادہ نہیں جانتا لیکن یہ سائنس کے بارے میں گفتگو کیوں نہیں کرتے، تو سوال آپکی اپنی علمی قابلیت پر اُٹھے گا کہ حضور کچھ نہ جاننے پر اس قسم کی فتوے بازی کیونکر کر رہے ہیں؟ نہیں پسند تو چپ رہیں۔

ویسے غامدی صاحب کے معتقدین کو شکر ادا کرنا چاہئے کہ اُن پر تبراء کرنے والوں نے یہ نہیں کہہ دیا کہ غامدی صاحب نے سائنسی ایجادات کیوں نہیں کیں۔

خیر، یہ بحث پڑھ کر میں نے بے ساختہ خدا کا شکر بھی ادا کیا۔ معلوم نہیں کیوں۔

Comments

comments