نوبل انعام یافتہ عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا یومِ ولادت – از حیدر جاوید سید
علی عباس تاج نے یاد دلایا کہ آج نوبل انعام یافتہ عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا یومِ ولادت ہے / ہم پاکستانی چونکہ اسلام کے ٹھیکہ بردار جنت دوزخ کے پرچی فروش ہیں اس لئے ہم ایک ” کافر ” قادیانی کا ہومِ ولادت منا کر اپنا ایمان بھشٹ نہیں کرسکتے چاہے وہ کافر پاکستانی ہی کیوں نہ ہو / پتہ نہیں یہ علی عباس تاج جیسے مغرب زدہ ہمارے اندر انسانی اقدار ٹھوکنے کی کوشش کیوں کرتے رہتے ہیں ۔ نہیں بنتے ہم انسان کرلو جو کرنا ہے ۔
بڑے آئے دولے شاہ کے چوہوں کا علاج معالجہ کرنے کے شوقین ۔ اس لئے کوئی خوشی ووشی نہیں خبردار جو کسی نے اس نگوڑے کافر قادیانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کو یاد کیا ۔ موا کافر تھا اور ہم ٹھہرے نجیب الطرفین مسلمان ۔ ہیں کیا پوچھا میرا مسلک کیا ہے ۔ پاگل ہوں کیا کہ تمہیں بتادوں اور تم کھٹ سے کفر کا ایک فتویٰ منہ پر دے مارو ؟ اسلام زندہ الباکستان پائندہ باد / کافر کافر ڈاکٹر عبدالسلام کافر اس کا یومِ ولادت کافر جو نا مانے وہ بھی کافر / فقیر راحموں