دیوالی کی ایک یادگار شام – عامر حسینی

12196218_10208165945414726_9108071703546128036_n 12208358_10208165942894663_1559709816773764057_n 12235099_10208165944374700_6071349670504254303_n

میں ابھی ابھی ایم پی اے سردار علی شاہ کے گھر سے نکل کر شہر کی طرف آیا ہوں تو جگہ جگہ چراغ روشن ہیں، پٹاخے پھوڑے جارہے ہیں، پھلجھڑیاں ہیں جن سے پھوٹتی چنگاریاں اور جلتے بلتے انار، جگہ جگہ ڈیک پر دیوالی کی خوشی میں گیت گائے جارہے ہیں، خوشحال کی پتنی میرا نے آج برت رکھا تھا جسے وہ لکشمی دیوی کے سامنے اپنے پتی خوشحال کو سامنے بٹھاکر اب کھولنے جارہی ہے اور خوشحال وہاں بیٹھا ہے، ایک ناستک ہندو کی دھرم شالی بیوی نے لکشمی دیوی کی پوجا کرتے ہوئے اپنے ناستک ہندو پتی کے لئے نجانے کیا کیا مانگا ہوگا جیسے مری بیوی نے مجھ جیسے کو سندھ کی طرف آتے ہوئے امام ضامن باندھ کر اور پھونک کر نجانے کیا کیا پڑھکر رخصت کیا تھا

خوشحال کے ساتھ اس کی بیٹی ورشا اور خود خوشحال اور پھر میں بھی دیوالی کے چراغ کے سامنے بیٹھ گیا

ابھی تھوڑی دیر میں ہم سب ملکر عبدالقادر اور دیگر دوستوں کے لئے دیوالی کے چراغ روشن کرنے والے ہیں، یہ شانتی، سکھ اور بھائی چارے کے لئے چراغ روشن کیے جائیں گے اور آپ سب دوستوں کی بھلائی کے لئے، یہ واقعی ایک یادگار شام ہوگئی ہے

Comments

comments