منی سانحہ : ایک عینی شاہد کی زبانی
ایک عینی شاہد نے پاکستان میں موجود اپنے رشتےدار کو منی سانحہ کی جن الفاظ میں خبر دی ہم وہ من وعن آپ تک پہنچا رہے ہیں
حج کے دوران منٰی میں حادثہ واقعی روڈ وی آئی پی کے لئے بند کرنے کی وجہ سے ہوا۔ایک بڑے لفٹ کے زریعے منٰی میں حجاج جمع ہوتے رہے اور روڈ بند ہو جانے کیوجہ سے لوگ بے قابو ہوئے اور بھگدڑ مچ گئی۔
میں جس سازش کا اظہار پہلے دن سے کررہا تھا میرے ذریعے نے اسکی کسی حد تک تصدیق بھی کی کہ یہ واقعہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھا کیونکہ جو حجاج لفٹ کے ذریعے منٰی منتقل ہوتے رہے وہ زیادہ تر ایرانی تھے۔ اسلئے ایرانیوں پر الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ انہوں نے بھگدڑ شروع کی۔
اگر اپ ایک جگہ پر جہاں ایک ہزار افراد کی گنجائش ہو وہاں ایک لاکھ حجاج جمع کرینگے اور نکلنے کے سارے راستے بھی بند کروگے تو حجاج بیچارے کہاں جائینگے۔
یہ صاحب ایک پاکستانی حج گروپ کے سربراہ ہیں جو گزشتہ تیس سال سے ہر سال حج پر جاتے ہیں۔ نام صیغہِ راز میں رکھا جا رہا ہے۔ تاکہ کوئی نقصان نہ پہنچ پائے۔ اور وقت آنے پر عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔