المانہ فصیح کے دفاع اور ایل یو بی پاک کی مذمت میں ایک کمرشل وانابی لبرل کی پوسٹ پر چند سوال – عامر حسینی
ایک صاحب ہیں جو علی ناطق مشہدی کے دوست اور فرقہ سیٹھیہ و بینا و المانہ کے پیروکاروں میں سے ایک پیروکار ہیں، انہوں نے ایک پوری پوسٹ لکھ ماری ہے مولا علی کے خلاف بد زبانی کرنے والی المانہ فصیح پر تنقید کرنے والے شیعہ اور سنی ایکٹوسٹس کی مذمت میں – تنقید کا خاص نشانہ ایل یو بی پاک کو بنایا گیا ہے
ان بینوی سیٹھوی صاحب سے میرا صرف ایک سوال ہے اور وہ یہ ہے کہ ایل یو بی پاک نے اپنی کس پوسٹ میں المانہ فصیح کو واجب القتل کہا ، کہاں پر اس نے المانہ فصیح کے خلاف آرٹیکل اے ٢٩٥ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا ، بلاسفیمی تک کا لفظ کہیں استعمال ہوتا میں نے نہیں دیکھا
اور یہ سوال بھی ہے وہ کون سا شیعہ نوجوان ہے جو ملک ممتاز کی طرح حیوان بنا ہے ؟
ان کی پوری پوسٹ دروغ بیانی پر مبنی ہے
میں نے ابھی رباب مہدی رضوی کے خیالات جو ان کی طرح ہی کے تھے پر مکمل تبصرہ کیا ہے ، ان سے اس کی روشنی میں سوال کیجئے گا
المانہ فصیح کو کسی نے واجب القتل قرار نہیں دیا اور نہ ہی کسی نے ان کو بلاسفیمی لاز کے تحت کہٹرے میں لانے کو کہا ہے
المانہ فصیح نے جو معافی طلب کی ، اس پر ایل یو بی پاک نے تحفظات کے ساتھ قبولیت کے کمنٹس کئے لیکن ایل یو بی پاک نے تنقید جس پیرائے میں کی اس کا مغز تھیوکریٹک نہیں ملائیت والا نہیں ہے اور نہ ہی مذھبی رجعت پسندوں والا ہے
میرے سوالات کا جواب ان پر اور ہمنواؤں پر لازم ہے
لبرلزم اور لیفٹ کے نام پر کئی افراد آج کل یو ایس ایڈ اور دیگر این جی اوز کے لالچ میں ڈھیر ہو جاتے ہیں اور یہ انھی طرح کے لبرلز کے مرہون منت ہیں جس طرح کے بینا سرور و نجم سیٹھی ہیں ، یہ لوگ بہت سارےمخلص نوجوانوں کی گمراہی کا سبب بن رہے ہیں ، یہ این جی او نائزڈ برگر لبرلز ہیں جن کے پاس ان پروجیکٹس نے مال بنانے کا موقعہ فراہم کیا ہے ، اور اس میں یہ کسی اصول و قاعدے کے پابند نہیں ، امریکہ یاترا اور وہاں بس جانے کا خواب آخری تمنا اور خواہش ہے بس