سعودی ماتا کی جے – از تنویر اختر

26881-coverNScopy-1427464378-970-640x4801

شریف جاتی امرا جناب وزیراعظم ریاست “الباکستان”، آپ کی رعایا کے بچے بچے کو، اتفاق فونڈری سے سرور پیلیس تک، السعودیہ نامی آپ کی روحانی والدہ کے آپ جناب پر تمام احسانات عظیم کی تفصیلات تک ازبر ہیں .. بس ذرا اتنا واضح کردیں کہ آپ کی اس ماتا کے “اتحادی” مفرور یمنی صدر کے “باغی” حوثی جنگجووں کی کامیابی سے ماتا جی کی عزت “سالمیت” تار تار ہونے کا اندیشہ کیونکر پیدا ہو جاتا ہے جبکہ انہوں نے اس پر کس قسم کے “مجرمانہ حملے” کا عندیہ کبهی نہیں دیا.؟

اور قبلہ، خواجہ سرا سیالکوٹی جناب وزیر دفاع “مملکت خداداد”، آپ بهی کامل اطمینان رکھیں کہ آپ جناب کے تیل کے نئے کاروبار کی ترقی و ترویج میں السعودیہ نامی آپ کی روحانی خالہ جان کی “مہربانیاں” بهی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں .. آپ سے بھی بس اتنی سی درخواست ہے کہ ذرا اس بھول بهلکڑ قوم کو یاد دلا دیں کہ خانہ کعبہ کو مسمار کرنے کا اعلان السعودیہ کے پروردہ خلیفہ البغدادی کی “داعش” نے کر رکھا ہے یا یمن کے حوثی قبائل نے.؟
جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہم سب کو البتہ بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ رشیا اور چائنا کی قیادت میں قائم ہونے والے وسیع تر اقتصادی اتحاد “برکس” کے حوالے سے “بحیرہ احمر” کی دوچند اہمیت نے یمن پر مکمل کنٹرول کی ضرورت کو امریکہ نواز اتحاد “نیٹو” کیلئے خاصا اہم بنا دیا ہے اور اسی لئے امریکہ مخالف سابق یمنی صدر کے حامی حوثی جنگجووں کی فتح امریکہ کی دیرینہ اتحادی، ریاست الباکستان کی السعودیہ نامی روحانی ماتا کیلئے ناقابل برداشت ٹهہری ..
اسی طرح ہم اس امر سے بهی بخوبی آگاہ ہیں کہ تیل کے قیمتی گہنوں سے سجی سنوری ہماری “سعودی ماتا جی” تیل بردار بحری جہازوں کی مغرب تک رسائی کیلئے منفرد اہمیت کی حامل، یمن کے قریب سے گزرتی آبی گزرگاہ کے حوالے سے بهی اپنے اس پڑوسی سے کس صورت دستبردار ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہو سکتی

اندریں حالات، ہم سب “غیر الباکستانی” اہل وطن السعودیہ نامی بوڑھی نائیکہ کے تمام ناجائز “فرزندانِ توحید” کی رنگ برنگی لیکن گھسی پٹی حیلہ بازی کے باوجود، سول اور خاکی ہر نسل کے “شرفاء” کے ان شئیرز کی شرح کا حساب بهی خوب لگا چکے ہیں، جو ہمارے یہ “مہربان” دفاع بحرین سے لے کر اب دفاع یمن تک تمام “حفاظتی ٹهیکوں” میں اپنی اس “سبز ماتا” سے بطور زر بیعانہ وصول کر چکے ہیں .

Comments

comments