عبد القادر گیلانی کے ذاتی باڈی گارڈز کے ہاتھوں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن طاہر ملک کا قتل

10258026_10203323557789499_7449774406170379542_n

عبد القادر گیلانی کے ذاتی باڈی گارڈز نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن طاہر ملک کو صرف اس لیئے قتل کر دیا کیوں کہ طاہر ملک نے اس “وی وی آئی پی” شخص کی لینڈ کروزر کے قریب سے اپنی موٹر سائیکل گزارنے کے “جرم عظیم” کا ارتکاب کیا تھا۔

اس سے پہلے بھی پاکستان میں سینکڑوں لوگ بر وقت ہسپتال نا پہنچ پانے اور بر وقت علاج نا ہونے کی وجہ سے اپنی جان سے جا چکے ہیں جس کی وجہ صرف اور صرف وی آئی پی نقل و حرکت تھی جس کا نقصان اور قیمت صرف اور صرف عوام کو بھگتنی پڑتی ہے –

وی آئی پی کلچر کے نام پر ہر سال ملکی خزانے کو کروڑوں کا جو ٹیکا ہمارے حکمران لگاتے ہیں اس کا بوجھ بھی عوام پر ہی ڈالا جاتا ہے – اپنے اللے تللوں کی قیمت بھی عوامی کی جیب سے وصول کی جاتی ہے – 10342010_10203323558069506_6269918534724105994_n

 

یاد رہے عبدل قادر گیلانی بھی اسی پود سے تعلق رکھتے ہیں جس میں پاکستان کے مشہور جعلی لبرل شیری رحمان ، حشام ریاض شیخ اور رضا رومی شامل ہیں – یہ حضرات پاکستان میں جعلی لبرلوں  کے سرخیل اور وی آئی پی کلچر کا ایک جزو ہیں

اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بلاول زرداری کے مشیران خاص بھی سمجھے جاتے ہیں – اب ایسے لوگوں کے مشوروں پر چلنے والے بلاول کو پاکستان سے غربت اور وی آئی پی کلچر ختم کرنے میں کتنی دلچسپی ہوگی – اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں

10170916_10203323584630170_1361204853487869959_n

Personal bodyguards of Abdul Qadir ‪‎Gilani‬ of ‪‎PPP‬ murdered a ‪#PTI‬ activist, Tahir Malik, age 23, just because the later was driving his motorcycle too near of formers land cruiser.

Comments

comments