عمران خان – اقبال کا بندہُ مومن – از طالب حق

images

اقبال کے افکار میں ”مرد مومن“ یا ”انسان کامل“کا ذکر جا بجا ملتا ہے۔ اس کے لئے وہ ” مرد حق“ ”بندہ آفاقی“ ”بندہ مومن“ ”مرد خدا“ اور اس قسم کی بہت سی اصطلاحات استعمال کرتے ہیں حقیقتاً یہ ایک ہی ہستی کے مختلف نام ہیں جو اقبال کے تصور خودی کا مثالی پیکر ہے۔ مرد مومن اور سچے مسلمان کے لئے اسلام نے جو معیار مقرر کیا ہے بنیادی طور پر عمران نے اسی کو اپنا یا ہے
.
عمران کے کردار اور شخصیت کی اہم خصوصیات کلام اقبال کی روشنی میں مندرجہ ذیل ہیں۔
مستی و جذب و عشق

بندہ مومن کے لئے ضروری ہے کہ کو وہ اپنی تمام تر کوششوں کو عشق کے تابع رکھے۔ نہ صرف خودی کا استحکام عشق کا مرہون ِ منت ہے بلکہ تسخیر ذات اور تسخیر کائنات کے لئے بھی عشق ضروری ہے اور عشق کیا ہے ؟ اعلیٰ ترین نصب العین کے لئے سچی لگن ، مقصد آفرینی کا سر چشمہ، یہ جذبہ انسان کو ہمیشہ آگے بڑھنے اور اپنی آرزئوں کو پورا کرنے کے لئے سر گرم عمل رکھتا ہے۔ یہ جذبہ مرد مومن کو خدا اور اس کے رسول کے ساتھ گہری محبت کی بدولت عطا ہوتا ہے۔ اسی کے ذریعہ سے اس کے اعمال صالح اور پاکیزہ ہو جاتے ہیں اسے دل و نگاہ کی مسلمانی حاصل ہوتی ہے۔ اور کردار میں پختگی آجاتی ہے ۔

وہ مرد مجاہد نظر آتا نہیں مجھ کو
ہو جس کے رگ و پے میں فقط مستی کردار
اگر ہو عشق تو ہے کفر بھی مسلمانی
نہ ہو تو مرد مسلماں بھی کافر و زندیق
یہی وجہ ہے کہ مرد مومن کی عملی زندگی میں اس جذبہ محرک کو سب سے زیادہ جگہ دی گئی ہے۔”
مرد خدا کا عمل عشق سے صاحب فروغ
عشق ہے اصل حیات ، موت ہے اس پر حرام
جہد و عمل

اقبال جسے ”مستی کردار “کہتے ہیں وہ دراصل عمل اور جدوجہد کا دوسر ا نام ہے ان کے ہاں پیہم عمل اور مسلسل جدوجہد کو اسی قدر اہمیت دی گئی ہے کہ مرد مومن کے لئے عمل سے ایک لمحہ کے لئے بھی مفر نہیں
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
یقین ِ محکم ، عمل پیہم ، محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
جمال و جلال

عمران کی مانند مردمومن کی ذات میں جمالی اور جلالی دونوں کیفیات بیک وقت موجود ہوتی ہیں ۔ بظاہر یہ کیفیات متضاد نظر آتی ہیں لیکن بباطن یہ ایک دوسرے سے جد ا نہیں اور مرد مومن کی زندگی ان دونوں صفات کی حامل ہوتی ہے ۔ وہ درویشی و سلطانی اور قاہری و دلبری کی صفات کا بیک وقت حامل ہوتا ہے۔ اس کی سیرت میں نرمی اور سختی کا امتزاج ہوتا ہے اور اس کے مضبوط و قوی جسم کے پہلو میں ایک دل درد آشنا ہوتاہے۔جوبے غرض ، بے لوث ، پاک اور نفسانیت سے خالی ہوتا ہے۔ اسی لئے ابنائے زمانہ کے حق میں اس کا وجود خدا کی رحمت ثابت ہوتاہے۔

اس کی امیدیں قلیل، اس کے مقاصد جلیل
اس کی ادا دلفریب اس کی نگہ دل نواز
نرم دم گفتگو ، گرم دم جستجو
رزم ہو یا بزم ہو ، پاک دل پاک باز
عمران خان کی طرح وہ رزم گاہ ِ حیات میں شمشیر بے نیام ہوتا ہے تو شبستان محبت میں کوئی دوسرا اس سے زیادہ نرم نہیں ہو سکتا۔
ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
جس سے جگر لالہ میں ٹھنڈک ہو وہ شبنم
دریائوں کے دل جس سے دہل جائیں و ہ طوفان

حق گوئی و بیباکی

عمران کے مصداق مرد مومن جرات مند ، بے خوف اور حق گو ہوتا ہے ۔ اسے نہ نواز شریف یا اور جابر و قاہر انسان خوفزدہ کر سکتے ہیں اور نہ موت اسے ڈرا سکتی ہے۔ وہ ایمان کی قوت سے حق و صداقت کا پرچم بلند کرتا ہے اور شر کی قوتوں کے مقابلہ میں پوری قوت کے ساتھ اس طرح ڈٹ جاتا ہے کہ انہیں پسپا ہونا پڑتا ہے۔ اور پھر معاشرہ اسی نصب العین کی جانب رجوع کرتا ہے۔ جو مرد مومن کا مقصود زندگی ہے۔

ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن
گفتار میں کردار میں اللہ کی برہان
قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان

فقر و استغنا
عمران کی صورت مردِ مومن کا ایک امتیازی وصف فقر و استغنا ہے۔ وہ نیٹشے کے مرد برتر کی طرح تکبر و غرور کا مجسم نہیں بلکہ اقبال کے ہاں تو فقر کو اس قدر اہمیت حاصل ہے کہ وہ اسلام کو ”فقر غیور“ کی اصطلاح سے تعبیر کرتے ہیں ۔ درویشی، فقر اور قلندری پر اقبال نے بار بار زور دیا ہے اور اسے تکمیل ِ خودی کے لئے لازمی اور انتہائی اہم عنصر کی حیثیت دی ہے۔

نہیں فقر و سلطنت میں کوئی امتیاز ایسا
یہ سپہ کی تیغ بازی ، وہ نگہ کی تیغ بازی
کسے خبر کہ ہزاروں مقام رکھتا ہے
وہ فقر جس میں ہے بے پردہ روح قرآنی
مٹا یاقیصر و کسریٰ کے استبداد کو جس نے
وہ کیاتھا؟ زور حیدر ، فقر بوذر ، صدق سلمانی

فقر ارتقائے خودی سے حاصل ہوتا ہے۔ انسان کامل کے فقر اور فقر کافر(رہبانیت) میں بڑا بنیادی فرق ہے۔ رہبانیت جنگل میں پناہ ڈھونڈتی ہے۔ فقر کائنات کی تسخیر کرتا ہے اور اس کے لئے اپنی خودی کو فروغ دیتا ہے۔ فقر کا کام رہبانیت کے گوشہ عافیت میں پناہ لینا نہیں بلکہ فطرت کے اسراف اور معاشرت کے شر اور ناانصافی کا مقابلہ کرنا ہے خواہ اس میں سخت سے سخت اندیشہ کیوں نہ ہو۔

نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری
کہ فقر خانقاہی ہے فقط اندوہ و دلگیری

ان بڑی بڑی اور اہم صفات کے علاوہ اقبال کے مرد مومن میں عدل ، حیا ، خوفِ خدا، قلب سلیم ، قوت ، صدق ، قدوسی ، جبروت ، بلند پروازی ، پاک ضمیری ، نیکی ، پاکبازی وغیر ہ شامل ہیں۔ یہ تمام خصوصیات عمران کی شخصیت میں پائی جاتی ہیں

قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
ہمسایہ جبریل امیں بندہ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ سمر قند
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن!
قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن
قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دنیا میں بھی میزان ، قیامت میں بھی میزان
اور ان تمام صفات کا حامل انسان وہ ہے جو حاصل کائنات اور مقصود کائنات ہے۔

نقطہ پرکار حق مرد خدا کا یقیں
اور عالم تم ، وہم و طلسم و مجاز
عالم ہے فقط مومن جانباز کی میراث
مومن نہیں جو صاحب ادراک نہیں ہے
ہاتھ ہے اللہ کا بندہ مومن کا ہاتھ
غالب وکار آفریں ، کار کشا ، کارساز
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کا
نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہےں تقدیریں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Zaheer Abbas
    -
  2. Zaheer Abbas
    -
  3. ray ban 4147
    -
  4. ray ban shades
    -
  5. nike air max black
    -
  6. michael kors laptop bag
    -
  7. real Cheap jordans
    -
  8. Stan
    -
  9. ray ban 3025
    -
  10. ray ban 2140
    -
  11. ray ban 3183
    -
  12. ray ban wayfarer
    -
  13. ray ban uk
    -
  14. ray ban shades
    -
  15. ray ban rb4147
    -
  16. SEO Vaughan
    -
  17. michael kors outlet coupons
    -
  18. nike air max 90 white
    -
  19. nike air max black
    -
  20. nike air max 1
    -
  21. nike air max
    -
  22. wtxitxbktf
    -
  23. ray ban canada
    -
  24. ray ban outlet
    -
  25. ray ban 2132
    -
  26. ray ban round metal
    -
  27. ray ban cockpit
    -
  28. ray ban 4147
    -
  29. nike air max command
    -
  30. ray ban sunglasses sale
    -
  31. nike air max classic bw
    -
  32. wow gold
    -
  33. nike air max black
    -
  34. nike air max ltd
    -
  35. cheap nike air max
    -
  36. nike air max sale
    -
  37. michael kors factory outlet
    -
  38. michael kors messenger bag
    -
  39. buy wow gold
    -
  40. michael kors laptop bag
    -
  41. cheap michael kors handbags
    -
  42. ray ban sunglasses outlet
    -
  43. cheap ray ban sunglasses
    -
  44. ray ban 2140
    -
  45. cheap ray ban sunglasses
    -
  46. womens nike air max
    -
  47. nike air max 95
    -
  48. nike air max outlet
    -
  49. ray ban outlet
    -
  50. ray ban glasses frames
    -
  51. ray ban caravan
    -
  52. nike air max 1 sale
    -
  53. nike air max 1 sale
    -
  54. ray ban aviators
    -
  55. nike air max 90 sale
    -
  56. ray ban 3386
    -
  57. ray ban 3016
    -
  58. michael kors tote bag
    -
  59. michael kors outlet
    -
  60. cheap michael kors purses
    -
  61. michael kors factory outlet
    -
  62. michael kors outlet store
    -
  63. michael kors laptop bag
    -
  64. michael kors duffle bag
    -
  65. ray ban 2140
    -
  66. nike air max sale
    -
  67. nike air max black
    -
  68. nike air max 90 sale
    -
  69. nike air max 1 premium
    -
  70. ray ban sunglasses for men
    -
  71. 國小
    -
  72. 國家考試
    -
  73. PDF電子書
    -
  74. ray ban glasses
    -
  75. ray ban glasses
    -
  76. ray ban round metal
    -
  77. ray ban sunglasses outlet
    -
  78. 志光
    -
  79. 公民科
    -
  80. 國寰宇迪士尼美語世界
    -
  81. 趙明
    -
  82. ray ban rb4147
    -
  83. ray ban polarized
    -
  84. cheap ray ban sunglasses
    -
  85. 迪士尼美語
    -
  86. iPod
    -
  87. ray ban 3386
    -
  88. ray ban shades
    -
  89. nike air max essential
    -
  90. nike air max 90
    -
  91. http://www.tuugo.us
    -
  92. ray ban 3386
    -
  93. ray ban sale
    -
  94. michael kors crossbody bags
    -
  95. michael kors tote bag
    -
  96. michael kors purses
    -
  97. nike air max outlet
    -
  98. michael kors wallet
    -
  99. best handgun safe
    -
  100. nike air max essential
    -