جاوید ہاشمی – جعلی باغی کے فون کی تفصیلات لیک – ڈرامہ نواز شریف کی ایما پہ رچایا گیا

11

 جماعت اسلامی سے نواز لیگ اور نواز لیگ سے تحریک انصاف کا سفر کرنے والے خود ساختہ باغی جاوید ہاشمی کی اصلیت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے – نام نہاد باغی کے پاس عوام کے دلوں کو لبھانے کے لئے ہر طرح کی کہانی اور لفظی شعبدہ بازی کے جادو دکھانے کے گر موجود ہیں – ملکی سیاست میں ہمیشہ کی طرح اہم اور نازک مواقع پر باغی کی جانب سے کے جانے والے ” انکشافات ” لوگوں کے لئے حیرت کی وجہ بنتے ہیں – ان انکشافات کا ایسے مواقع پر سامنے آنا بھی گو کہ ایک اہم سوال ہے –

 حال ہی میں جاوید ہمشی نے عمران خان کے بارے میں جس قسم کے خیالات کا اظہار کیا ہے – نواز لیگ چھوڑتے وقت انہوں نے نواز شریف کے بارے میں بھی لگ بھگ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ الزام لگایی جانے والی شخصیت تو بدلتی رہتی ہے لیکن الزام لگانے والے ہاشمی صاحب اور ان کے الزامابت کو نوعیت وہی رہتی ہے –

 بھر حال ہاشمی صاحب اس شاندار پرفارمنس پر داد کے حقدار ہیں – ایک طرف میڈیا جہاں ہاشمی صاحب کو جمہوریت کے لئے مثالی شخصیت قرار دے رہا ہے دوسری جانب ہاشمی صاحب نا جائز طریقوں سے ہتھیائی گیی زمینوں اور اثاثوں کے بارے میں جواب دینے سے گریز کرتے ہیں – ہاشمی صاحب خود کو جمہوریت کا سپاہی بھی کہتے ہیں اور دوسری جانب وہ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں پلنے والے نواز شریف کو آج تک اپنے لیڈر بھی کہتے ہیں – اس تضاد کو سواے منافقت کے کیا نام دیا جا سکتا ہے ؟

 ہاشمی صاحب کی جاندار اداکاری کی تعریف نہ صرف ضیائی جمہوریت کے سرخیل نواز لیگی کرتے ہوے دیکھ جا سکتے ہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے کچھ انقلابی اور بھٹو کے جانشین کہلانے والے بھی انکو جمہوریت کا سپاہی قرار دیتے ہوے بھول جاتے ہیں کہ جب بھٹو کو پھانسی ہوئی تھی تو یہی ہاشمی صاحب ضیا الحق کے وزیر تھے –

 عمران خان کو اپنی جماعت میں لوٹوں کو قبول کرنے پر شرمندہ ہونے کے ساتھ ساتھ قوم سے معافی مانگنی چاہیے – عمران خان نے طالبان نواز چیف جسٹس افتخار چودھری کی طرح خود سے امیدیں لگانے والے لوگوں کی امیدوں پر ٹنوں کے حساب سے پانی پھیر دیا ہے

12984198_10152637066867435_6221190970882953094_n-vert1908420_809516572413985_4903616874926361832_nScreen Shot 2014-09-04 at 5.03.19 PMScreen Shot 2014-09-04 at 4.36.48 PMScreen Shot 2014-09-04 at 4.57.46 PMScreen Shot 2014-09-04 at 4.59.00 PM 13

21 22 23 24 25


Javed Hashmi Was In Constant Contact With Saad… by zemtv


cmplteinsd780 by rehan-qazi

Comments

comments