علی شناسی – از عامر حسینی
علی شناسی کا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ ظالموں ،استحصال کرنے والوں کے خلاف قیام کیا جائے اور مظلوموں اور استحصال زدوں کا ساته دیا جائے ،اگر اس پیغام کی عصر حاضر میں تشریح کی جائے تو ہر علی شناس کو سرمایادارنہ سامراجیت ،ہر طرح کے قومی جبر اور محنت کے استحصال کے ساته ساته مذهبی فسطائیت کے خلاف کهڑا ہوجانا چاہئیے اور پاکستان میں مظلوم اقوام اور محنت کش طبقے کی نجات اور حقیقی خودمختاری کے کاز کا ساته دینا چاہئیے
علی شناسی کا چهوٹا سا نمونہ آج کل یہ ہوسکتا ہے کہ حکومت جن اداروں کو بیچنے اور ورکرز کو نکالنے کا فیصلہ کرچکی ہے اس کی مخالفت اور مزاحمت کی جائے ،اسی طرح علی شناسی کا دوسرا مظاہرہ بلوچ قوم پر ہونے والے قومی جبر کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہوسکتا ہے اور اس کا تیسرا مظاہرہ ان مذهبی فسطائیت کے خلاف جدوجہد جاری رکهنا ہے جو اس ملک کی مذهبی برادیوں کو عقیدے کے اختلاف کی بنیاد پر قتل کررہے ہیں اگر آپ علی شناسی کا یہی مطلب لیتے ہیں تو پهر آپ کو
فزت ورب الکعبہ کا مفہوم بهی جان سکتے ہیں