عراقی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا بیت الله خانہ کعبہ کو تباہ و منہدم کرنے کا اعلان – از خرم زکی

roshni

خارجی تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش، جو اب “اسلامی ریاست” کے نام سے اپنے دہشتگرد خلیفہ ابو بکر (البغدادی) کے زیر نگرانی کام کر رہی ہے، نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ان کا دہشتگرد گروہ خانہ کعبہ بیت الله کو تباہ کر کے منہدم کر دے گا اور وہاں موجود مسلمان عبادت گزاروں کو قتل کر دے گا کیوں کہ اس دہشتگرد گروہ کے خیال میں مسلمان وہاں پتھروں کو پوجنے جاتے ہیں، الله کی عبادت کرنے نہیں جاتے

اس نطفہ نا تحقیق دہشتگرد گروہ اور ان کے حامیوں اور ہمدردوں کا اس سے پہلے یہ کہنا تھا کہ وہ انبیاء، ائمہ اور اولیاء الله کی قبور و مزارات کو بھی تباہ کر دیں گے اور ان انسان نما جانوروں نے اپنی اس تازہ ترین دھمکی سے پہلے شام میں صحابی رسول حضرت حجر بن عدی، حضرت اویس قرنی کے مزارات کے ساتھ یہی کی تھا. بلکہ حضرت حجر بن عدی کی تو ان درندوں اور یزید کی نسلوں نے قبر تک خود ڈالی تھی اور ان کا جسد خاکی اپنے ساتھ لے گئے تھے. اسی طرح عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کے بعد انہوں نے دوبارہ اپنی دھمکی پر عمل کرتے ہوۓ شیخ عبد القادر جیلانی کے اصحاب کی قبور کو تباہ کر دیا تھا اور پھر ان کی درندگی اور خون کی نجاست میں اتنا اضافہ ہوا کہ انہوں نے انبیاء علیھم السلام کی قبور کے ساتھ بھی یہی خباثت جاری رکھی اور حضرت شیث اور حضرت یونس کی قبروں کو تباہ کر دیا. مگر افسوس صد افسوس مسلمان خاموشی سے تماشہ دیکھتے رہے

کل ان کی جسارت میں یہاں تک اضافہ ہوا کہ اس نجس العین گروہ نے سامرہ میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضۂ اقدس پر بمباری کی جس سے درجنوں لوگ زخمی ہو گئے. اس سے پہلے یہ وحشی خارجی گروہ دھمکی دے چکا ہے کہ وہ نجف اشرف میں موجود امام علی اور کربلا میں امام حسین کی قبور کو بھی نعوذ باللہ تباہ کر کے روضہ کو ڈھا دیں گے. ان تمام بعد بختیوں سے پہلے اس لعین گروہ کا لعنتی بانی ابومصعب الزرقاوی ٢٠٠٤ میں امام حسن عسکری کے روضۂ مبارک کو شہید کر چکا ہے

حیف ہے مسمانوں پر کہ وہ یہ سب اپنی آنکھوں سے ہوتے دیکھ رہے ہیں اور خاموش ہیں، ان تکفیری خارجی گروہ اور ان کے لعنتی ہمدردوں کو تو خیر چھوڑیں کہ ان کے نجس و ناپاک خون سے کسی خیر کی توقع نہیں، انہوں نے وہی کرنا ہے جو انہوں نے ابو سفیان، معاویہ و یزید جیسے سفاک قاتلوں اور ظالموں سے سیکھا ہے لیکن ایک عام مسلمان کیوں خاموش ہے، اس کی غیرت کو کیا ہوا کہ آج یہ سفیانی یزیدی گروہ خانہ کعبہ کو ڈھانے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور مسلمان خاموش ہے. میں نے پچھلی کسی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کربلا برپا ہونے کہ بعد، امام حسین کی شہادت کے بعد، نسل معاویہ کے ظلم و ستم کا سلسلہ ختم نہیں ہوا تھا بلکہ شروع ہوا تھا. اگر آج مسلمان اہل بیت رسالت، آئمہ اطہار کے مقابر کی بے حرمتی پر خاموش ہیں تو یاد رکھیں، یہ درندے مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ اور بیت الله کی بے حرمتی سے بھی دریغ نہ کریں گے، کیا یاد نہیں کہ یزید بن معاویہ نے کس طرح کربلا میں امام حسین اور ان کے اصحاب و اولاد کو قتل کرنے کے بعد مدینہ منورہ کی حرمت پامال کی تھی، مسجد نبوی کو یزیدی گھوڑوں کا اصطبل بنا دیا گیا تھا، اور مدینہ کی خواتین کو یزیدی افواج کے لیۓ حلال کر دیا گیا تھا اور صحابی رسول حضرت حنظلہ غسیل الملائکہ کے صاحبزادے حضرت عبداللہ بن حنظلہ کو یزیدی سردار مسلم بن عقبہ لعین نے ان کے اصحاب کے ساتھ بے دردی سے شہید کر دیا گیا تھا، اور پھر بات مدینہ منورہ کی پامالی ہی پر ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ یزیدی افواج نے اس کے بعد بیت اللہ پر حملہ کر کے خانہ کعبہ کو آگ لگا دی تھی اور حضرت عبد الله بن زبیر اور ان کے اصحاب کو یزید کی مخالفت کے جرم میں قتل کر دیا تھا. بات خانہ کعبہ کی پامالی تک نہیں پہنچتی اگر مسلمان کربلا میں امام حسین کا ساتھ دیتے یزید کے خلاف. آج پھر ایک معرکہ ہے امام حسین کے پیروکار حسینیوں اور معاویہ و یزید کے ماننے والے یزیدیوں کے درمیان، مسلمان فیصلہ کر لیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ورنہ برما، کشمیر اور فلسطین پر رونے اور شور مچانے کا کوئی فائدہ نہیں.

ادھر نام نہاد “دولت اسلامیہ” المعروف داعش کی اس دھمکی کے سامنے آتے ہی اس تکفیری خارجی گروہ کے ہمدرد و مدافعین بھی سامنے آ گئے ہیں اور وہ عام مسمانوں کو، جن کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے، یہ باور کرنے میں مصروف ہیں کہ یہ بیان خواہ مخواہ داعش کی طرف منسوب کیا جا رہا ہے اور انہوں نے کوئی ایسی دھمکی نہیں دی. تکفیری دہشتگردوں کا یہ ہمدرد گروہ وہی پرانا کھیل کھیل رہا ہے جس کا مقصد عوام سے سچائی چھپانا اور ان کو دھوکے میں رکھنا ہے تاکہ یہ خارجی گروہ خاموشی سے اپنا کام کرتا رہے. ان ملعونوں کو پتہ ہے کہ اگر مسلمانوں کو داعش کے ان قبیح عزائم کا پتہ چل گیا تو وہ ان کے خلاف میدان عمل میں آ جائیں گے. ان بے غیرتوں کا کام صرف اتنا ہے کہ مسلمانوں کو آخر وقت تک کنفیوز رکھیں اور ان کو پتہ ہی نہ چلنے دیں کہ ان کا دشمن کون ہے اور ان کے ساتھ کیا کر رہا ہے، اسی لیۓ یہ بد بخت گروہ ہر بات کا الزام “نامعلوم افراد” پر ڈال دیتا ہے. ماضی میں مسلمانوں کی یہی بے خبری اور مجرمانہ خاموشی تھی جو واقعہ کربلا، واقعہ حرہ اور خانہ کعبہ پر سنگباری و آتشزدگی کا سبب بنی. اس مضمون کے ساتھ ہم نے اس خبر کی موثق روزناموں سے کٹنگ اور داعش کے ٹویٹراکاونٹ کی تصویریں بھی ساتھ لگا دی ہیں تاکہ ہر کوئی تصدیق کر سکے.

 

kaaba3kaaba1kaaba2Abu turab2Abu turab1Abu turab3

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sabir Hussain
    -
  2. Muhammad Zeeshan Ismail
    -
  3. Sarah Khan
    -