لاہور،دیوبندی تکفیری مدرسے میں زنجیر میں جکڑا لڑکا بھاگ نکلا
زنجیروں میں جکڑا چودہ سالہ بچہ لاہور کے ایک دیوبندی تکفیری مدرسے سے فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے مدرسے میں زنجیروں سے جکڑا طالب علم جان بچا کر مدرسے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
زنجیروں میں جکڑا 15 سالہ عمیر رمضان کسی طرح ڈیفنس کے خیابان اتحاد میں واقع مدرسے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور کافی دور گلستان کالونی پہنچ کر لوگوں سے مدد مانگنے لگا، اہل علاقہ نے بچے کے پاؤں میں زنجیریں دیکھ کر پولیس کو طلب کیا جہاں سے پولیس اسے اپنے ساتھ لے گئی۔
عمیر کا کہنا ہے کہ اسے مدرسے کے قاری ندیم نے گزشتہ 3 سال سے زنجیروں سے جکڑ رکھا تھا اور اس دوران اس پر کئی بار تشدد بھی کیا گیا، مدرسے میں کئی اور بچے بھی موجود ہیں جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
Source :