سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو ریٹائرمنٹ پر 5 کروڑ 45 لاکھ اور 6 لاکھ روپے ماہانہ پنشن ملے گی

news-1387068434-5100

اسلام آباد (صلاح الدین خان سے)سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ریٹائرمنٹ پر 5 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز ملیں گے۔ اسکے علاوہ انکو 6 لاکھ روپے ماہانہ پنشن دی جائیگی جبکہ انکے ذمہ 85 لاکھ روپے کا قرض واجب الادا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس کو اپنے آئینی سرکاری عہدے پر خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ پر ماہانہ تقریباً 6 لاکھ روپے پنشن دی جائیگی جبکہ مجموعی طور پر مختلف سرکاری  فنڈز، بشمول پراویڈنٹ فنڈ، بینویلنٹ فنڈ، گروپ انشورنس اور گریجویٹی کی صورت میں 5 کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم ادا کی جائیگی۔ سابق چیف جسٹس نے ایچ بی ایف سی سے قرض لے رکھا ہے جس میں سے 85 لاکھ روپے کی رقم انہوں نے  ابھی واپس کرنی ہے۔

 

Source :

http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/15-Dec-2013/265719

Comments

comments