نیوز الرٹ: راولپنڈی، پنجاب پولیس شیعہ گھروں میں داخل، چھاپے توڑ پھوڑ

punjab govt

https://www.facebook.com/photo.php?v=584353061613539

راولپنڈی-تازہ ترین اطلاعات یہ آئی ہیں کہ پنجاب پولیس صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے حکم پر راولپنڈی کے کئی محلوں میں شیعہ گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامل کرتے ہوئے اندر گھس گئی-چھاپے مار کر کئی نوجوان گرفتار کرلئے گئے-جبکہ خواتیں سے بدتمیزی کی گئی-پیام ٹی وی نے ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں ایک شیعہ خاتون نے ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پنجاب پولیس کی زیادتی اور ان کی جانب سے مستورات سے ان کے موبائل تک چھین لینے کا الزام عائد کیا ہے-تعمیر پاکستان کو قدیمی امام بارگاہ سے تعلق رکھنے والے اور بی بی سی نیوز ریکارڈ پاکستان کے مالک ڈاکٹر ذوالفقار نے بتایا کہ کل رات سے یہ چھپے شروع ہوئے اور ان کا سلسلہ جاری ہے-شیعہ گھرانوں پر چھاپوں کے دوران عورتوں کو خوفزدہ کرنے،ان سے بدتمیزی کئے جانے اور ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے کای اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں

سنّی اتحاد کونسل کے جئیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تعمیر پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ صوبائی وزیر قانون پنجاب میں ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھنے میں سنجیدہ نہیں ہیں-جبکہ سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے بھی ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے-مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علامہ توقیر عباس شمسی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ان کے صبر کو نہ آزمائے -میاں نواز شریف دھشت گردوں کی حمائت میں بہت آگے جاچکے ہیں-یاد رہے کہ راولپنڈی واقعہ کے زمہ داروں کے خوالے سے دو کمیٹیوں کی تشکیل ہوئی اور دونوں کے سربراہ صوبائی وزیر قانون ہیں جنہوں نے ابھی تک صرف جامعہ تعلیم القران دیوبندیوں والی کا دورہ کیا اور وہ راولپنڈی میں نذر آتش ہونے والی نہ تو امام بارگاہ میں گئے اور نہ ہی پنجاب حکومت نے امام بارگاہوں کی مرمت اور تعمیر بارے کوئی اعلان کیا-شیعہ علماء کونسل تحقیقاتی کمیٹی کے سبراہ رانا ثناءاللہ پر پہلے ہی عدم اعتماد کرچکے ہیں-اور تحقیقات کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-رپورٹ تعمیر پاکستان نیوز

Comments

comments

Latest Comments
  1. Ghazi
    -
  2. کاشف نصیر
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Akmal Zaidi
    -