طالبان کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کا اعلان جہاد
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ہفتہ کونائن زیروپررابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی ، سندھ تنظیمی کمیٹی اوردیگرتنظیمی ونگز اور شعبہ جات کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان سے دریافت کیاکہ آپ میں سے کون باطل قوتوں کے خلاف جہاد اور جنگ کیلئے تیارہے۔ جناب الطاف حسین کے اس سوال پر تمام شرکاء نے خدائے وحدہ لاشریک کی قسم کھاکر انہیں یقین دلایاکہ وہ باطل قوتوں کے خلا ف بڑے سے بڑے جہاداورجنگ کیلئے تیارہیں۔ اس جواب کو سنکرجناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی کابینہ، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اوران کے رہنماؤں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ دھوکے بازی، مکروفریب اورجھوٹ کی سیاست کوترک کرکے قوم کواصل حقائق سے آگاہ کریں اورکھل کراعلان کریں کہ تحریک طالبان پاکستان اورانکے بلاواسطہ یابلواسطہ ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا اسلام ، پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ درندہ صفت حیوانوں سے بدترہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک طرف توطالبان، بے گناہ انسانوں کاسفاکانہ قتل عام کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے بلاواسطہ یابلواسطہ ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا اس قتل عام پر پردہ ڈالنے کیلئے جھوٹے قصے اورکہانیاں گھڑکر مختلف نعروں پر دھرنے اوراحتجاجی مظاہروں کی سیاست کرکے ان کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اورپاکستانی عوام کواصل حقائق سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مثلاً 21نومبر 2013ء کو خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ہنگو کی تحصیل ٹل پر ڈرون حملہ ہوتاہے جس میں کچھ لوگ مارے جاتے ہیں اس پر حکومت پاکستان اورتحریک طالبان پاکستان کی ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا جماعتیں ڈرون حملوں کی مذمت کرکے اوردیگرجھوٹے قصے کہانیاں گھڑکرپوری قوم کویہ بتانے کی سازش کرتی ہیں کہ اس حملے میں بے گناہ پاکستانی اورمعصوم بچے ہلاک ہوگئے لہٰذافلاں فلاں جگہ ان ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج ہوگا یافلاں فلاں جگہ ان ڈرون حملو ں کے خلاف دھرنادیاجائے گا جبکہ 22نومبر کی شام کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں انچولی کے مقام پر دوبم دھماکے کئے جاتے ہیں جن میں دودرجن سے زائدمعصوم بچے ، بچیاں، بزرگ اور جوان شہیدوزخمی ہوتے ہیں اورتحریک طالبان پاکستان ان دھماکوں کی اعلانیہ ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ منافقت اور دوعملی کی انتہا یہ ہے کہ ان معصوم بچے بچیوں ،بزرگوں نوجوانوں کے شہیدوزخمی ہونے پر طالبان کی مذمت کرنے کیلئے ٹی ٹی پی کی خیرخواہ ، ہمدرد اورہمنوا جماعتوں میں سے کوئی بھی میدان عمل میں آکر احتجاج نہیں کرتا بلکہ وہ معصوموں کے اس قتل عام پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ،دھرنے اور اجتماعات منعقد کرتی ہیں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستانی قو م کوواضح اوردوٹوک الفاظ میں تمام حقائق سے آگاہ کردیناچاہتاہوں۔انہوں نے کہاکہ 21نومبر2013ء کوصوبہ خیبرپختونخوا کے تھانہ ٹل میں ایس ایچ او فریدخان کی جانب سے ایک مقدمہ درج کیاگیا جس کے مطابق 21نومبر2013ء کو نامعلوم سمت سے کئے جانے والے میزائل حملے میں پانچ افرادہلاک ہوئے جوتمام کے تمام افغان شہری تھے اور ایک روز قبل ہی افغانستان سے غیرقانونی طورپر پاکستان میں داخل ہوئے تھے ۔ اس ایف آئی آرکے مطابق ان افراد کے نام عبدالرحمان ،نوراللہ، حمیداللہ ، احمدجان اورگل مرجان تھے ۔انہوں نے کہاکہ اس حملے میں ایک بھی پاکستانی شہری ہلاک نہیں ہوالیکن افسوس صدافسوس کہ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان کی خیرخواہ ، ہمدرد اورہمنوا جماعتوں نے ان ہلاکتوں کوپاکستانی بچوں کی ہلاکت قرار دیکر پاکستانی قوم سے کھلا جھوٹ بولا۔ جناب الطاف حسین نے مزیدکہاکہ وفاقی حکومت نہ تو ڈرون حملے بندکراسکتی ہے اورنہ ہی مسلح افواج کوڈرون گرانے کاحکم دے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو حکومت اورطالبان کی خیرخواہ، ہمنوا اورہمدرد جماعتیں قوم سے امریکی حملوں کے خلاف احتجاج کرواتی ہیں جبکہ دوسری طرف امریکی فنڈ، امداد، بھیک کی صورت میں امریکہ ہی سے ڈالرزبھی مانگتی ہیں۔ان امریکی ڈالروں کی بھیک اورخیرات مانگنے والوں میں صوبہ خیبرپختونخوا ، تحریک انصاف کی برسراقتدارحکومت بھی شامل ہے بلکہ اس صف میں آگے آگے بھی ہے ۔جناب الطا ف حسین نے سانحہ انچولی کی واشگاف الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اورصوبائی حکومتوں اورسیکوریٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو انصاف فراہم کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اگروفاقی اور صوبائی حکومتیں، مسلح افواج ،نیم فوجی ادارے کراچی اورسندھ کے دیگر علاقوں اور ملک کے دیگرصوبوں کے عوام پر طالبان کے حملوں اوربم دھماکوں کونہ رکواسکیں توپھرکراچی اورسندھ کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ دیگرصوبوں کے عوام اسلامی ، اخلاقی اورمسلمہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے تحت اپنے دفاع میں جہاد کااعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے کہاکہ وہ مختلف چینلزپر پیش کئے جانے والے پروگراموں کا بغورجائزہ لیں چونکہ بہت سے اینکرپرسنز اوردیگر پروگراموں کے میزبان حالات کے جبروستم اورخوف وہراس کے باعث حق وسچ بیان کرنے سے معذورہیں دوسری جانب بعض ایسے اینکر پرسنز اور ٹی وی ٹاک شوزمیں شرکت کرنیوالے نام نہاد تجزیہ نگار بھی ہیں جومحض اپنے ذاتی وخاندانی مفادات کے لئے تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کوجائز قراردینے کیلئے ہرقسم کی تاویلیں پیش کرکے ملک وقوم سے غداری اورانسانیت دشمنی کاثبوت دے رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی عقل وشعور اور سمجھ بوجھ کی روشنی میں ایسے اینکرپرسنز اورتجزیہ نگاروں کی جانب سے پیش کی جانے والی تاویلات کوپرکھیں، خودحق اورسچ کافیصلہ کریں تاکہ وہ خودبھی بھٹکنے سے محفوظ رہ سکیں بلکہ ملک کے عوام اپنے اہل خانہ، عزیزواقارب، دوست اوراحباب کوبھی محفوظ رکھ کرملک کی خدمت کرسکیں۔
Comments
Tags: Altaf Hussain, MQM, Taliban & TTP
Latest Comments
Good enough, makes sense. At least our Altaf “Bhai” has the balls to call a spade a spade, unlike the paper ‘Taliban Khan” who is scared shitless when someone mentions the word Taliban. Taliban Khan and his bearded pals the JI are doing their best to help destroy this country. Another interesting point to note is that the KP government is receiving funding from USAID, but the PTI defends it by claiming that the funding began during ANP’ time, as if they cannot stop it now. Show me the money.