پی سی او جج کا بیٹا

A file photo dated, 30 June 2005 release

پی سی او جج کا بیٹا
میں ہوں پی سی او جج کا بیٹا

دہشت گردوں کا یار ہوں
شریفوں کا تنخواہ دار ہوں
اوپر سے تو معصوم ہوں
اندر سے بڑا عیار ہوں
کیوں کہ میں ہوں
پی سی او جج کا بیٹا
———–

یہ سب پیسے کی گیم ہے
اس گیم میں کیا شیم ہے
بس سمجھو میں ہوں ایک طوائف
کیوں دیتا مجھ کو بلیم ہے
کیوں کہ میں ہوں
پی سی او جج کا بیٹا
———–

ساری کرپشن حلال ہے
اگر اس میں میرا مال ہے
خفیہ فنڈز کا سوال ہے
باپو اپنا دلال ہے
کیوں کہ میں ہوں
پی سی او جج کا بیٹا
———–

گلوریا جینز کی کافی پلاؤ
مونٹی کارلوس کی سیر کراؤ
لندن میں اپارٹمنٹ دلاؤ
تھنک ٹینک کا چودھری بنواؤ
کیوں کہ میں ہوں
پی سی او جج کا بیٹا
———–

گھر تو تجارت خانہ ہے
عدالت بھی ایک خزانہ ہے
ڈالر، ریال، روپے، دینار
پورا گھر ان کا دیوانہ ہے
کیوں کہ میں ہوں
پی سی او جج کا بیٹا
———–

اشرفی کا طرفدار ہوں
لدھیانوی کا بھی یار ہوں
شہباز کا غلام ہوں
بندہ بڑا ہشیار ہوں
کیوں کہ میں ہوں
پی سی او جج کا بیٹا
———–

اخبار جمعہ ہے میرا
جس میں چھاپوں دہشت گروں کا قصیدہ
باپو نے دہشت گرد چھوڑے
اور میں نے انہیں سلام کیا
کیوں کہ میں ہوں
پی سی او جج کا بیٹا
———–

احمدیوں کو ڈراتا ہوں
شیعوں کو بھی دھمکاتا ہوں
مسیحیوں کو پسواتا ہوں
ملک اسحاق کو لنگر کھلاتا ہوں
کیوں کہ میں ہوں
پی سی او جج کا بیٹا

lhc

Comments

comments

Latest Comments
  1. پنجابی شاونسٹ
    -
  2. Karamat Ahmed
    -
  3. Khalid Jahan
    -
  4. Amin Noorali
    -
  5. Beenish Ahmad
    -
  6. Khalid Jahan
    -