تعصب اور نسل پرستی کیا ہے – از زالان

Stop_Racism___Unite_Together_by_1___ROB___1

تعصب اور نسل پرستی ایک  ذہنی اخلاقی خرابی ہے اور یہ بد اخلاقی کسی بھی انسان میں ہو سکتی ہے ، نسل پرستی اور تعصب کی بنیاد یہ ہوتی ہے کہ کوئی انسان یا انسانوں  کا گروہ اپنے آپ کو دوسرے انسان سے نسلی یا لسانی طور پر  برتر سمجھے اور دوسرے کو  حقیر سمجھے

انسان مختلف جغرافیائی محل وقوع میں صدیوں رہنے ، خوراک  اور دوسرے عوامل کی وجہ سے شکل و صورت میں ایک دوسرے سے مختلف  نظر آتے ہیں ، اسی طرح لوگوں کی مختلف زبانیں اور لہجے تشکیل پاتے ہیں ، انسان کے پیدا ہونے میں اسکی کوئی مرضی نہیں ہوتی وہ چاہے کالا پیدا ہو یا گورا ،

چاہے افریقہ میں پیدا ہوا ہو یا جاپان میں ،پنجابی ہو یا سندھی اور چاہے  انڈیا میں پیدا ہو یا پاکستان میں  اور نا ہی پیدا ہونے والا اپنی زبان منتخب کرتا ہے بلکہ وہ اپنے ماں پاب ہی کی زبان سیکھتا ہے ، اسی لیے کسی انسان سے اسکی نسل اور زبان کی بنیاد پر نفرت کرنا اور اس سے امتیاز برتنا انتہائی  کم عقلی اور چھوٹے ذہن کی عکاسی کرتا ہے .

انسان جہاں پیدا ہوتا ہے اسے وہاں کے لوگوں ،شہر ،گاؤں ،ملک یا زبان سے محبت ہوتی ہے  یہ بلکل فطری سی چیز ہے  مگر اس محبت کے مقابلہ میں  اپنے سے مختلف لوگوں کے لیہ نفرت کا جذبہ پیدا ہو جانا اور اس جذبے کی بنیاد پر لوگوں سے نفرت کرنا  غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل ہے

تعصب صرف نسلی یا لسانی ہی نہیں ہوتا بلکہ مذہبی ،سیاسی یا اور طرح سے بھی کیا جاتا ہے ،  مذہبی یا مسلکی  اختلاف کی بنیاد پر دوسرے انسان سے روز مرہ زندگی میں نفرت کرنا اور اس سے امتیازی سلوک کرنا بھی تعصب ہے

ہم تو ڈارون نظریہ کو مانتے ہیں جسکی بنیاد پر ہم سارے جاندار ایک ہی نسل سے پیدا ہوے ہیں ، زرہ غور کریں تو آج سے چند ہزار سال پہلے سندھی ،مہاجر ،پنجابی ،بلوچ ،پٹھان ، بنگالی، انڈین ،پاکستانی   سب کے باپ دادا ایک ہی تھے اگر اور آگے جائیں تو پوری نسل انسانی افریقہ کے جنگلوں ہی سے نکلی تھی ،جب ہم سب ایک ہیں تو ہماری مسابقت تعلیم ، جدوجہد اور ترقی پر ہونی چاہیے نا کے نسل اور زبان پر ،

رہا مذہب کا سوال تو مذہب کے ماننے والوں کی اکثریت وہی مذہب اپناتی ہے جو اسکے ماں باپ نے دیا ہوتا ہے اور اس بنیاد پر اسے نفرت کا نشانہ بنانا بھی درست نہیں ، اگر کسی مذہب کی تعلیمات غیر اخلاقی ،پر تشدد اور نفرت والی ہو تو ان تعلیمات پر تنقید کی جا سکتی ہے مگر اس مذہب کے ماننے والوں سے تعصب برتنا پھر بھی قابل مذمت ہوگا

آپ  کا دوست

زالان

twitter @zalaan1

Comments

comments

Latest Comments
  1. Asli Kafir
    -