اور کمانڈو فرار ہوگیا – از حق گو
چند ہی سال پہلے کی بات ہے کہ پاکستان پہ ایک فوجی کمانڈو حکومت کرتا تھا، جو اس ملک کے سیاہ و سفید کا ملک تھا ، اس کی مرضی کے بغیر پاکستان میں پتہ ہلنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ، پھر ایک وقت ایسا بھی آیا جب اکبر بگٹی کے قتل اور آزاد عدلیہ کے آزاد ججوں سے پنگا لینے کی پاداش میں مشرف کو پاکستان میں نفرت کی علامت سمجھا جانے لگا، اس میں کچھ کمال لال مسجد کا بھی تھا مگر میرے خیال میں لال مسجد کیس میں مشرف سے زیادہ لال مسجد والے ذمہ دار تھے ،
صدارت سے استعفیٰ کے بعد پرویز مشرف کچھ عرصہ پاکستان میں رہنے کے بعد پردیس سدھار گئے ، ابھی چند ہی ہفتے پہلے موصوف کی واپسی ہوئی ، پھر وہ الیکشن میں حصّہ لینے کے شوق میں مبتلا پاے گئے مگر الیکشن ٹریبونل نے کمانڈو کی تمام امیدوں پر پانی پھیرتے ہوے انھیں الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا ، بات اگر یہیں ختم ہو جاتی تو بھی بہت تھا لکن ججز نظر بندی کیس میں انھیں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم ملا جس کی تعمیل میں کمانڈو آج صبح بڑے طمطراق کے ساتھ سیکورٹی کے جلو میں عدالت پد ہارے جہاں ججز نے ان کی ضمانت کو منسوخ کرتے ہوے گرفتاری کا حکم دیا ، یہی وہ لمحہ تھا جب سابق جرنل کمانڈو پرویز مشرف نے چند ہی لمحوں میں پرویز سے پرواز تک کا سفر طہ کر لیا
مشرف اپنی سیکورٹی کے ساتھ فرار ہوتے ہوے شاید یہ بھول گئے کہ وہ اس ملک کے صدر کے ساتھ ساتھ آرمی چیف کے عھدے پر بھی فائز رہے ہیں
مشرف کے فرار کو دیکھ کے تو اک ہی جملہ یاد آتا ہے کہ
کمانڈو کمانڈو ہوتا ہے ، حاضر سروس ہو یا رٹائرڈ .
دیکھنا یہ ہے کہ سویلین اور منتخب وزرا عظم کو جیل ، پھانسی اور سزایں سنانے والی آزاد عدلیہ ایک طا لح آزما اور آمر کو سزا دینے کی جرات بھی رکھتی ہے یا نہیں
آخر میں جاتے جاتے مشرف کے فرار کی مناسبت سے ٹویٹر کے چند دوستوں کی ٹویٹس پیش خدمت ہیں ، امید ہیں آپ محظوظ ہونگے
Comments
Latest Comments
moroons and baboons in the black coats mob everyone that doesn’t agrees with them.