پاکستانی قوم کی آنکھوں کی تارا عدلیہ کو غیر شرعی کہا؟
ان سے جنہوں نے آیین پاکستان کو غیر اسلامی قرار دیا؟
ان سے جنہوں نے پچاس ہزار پاکستانی مارنے کے بعد ایک بار بھی کسی ندامت کا اظہار نہ کیا؟؟؟
ان سے جو اپنے سوا سب کو کافر سمجھتے ہیں؟؟
؟ ان سے جو لڑکیوں پر تعلیم کے دروازوں کو بند کرنا چاہتے ہیں؟؟
ان سے جو لڑکوں کے لئے بھی صرف مدرسہ کی تعلیم کو جایزسمجھتے ہیں؟؟
جو سائنس کو کفر اور کمپیوٹر کو کافروں کا کھلونا سمجھتے ہیں؟؟؟
ان سے جو پولیو کے قطرے پلانے والے نہتے رضا کاروں پی گولیاں چلانے سے بھی نہیں چوکتے؟؟
؟ ان سے جوکویٹہ کے شیعہ ہزاروں کو روز گاجر مولی کی طرح کاٹ کر پھینک دیتے ہیں اور پھر بارے فخر سے یہ کارنامہ اپنے سر لے لیتے ہیں؟؟؟
ان سے جو کراچی کے عبّاس ٹاؤن میں کتنے ہی معصوموں کی زندگیاں چین لیتے ہیں اور ایک ہی پل میں ان کی زندگی کا تمام سرمایا جلا کے خاکستر کر دیتے ہیں؟؟؟؟
ان سے جنہوں نے پاکستان کی “محافظ” فوج کے کتنے ہی افسروں اور جوانوں کا گلے کاٹ کر ان کی وڈیوز بنا کر ہمارے جرنیلوں کے منہ پی تماچے مارے ہیں؟؟
؟ ان سے جنہوں نے جی ایچ کیوپر حملہ کیا جہاں تک ہمارے ”ازلی دشمن” بھارت نے بھی کبھی حملہ کرنے کا نہیں سوچا؟؟؟
ان سے جنہوں نے گلگت بلتستان جانے والے شیعہ کو صرف ان کے مسلک کی بنا پر شناخت کر کے بہمانہ طریقے سے شہید کیا؟؟؟
ان سے جو روز بلوچستان میں ایران ،عراق جانے والے زائرین کو اپنے مولا کا مہمان بننے سے پہلے الله کا مہمان بنا دیتے ہیں؟؟
ان سے جو عورتوں کو سرے بازار کوڑے لگانے سے بھی باز نہیں آتے؟؟
؟ ان سے جو تعلیم کے حصول کے لئے جدو جہد کرنے والی ملالا کو بھی قتل کرنے جیسی گھناونی کوشش کرنے کو اپنے لئے فخر کا موجب سمجھتے ہیں؟
..یا ان سے جنہے ہم نے صرف اس مقصد کے لیا بنایا تھا کے کل وو ہمارے لئے کرے کے فوجیوں کی طرح جنگ کریں گے بلکل ٨٠ کی دہائی کی طرح جہاں سرمایا دارانہ نظام کے بچاؤ کی جنگ کو اسلام کی جنگ بنا کر پیش کیا ؟
اور انہی کے ساتھ دیتے ہیں کچھ وو لوگ جو آج کل سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور اهل سنّت وال جماعت کے نام سے شہری علاقوں کے طالبان کا رول بطریق احسن نبھا رہے ہیں؟؟
یہ لوگ نام بدل بدل کر اپنے مذموم مقاصد کے لئے دن رات فرقہ واریت پھیلانے اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے فتوے دیتے ہیں..اور جب انہی خبیث لوگوں کے منحوس فتووں کی وجہ سے کہیں کوئی دھماکہ ہو جاتا ہے تو یہ منافق سب سے پہلے اس کی مزمت کرنے لگتے ہیں..
. شیعہ کو صحابہ کے نام پی
قتل کرنے والے آخر عید میلاد کے جلوسوں میں دھماکے اور
فائرنگ کیون کرتے ہیں؟؟ کیا رحمان بابا، داتا دربار ،بابا فرید ، کے مزاروں پر دعا کے لئے جانے والے بھی شیعہ ہوتے ہیں؟؟ ؟؟؟
یقیناً ایسا نہیں ہے…پس ثابت ہوا کے یہ لوگ نہ صرف شیعہ کے دشمن ہیں بلکے ہر اس شخص کے جو ان کے ”اسلام” سے اتفاق نہیں رکھتا…
اگر ہماری حکومت اور انٹیلی جنس ادارے ان لوگوں کو ایک بار پھر سے اپنے کندھوں پی سوار کروانا چاہتے ہیں تو پھر ان کو یہ بات سوچ لینی کہے کے شاید پاکستان آئندہ کسی ایسی غلطی کا متحمل نہیں ہوگا.
اگر آپ چاہتے ہیں کے یہ سب دوبارہ سے دوہرایا جائے تو ضرور کریں مذاکرات..