A story of a boy who lost his entire family in the Peshawar bombing

Peshawar blast victim relives horror

Adnan Hussain

Adnan says all he can think about is “that terrible day”

Adnan Hussain, aged 14, lost all of his immediate family in the market place explosion in Peshawar earlier this week – the biggest bombing in the recent string of militant attacks in Pakistan.

Adnan says his relatives had gathered for his cousin’s wedding in the city – but nine of them were killed in Wednesday’s blast when they went shopping ahead of the festivities.

Here he relives the horror of that day in an interview with the BBC’s Aleem Maqbool.


We had all been at my grandmother’s house. My mum told me to go and fetch my dad from my uncle’s place so we could all go to buy bangles and clothes and other stuff for the wedding.

I went to get my dad but decided not to go shopping and stayed with my uncle.

An hour later, we heard the blast.

At that time, I really didn’t think my family was hurt, but my grandmother told me to go to see what had happened and to look for them.

When I realised it had happened in the market, I worried. I saw all the broken glass and the security men wouldn’t let me go in. I could see they were pulling out bodies and I was scared.

The site of the explosion

More than 100 people were killed in the explosion

I ran to the hospital and waited.

One after the other four bodies came in. I really can’t describe how it felt.

I lost my mother, father, two aunts, my four sisters and my brother. Sonia was 12, Irum was eight, Sehrish was six, Fariah was five and my younger brother Salman was three years old.

They still haven’t found five of the bodies.

What did my family do? Why would anyone do this to them? I don’t understand.

And where was the security? They always tell us there’s a red alert and security is high but there was nothing.

I still have my grandmother, and my uncle told me not to worry and that he will take care of my schooling.

But all I can think about is that terrible day and I want to cry.

BBC News

’بہنوں، بھائی اور والد کی لاشیں نہیں ملیں‘

رفعت اللہ اورکزئی

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور

عدنان، پشاور

جب تک ان کے والد اور بنہوں کے حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آتی انھیں سکون نہیں ملے گا:عدنان

پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور کے پیپل منڈی بازار میں ہونے والے ہولناک بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کی ہلاکت کے بعد اب اس کنبےمیں صرف ایک لڑکا عدنان حسین رہ گئے ہیں۔

پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں عدنان کے والدین، چار بہنیں، ایک بھائی اور دو خالہ ہلاک ہوئے ہیں۔عدنان روزانہ اس امید سے ہسپتال جاتے ہیں کہ شاید ان کے لاپتہ تین بہنیں، ایک بھائی اور والد میں سے کسی کی لاش ملے تاکہ انھیں کچھ ذہنی سکون مل سکے لیکن ابھی تک ان میں سے کسی کی میت نہیں مل سکی ہے۔

چودہ سالہ عدنان حسین اس حادثے کے بعد اکیلے رہ گئے ہیں۔ وہ آج کل اندرون شہر کے علاقے چڑیگان میں اپنے چچا کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ وہ نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ عدنان اور ان کے خاندان کا تعلق بنیادی طور پر پشاور سے ہے تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے راولپنڈی میں مقیم تھے۔ عدنان کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے۔ ان کے والد راولپنڈی میں فروٹ چاٹ فروخت کرتے تھے۔

عدنان کا کہنا ہے کہ ان کے کزن کی شادی تھی جس کے لیے سارا خاندان خصوصی طور پر راولپنڈی سے پشاور آیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے امی ابو اور بہنیں بازار میں شادی کے لیے خریداری کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں تباہ کن دھماکہ ہوا جس میں خاندان کے نو افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کی والدہ، والد، چار بہنیں، ایک چھوٹا بھائی اور دو خالہ شامل ہیں۔

عدنان کا کہنا ہے کہ ان کے کزن کی شادی تھی جس کےلیے ان کا سارا خاندان خصوصی طور پر راولپنڈی سے پشاور آیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے امی، ابو اور بہنیں بازار میں شادی کے لیے خریداری کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں تباہ کن دھماکہ ہوا جس میں خاندان کے نو افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کی والدہ، والد، چار بہنیں، ایک چھوٹا بھائی اور دو خالہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بھی امی ابو کے ساتھ بازار جانے کا پروگرام تھا لیکن ابو نے انھیں منع کیا کہ وہ گھر میں رہیں۔ ’جب دھماکہ ہوا تو اس وقت تک مجھے معلوم نہیں تھا کہ میری تمام بہنیں بھی بازار گئی ہوئی ہیں بلکہ میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ صرف ابو، امی اور خالہ بازار میں ہیں باقی سب لوگ گھر پر موجود ہیں لیکن یہ تو بعد میں چچا نے بتایا کہ بہنیں بھی بازار میں تھیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ابھی تک صرف چار لاشیں مل سکی ہیں جنھیں دفن کردیا گیا ہے لیکن میرے ابو اور بہنیں جن میں ارم، سحرش، فری اور تین سالہ بھائی سلمان حسین شامل ہیں وہ بدستور لاپتہ ہیں۔‘

عدنان حسین

میرے ابو اور بہنیں جن میں ارم، سحرش، فری اور تین سالہ بھائی سلمان حسین بدستور لاپتہ ہیں

انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ اس امید سے ہسپتال جاتے ہیں کہ کہی نہ کہی سے تو لاشوں کے بارے میں معلوم ہوسکے گا لیکن تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

عدنان کے بقول ’ہم نے جائے وقوعہ سے ملنے والی انسانی اعضاء بھی دیکھے ہیں جو ہسپتالوں میں تابوتوں میں رکھے گئے ہیں لیکن ان میں بھی میرے ابو اور بہنوں کے اعضاء کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’دو تین دن پہلے ایک لاوارث لاش ہسپتال لائی گئی تھی جو جسم سے بالکل میرے ابو جیسے لگ رہی تھی لیکن چچا نے لاش دیکھی تو کہنے لگے کہ یہ تمہارے ابو نہیں کیونکہ میں انھیں ہاتھ پاؤں سے شناخت کر سکتا ہوں۔‘

عدنان کہتا ہے کہ جب تک ان کے والد اور بہنوں کے حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آتی انھیں سکون نہیں ملے گا کیونکہ ایک امید بندھی ہوئی ہے ۔

فائل فوٹو، پشاور کار بم دھماکا

پشاور میں گزشتہ بدھ کو ہونے والے کار بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک سو اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے

انہوں نے کہا جب سے یہ واقعہ پیش آیا ہے تو بہت اکیلے رہ گئے ہیں کیونکہ ان کا کوئی بہن بھائی زندہ نہیں رہے۔ تنہائی میں ماں اور چھوٹی بہن بہت یاد آتی ہیں۔عدنان بات کرتے وقت انتہائی افسردہ نظر آ رہے تھے۔ ان کے ساتھ وہاں ان کے دو چچا بھی موجود تھے جو انھیں مسلسل تسلی دے رہے تھے۔

عدنان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو ہوئے ایک ہفتہ پورا ہونے کو ہے لیکن ابھی تک ان کے پاس کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا اور نہ ہی انہیں کسی نے معاوضہ دینے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کو رقم دے گی اور انہیں گھر تعمیر کر کے دے گی لیکن ابھی تک سرکاری طور پر کسی نے رابط نہیں کیا ہے

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.