عراق کے شیعہ اور سنی داعش کے خلاف متحد
اھالی المناطق المحیطۃ بیبجی یستغیثون بالحشد لاستعادۃ مناطقھم من ایدی عصابات داعش ( عراق کے علاقے بیجی سے ملحق شہروں کے لوگ عراقی رضاکاروں کی فوج ” حشد الشعبی ” سے داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو چھڑوانے کے لئے مدد کے طالب ہیں ) کے نام سے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر ظاہر ہوئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ عراق میں داعش کے مقبوضہ علاقوں میں داعش کا سلفی وہابی خارجی چہرہ زیادہ سے زیادہ عراقی لوگوں کے سامنے بے نقاب ہوتا جارہا ہے ،
عراق کے علاقے بیجی میں عراقی سنّی عرب قبائل اپنے لوگوں کو ” حشد الشعبی ” کے ساتھ بھیج رہے ہیں جو داعش کے خلاف لڑنے کی تیاری کررہے ہیں ، موجودہ وڈیو میں عراقی سنّی عرب قبیلے ” الجبور ” کے سردار اور عام رکن ایک طرف داعش کو ایک ظالم ، خون خوار اور عراقی سنّیوں کی قاتل تنظیم بتلارہے ہیں تو دوسری طرف وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کا قبیلہ ” حشد الشعبی ” کا مکمل ساتھ دے گا اور داعش انشاء اللہ شکست سے دوچار ہوگی ،
جبکہ یہ قبیلہ اپنے بھائی بیٹے ” حشد الشعبی ” کے ساتھ بھیجے گا جو ملکر داعش کو شکست دیں گے – یہ وڈیو عراق میں ” شیعہ اور سنّی ” عراقیوں میں بڑھتی یک جہتی کو ظاہر کررہی ہے ، عراق میں وہابی فاشزم اور فسطائیت کو شکست دینے کے لئے تمام مسالک اور مذاہب کے درمیان اتفاق اور اتحاد روز بروز بڑھتا جارہا ہے