حرمین شریفین کو خطرہ – مگر کس سے ؟

8766

 

اہلسنت عالم محمد رضا ثاقب مصطفائی نےکہا کہ حرمین شریفین کو کئی خطرہ نہیں اور اگر خطرےکی بات کرین تو وہ تو سعودی عرب میں آل سعود کے علماوں کے فتوےموجود ہےگنبد خضرہ گرانےکےبارے میں ان سےرسول اللہ ص کا روضہ برداشت نہیں صرف مسلمانان عالم کےردعمل کی وجہ سےیہ کام نہیں کیا انہون نےکہا کہ یمن کےمعاملےپر ہمیں چاہئے کہ دونوں فریقین کو بٹھا کر معاملات کو حل کیا جائے-

حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں ، یمن کے خلاف سعودی جنگ میں حکومت شریک نہ ہو – علامہ ثاقب رضا مصطفائی کا جامع محمدی مسجد گوجرانوالہ میں خطاب
پاکستان کے ممتاز عالم دین ، سکالر ، محقق حضرت علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے جامع محمدی مسجد گوجرانوالہ میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کی حرمین شریفین کو کسی جانب سے کعئی خطرہ لاحق نہیں ہے ، اگر خطرہ کی بات یو تو خود سعودی عرب کے وھابی علماء کے فتوے گنبد خضری کے گرائے جانے کے جواز بارے موجود ہیں جو انہوں نے مسلمانوں کے ردعمل سے منھدم نہیں کیا
انھوں نے نواز شریف پر نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے اوپر آل سعود کے خاندان کے احسانات ہیں تو وہ ان کی قیمت پاکستانی عوام کو اداکرنے کو نہ کہے ، یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ نہیں دینا چاہئیے ، اگر طاقت ہے کچھ کرنے کی تو پھر سب کو مذاکرات کی میز پر لایا جایا
یہ جو ملک میں کسی ایک یا دوسرے ملک کے لئے جلوس نکل رہے ہیں اور کچھ لوگ سڑکوں پر آئے ہیں تو یہ دراصل ان ملکوں کے پیسے حلال کررہے ہیں ، ایجنسیاں نوٹس لیں ، ہمیں پاکستان کے مفاد کو دیکھنا ہے ، کسی اور ملک کے نہیں ، عراق ، الجزائر ، لبیا سمیت جہاں بھی جو ہورہا ہے سب کو معلوم ہے کہ کون ہیں جنھوں نے یہ آگ بھڑکائی ہے ، پاکستانی فوج کلمہ گو مسلمانوں کے گلے کاٹنے کے لئے نہیں بنائی گئی ہے

 

https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/videos/10153218236669561/

Comments

comments