Soul searching for PPP
Editors Note: We are posting some useful articles which provide a damning indictment of the abject failure of the PPP media and policy advisers. While there were external factors that hurt the party this is not the entire story. Soul Searching for PPP seems to be the consensus. It is important to go deeper, PPP needs to go back to its roots. The leadership should have direct contact with Jiyalas and get rid of the sycophants. Drinking mineral water with matching fancy scarfs will not cut it as the PARTY OF THE PEOPLE.
Pakistan elections 2013 total voter turnout: 55%
The PML-N got the majority of total votes, followed by PTI and the PPP. PHOTO: AFP/FILE
The Election Commission of Pakistan (ECP) announced that overall voter turnout in the 2013 general elections was recorded at 55.02% — a much higher percentage than elections since the 80s.
1988 | 1990 | 1993 | 1997 | 2002 | 2008 | 2013 | |
Turnout | 43.07% | 45.46% | 40.28% | 35.42% | 41.08% | 44.23% | 55.02% |
According to the ECP, the lowest turnout was recorded in NA-42 South Waziristan, where only 11.57% of registered voters came out to vote.
The highest turnout was recorded at 84.77% in NA-191 Bahawalnagar.
This year, over 46.2 million people exercised their right to vote in the elections.
The PML-N got the majority of votes (14.8 million) followed by the PTI (7.5 million), the PPP (6.8 million) and the MQM (2.4 million).
Independent candidates picked up 5.8 million votes.
Name of Political Parties |
Number of Seats Won |
Total Votes Polled |
Pakistan Muslim League (N) |
125 |
14794188 |
Pakistan Tehreek-e-Insaf |
27 |
7563504 |
Pakistan Peoples Party Parliamentarians |
31 |
6822958 |
Independent |
32 |
5773494 |
Muttahidda Qaumi Movement |
18 |
2422656 |
Jamiat Ulama-e-Islam (F) |
10 |
1454907 |
Pakistan Muslim League |
2 |
1405493 |
Pakistan Muslim League (F) |
5 |
1007761 |
Jamaat-e-Islami Pakistan |
3 |
949394 |
Awami National Party |
1 |
450561 |
MUTAHIDA DEENI MAHAZ |
359589 |
|
Pukhtoonkhwa Milli Awami Party |
3 |
211989 |
National Peoples Party |
2 |
196828 |
Pakistan Muslim League(Z) |
1 |
126504 |
Bahawalpur National Awami Party |
113156 |
|
Jamiat Ulama-e-Islam Nazryati Pakistan |
102417 |
|
Awami Muslim League Pakistan |
1 |
93051 |
Sindh United Party |
82728 |
|
Tehreek-e-Tahaffuze Pakistan |
73503 |
|
Awami Jamhuri Ittehad Pakistan |
1 |
71175 |
Pakistan Muslim League (J) |
70247 |
|
Jamiat Ulma-e-Pakistan (Noorani) |
68150 |
|
Balochistan National Party |
1 |
64070 |
National Party |
1 |
61171 |
All Pakistan Muslim League |
1 |
54617 |
Pakistan National Muslim League |
51995 |
|
Pakistan Peoples Party (Shaheed Bhutto) |
49926 |
|
Qaumi Watan Party (Sherpao) |
1 |
46829 |
Tehreek-e-Suba Hazara |
42953 |
|
Majlis-e-Wahdat-e-Muslimeen Pakistan |
40312 |
|
Sunni Ittehad Council |
37912 |
|
Pakistan Sunni Tehreek |
26169 |
|
Sindh Taraqi Passand Party (STP) |
23572 |
|
Qoumi Wattan Party |
19268 |
|
Awami Warkers Party |
18608 |
|
Balochistan National Party (Awami) |
12709 |
|
Hazara Democratic Party |
11051 |
|
Mohajir Qaumi Movement Pakistan |
10692 |
|
Jamote Qaumi Movement |
10460 |
|
Pakistan Saraiki Party |
5226 |
|
Pakistan Falah Party |
4431 |
|
Pakistan Kissan Ittehad |
4349 |
|
Awami Justice Party Pakistan |
3803 |
|
Pakistan Justice Party |
2827 |
|
Islami Tehreek Pakistan |
2692 |
|
Mutahidda Qabil Party |
2587 |
|
Mohib-e-Wattan Nowjawan Inqilabion Ki Anjuman |
2503 |
|
Christian Progressive Movement |
2450 |
|
Qaumi Tahaffaz Party of Pakistan |
2185 |
|
MustaqbIl Pakistan |
2089 |
|
Sairkistan Qaumi Ittehad |
1874 |
|
Seraiki Sooba Movement Pakistan |
1796 |
|
Awami Workers Party |
1655 |
|
Jamhoori Wattan Party |
1623 |
|
Jannat Pakistan Party |
1435 |
|
Karwan-i-Millat Pakistan |
1406 |
|
Tehreek Tabdili Nizam Pakistan |
1162 |
|
Pakistan Muslim League (Sher-e-Bangal) A.K. Fazal-Ul-Haque) |
1060 |
|
Pakistan Insani Haqook Party |
989 |
|
Pakistan Patriotic Movement |
948 |
|
Pakistan Muslim League (Safdar) |
890 |
|
Markazi Jamiat Mushaikh Pakistan |
828 |
|
Pakistan Conservative Party |
814 |
|
Istehkaam-e-Pakistan Movement |
742 |
|
Islamic Republican Party |
631 |
|
Istiqlal Party |
629 |
|
Tehreek-e-Istehkaam Pakistan |
621 |
|
Pakistan Tehrek-e-Inqalab |
596 |
|
Tehreek-e-Ittehad Ummat Pakistan |
582 |
|
Pak Justice Party |
537 |
|
Pakistan Freedom Party |
515 |
|
Roshan Pakistan Muhaibban Wattan Party |
494 |
|
Mutahida Baloch Movement Pakistan |
471 |
|
Pakistan Muslim League “H” Haqiqi |
471 |
|
Menecracy Action Party of Pakistan |
447 |
|
Awami Himayat Tehreek Pakistan |
313 |
|
Pakistan Human Rights Party |
266 |
|
Islami Inqalab Party |
265 |
|
Jamiat Ulama-e-Islam (S) |
258 |
|
Pakistan Gharib Party |
256 |
|
Sindh Dost Ittehad (SDI) Party |
250 |
|
Pakistan National Democratic Party |
248 |
|
Pak Wattan Party |
220 |
|
Hazara Awami Ittehad Pakistan |
214 |
|
Pakistan Muslim League-Muttahida |
172 |
|
Ghareeb Awam Party |
168 |
|
Afgan Qomi Movement (Pakistan) |
157 |
|
Pakistan Muslim League Council |
152 |
|
Pakistan Brohi Party |
145 |
|
Pakistan Muhajir League |
133 |
|
Azad Pakistan Party |
116 |
|
Pakistan Muslim League (Zehri Group) |
101 |
|
Tehrik-e-Masawaat |
99 |
|
Communist Party of Pakistan |
91 |
|
All Pakistan Bayrozgar Party |
88 |
|
Pakistan Muhafiz Watan Party |
84 |
|
MUTTHIDA MAJLIS-E-AMAL PAKISTAN |
69 |
|
Pakistan Motherland Party |
68 |
|
Pakistan Muslim League Humkhiyal (Like Minded) |
64 |
|
Pakistan Aman Party |
63 |
|
Pakistan Islami Justice Party |
54 |
|
Pakistan Qaumi Party |
54 |
|
Tehreek-e-Wafaq Pakistan |
48 |
|
Salam Pakistan Party |
34 |
|
Aap Janab Sarkar Party |
30 |
|
Jamiat Ulma-e-Pakistan (Niazi) |
27 |
|
Pakistan Muhammadi Party |
24 |
|
Aalay Kalam Ullah Farman Rasool (saw) |
15 |
|
All Pakistan Youth Working Party |
14 |
|
Punjab National Party |
13 |
|
Pakistan Awami Quwat Party |
8 |
|
Pakistan Awami Inqalab |
7 |
|
Total |
266 |
44859313 |
Source :
http://tribune.com.pk/story/552368/pakistan-elections-2013-total-voter-turnout-55/
کراچی:تحریک انصاف نے کس کا ووٹ بینک توڑا
ریاض سہیل
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حالیہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے اعتبار سے پاکستان تحریکِ انصاف دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔
تحریکِ انصاف کو کراچی شہر سے بڑے پیمانے پر ووٹ ملے ہیں، شہر کے کئی علاقوں میں ہر تیسرا شخص یہ کہتا ہے کہ اس نے بلے کو ووٹ دیا، اس سے پہلے لوگ کھل کر یہ اظہار نہیں کرتے تھے۔
تحریکِ انصاف کی انتخابی مہم کا جوش و خروش پنجاب میں رہا اور کراچی میں کوئی جلسہ نہیں ہو سکا، لیکن انتخابات میں نتائج غیر متوقع طور پر تحریکِ انصاف کے حق میں آئے۔
تحریکِ انصاف نے کس جماعت کے ووٹ بینک پر ضرب لگائی، سیاسی جماعتیں اس کو تسلیم نہیں کرتیں۔
کلِکالیکشن 2013 کے انتخابی نتائج
تحریک انصاف نے اب تک صرف صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیاب حاصل کی ہے، پشتون آبادی کے اکثریتی علاقے کے صوبائی حلقے پی ایس 93 سے سید حفیظ الدین ساڑھے 15 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، یہاں دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے عبدالرزاق آئے ہیں۔
گذشتہ انتخابات میں اس حلقے سے عوامی نیشنل پارٹی کےامیر نواب کامیاب ہوئے تھے اور دوسرے نمبر پر ایم کیو ایم نے 14 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔
حالیہ انتحابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے بشیر جان یہاں سے امیدوار تھے، بشیر جان کا دعویٰ ہے کہ ان کے ووٹ بینک پر کوئی اثر نہیں پڑا اور نیا ووٹر سامنے آیا ہے۔
بشیر جان کے مطابق اس حلقے میں دو بم دھماکے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود انھیں ووٹ ملے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں پی پی پی کے امیدوار شاہجہان بلوچ نے 84 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے سبحان علی تھے، جن کو 26 ہزار سے زائد ووٹ ملے۔
اسی حلقے میں گذشتہ انتخابات میں نبیل گبول نے تقریباً ساڑھے 84 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار وسیع اللہ لاکھو کے حصے میں چھ ہزار سے کچھ زیادہ ووٹ آئے تھے۔
کراچی کے علاقے کیماڑی ٹاؤن سے این اے 239 پر گذشتہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل تقریباً 57 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، حالیہ انتخابات میں وہ 29 ہزار ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر چلے گئے، اس نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے سلمان بلوچ 39 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار سبحان علی 34 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تاج حیدر کا کہنا ہے کہ لوگوں آتے جاتے رہتے ہیں لیکن بڑی بات یہ ہے کہ ملک میں شفاف انتخاب ہوں اور نوجوان حصہ لیں۔
انہوں نے یہ تو واضح طور پر نہیں کہا کہ ان کے ووٹروں یا ہمدردوں میں کمی آئی ہے تاہم ان کا موقف تھا کہ جو اشرافیہ ملک کے سیاسی معاملات سے بالکل الگ تھلک رہتی تھی، اس نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کیا اور جمہوری نقطۂ نظر سے یہ ایک بڑی مثبت بات ہے۔ بقول تاج حیدر کے ان کی جماعت کوشش کرے گی کہ اس نوجوان کو اپنے ساتھ ملائیں۔
کراچی وسطی کے علاقے اور متحدہ قومی موومنٹ کے گڑھ حلقہ این اے 246 سے تحریک انصاف کو 32 ہزار ووٹ ملے، اس نشست پر ایم کیو ایم کے نبیل گبول ایک لاکھ 39 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ گذشتہ انتخابات میں ایم کیو ایم کے ہی فیضان یوسف ایک لاکھ 86 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے مخالف پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سہیل انصاری صرف 6741 ووٹ لے سکے تھے۔
شہر کے صوبائی حلقے پی ایس 126 پر تحریک انصاف کے امیدوار سیف الرحمان نے ساڑھے 23 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں، اس نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل سبزواری نے دوسری بار کامیابی حاصل کی، انہیں 39 ہزار کے قریب ووٹ حاصل ہوئے، جب کہ گذشتہ انتخابات میں یہ تعداد 43 ہزار کے قریب تھی اور مخالف امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ نے 30 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ کراچی کئی قوموں کا شہر ہے، ان قومیتوں نے بنیادی طور پر ایم کیو ایم کے خلاف ووٹ دیا ہے جس کے لیے انھوں نے تحریک انصاف کا انتخاب کیا۔ لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے اتنی بڑی کوئی سیاسی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کیونکہ متحدہ کا ہمدرد یا ووٹر اس کے ساتھ رہا ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو ان کے مینڈیٹ میں کمی آتی، یہاں تو ان کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما اور حلقے این اے 250 سے امیدوار عارف علوی واسع جلیل کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا روایتی ووٹر اس بار ان کے پاس آیا ہے۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ پچھلے بیس سال کے اندر کراچی نے متحدہ کو مینڈیٹ دیا لیکن اس شہر کا حال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔معاشی طور پر، بیروزگاری، مہنگائی، امن امان کے حوالے سے عوام ہڑتالوں اور ٹارگٹ کلنگ سے تنگ ہیں۔
کراچی میں جماعت اسلامی بھی ماضی میں ہمدردوں اور ووٹروں کا ایک بڑا حلقہ رکھتی تھی، لیکن اس نے دوسری بار انتحابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ جماعت کا ووٹ بھی تحریک انصاف کے پاس گیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصراللہ کا کہنا ہے کہ ووٹ کسی کو بھی ملے وہ اس کا احترام کرتے ہیں، ماضی میں بھی ایسے لہریں اٹھتی رہی ہیں۔
نصراللہ کے مطابق جماعت اسلامی نے کراچی کی خدمت کی ہے، یہاں دو بار جماعت اسلامی کے میئر رہے، انھوں نے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا مقابلہ کیا، اور اگر کراچی کے عوام کسی اور جماعت کو چاہتے ہیں تو وہ خیرمقدم کرتے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/05/130516_election2013_pti_vote_karachi_zz.shtml
پاکستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مسلم لیگ نواز گیارہ مئی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور اس نے قومی اسمبلی میں کل ووٹوں میں سے تقریباً ایک تہائی ووٹ حاصل کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد رہی
قومی اسمبلی کے ڈالے گئے ووٹوں کے تناسب سے عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی کے الیکشن میں ووٹ لینے کی شرح صرف پندرہ فیصد رہی جو کہ 2008 کی نسبت نصف ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ انتخابات میں مرکز اور پنجاب میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں مجموعی طور پر دو کروڑ اٹھہتر لاکھ تئیس ہزار تین سو چودہ ووٹ حاصل کیے
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی تعداد 14874104 رہی جو کہ مجموعی ووٹوں کے تینتیس فیصد کے قریب ہے جبکہ گزشتہ الیکشن میں اسے قومی اسمبلی میں انیس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ ہی مل سکے تھے۔
مسلم لیگ ن پنجاب سے 11365363 ووٹ لے کر صوبے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت رہی۔ اسے پنجاب سے کُل ووٹوں میں سے چالیس اعشاریہ آٹھ فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔
دیگر صوبوں میں سے خیبر پختونخوا میں نواز لیگ 856135 ووٹ لے کر سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعتوں میں دوسرے اور بلوچستان میں 134758 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
سندھ میں مسلم لیگ نواز نے اس مرتبہ گزشتہ الیکشن کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی اور 592954 ووٹ لیے جو کہ گزشتہ الیکشن سے تقریباً ساڑھے چار فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی
2008 کے الیکشن کے بعد حکومت بنانے والی پیپلز پارٹی کی کارکردگی سندھ کے علاوہ تمام صوبوں اور مرکز میں مایوس کن ہی رہی۔
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ووٹ لینے کی شرح صرف پندرہ فیصد رہی
اس الیکشن میں پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر ایک کروڑ اکتیس لاکھ دس ہزار دو سو بیالیس ووٹ ملے۔
پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں 6911218 ووٹ لیے جبکہ گزشتہ الیکشن میں اسے 10666548 ووٹ ملے تھے۔ یوں ووٹنگ کی مجموعی شرح میں اضافے کے باوجود پیپلزپارٹی کو سینتیس لاکھ پچپن ہزار تین سو تین ووٹ کم ملے۔
اس الیکشن میں قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ووٹ لینے کی شرح صرف پندرہ فیصد رہی جو کہ 2008 کی نسبت نصف ہے۔
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اگرچہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی لیکن یہاں بھی اس کا ووٹ بینک کم ہوا۔ سندھ میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں جماعت نے3209686 ووٹ لیے جو کہ کل ووٹوں کے تو 33 فیصد کے قریب ہے لیکن 2008 کے مقابلے میں یہ تقریباً نو فیصد کم ہے۔
پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بڑے پیمانے پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جو اس کے حاصل کردہ ووٹوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔ 2008 میں صوبے میں ساڑھے پچپن لاکھ کے قریب ووٹ لینے والی یہ جماعت اس مرتبہ چوبیس لاکھ چونسٹھ ہزار آٹھ سو بارہ ووٹ ہی لے پائی اور یوں صوبے میں اس کے مجموعی ووٹ بینک میں تقریباً اٹھارہ فیصد کی کمی ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کو 2008 کے مقابلے میں نوے ہزار کم ووٹ ملے اور یہ تعداد 472550 رہی جبکہ بلوچستان میں جماعت 51976 ووٹ لے سکی اور یہاں 2008 کے مقابلے میں فرق ایک لاکھ چودہ ہزار ووٹ کا رہا۔
پاکستان تحریکِ انصاف
تحریکِ انصاف نے سندھ میں چھ لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر اپنی موجودگی کا احساس دلوایا
سابق کرکٹر عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی نے 2008 میں تو الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن پانچ برس بعد الیکشن میں وہ ووٹوں کے اعتبار سے دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
تحریکِ انصاف نے اس الیکشن میں کل ووٹ 14302302 حاصل کیے اور جہاں وہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعتوں میں دوسرے نمبر پر رہی وہیں خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں اس نے سب سے زیادہ ووٹ لیے۔
خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف نے 1039719 ووٹ لے کر کُل ووٹوں کا انیس اعشاریہ چھ فیصد حاصل کیا تو سندھ میں چھ لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر اپنی موجودگی کا احساس دلوایا۔
پنجاب میں تحریکِ انصاف 4951216 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور صوبے میں نشستوں کے ساتھ ساتھ ووٹوں کے اعتبار سے بھی دوسری بڑی جماعت بنی۔
تینوں صوبوں کے برعکس صوبہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کی کارکردگی کچھ خاص نہ تھی اور اسے صرف چوبیس ہزار ووٹ ملے جو کہ کل ووٹوں کے ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کے برابر ہیں
متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ نے 2013 کے الیکشن میں بھی ماضی کی طرح کراچی سے ہی اپنی بیشتر نشستیں حاصل کیں لیکن اس مرتبہ یہاں اسے تحریکِ انصاف سے سخت مقابلے کا سامنا رہا۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم نے اس مرتبہ 2456153 ووٹ لیے جو کہ گزشتہ الیکشن کی نسبت 2 فیصد کم ہیں۔
سندھ اسمبلی میں اگرچہ ایم کیو ایم نے پچیس لاکھ دس ہزار سے زائد ووٹ لیے لیکن 2008 کے مقابلے میں اسے اپنے ووٹ بینک میں چار اعشاریہ چھ فیصد کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
جن کو ووٹ نہیں ملے
جہاں ان انتخابات میں مسلم لیگ نواز، تحریکِ انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سب سے زیادہ ووٹ لینے والی ابتدائی چار جماعتیں رہیں وہیں اُنیس سیاسی جماعتیں ایس بھی ہیں جنہوں نے کل ایک سو سے بھی کم ووٹ حاصل کیے اور اسی فہرست میں دو جماعتیں ایسی بھی ہیں جنہیں ایک ووٹ بھی نہیں ملا۔
یہ دو جماعتیں پاکستان مزدور کسان پارٹی اور افغان نیشنل پارٹی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ آیا ان دو جماعتوں کی طرف سے اُمیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا یا نہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق سب سے کم ووٹ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جماعت حقیقی جاموٹ قومی موومنٹ کو ملے اور اس کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 9 رہی جبکہ آل پاکستان یوتھ ورکنگ پارٹی نے کُل 14 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
سابق فلمی اداکارہ مسرت شاہین کی تحریک مساوات نے 99 ووٹ حاصل کیے۔ وہ اس الیکشن میں جماعت کی واحد امیدوار تھیں اور انہوں نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے مقابلے میں عام انتخابات میںحصہ لیا تھا۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/05/130527_election2013_party_votes_zs.shtml