Welcome to the circus -by Hajrah Mumtaz

IN terms of entertainment value, this country’s media industry must surely hold its own against the best and the brightest.

Barely a day goes by without Pakistan being given reason to gape, yet again, at what our galaxy of television personalities consider suitable viewing and behaviour.

Earlier it was the news side that was considered problematic: too much graphic violence being broadcast, callousness while filming scenes of violence and its victims and so on. But in more recent times, as the news side sorted itself out somewhat with codes of conduct, it is the world of the anchors that has arrived centre stage. And that is a circus.

Consider the programme that is taking up a good chunk of cyberspace these days. A certain female television anchor apparently wanted to give her show a religious flavour. And what better service to do for religion than to broadcast a person embracing Islam.

So it was that prime time viewing comprised of a live broadcast during which a cleric led a young man through the steps of converting from Hinduism to Islam. By the time the credits rolled, the ranks of the army of the faithful had swelled by one. The studio audience called out congratulations and shouted out suggestions about the Muslim name to be adopted; the host, dupatta over her demure head, made meaningless but nauseating observations and the channel, no doubt, congratulated itself on yet another successful episode. (For the record, this was the same anchor who thought that good programming entailed chasing after couples in a Karachi park to ask whether or not they were married to each other and if not, weren’t they ashamed of themselves for dating?)

Any reasonable person must balk at such a breath-taking display of insensitivity and utter tastelessness. Since when did such a private moment become fodder for studio lights and microphones? Since when did religion become currency in the race for ratings and advertisements?

(Well, for a fairly long time. The Western world’s televangelists of the ’90s, primarily in the US, made it their business to create television drama out of religion: love thy God, repent — and make me rich by sending a teeny tiny little cheque to my foundation. While many such charlatans were exposed, a few prosecuted, the reality is that when there’s money to be made few demonstrate any scruples; nothing is too sacred.)

But the problem with this particular episode also was the denigration with which it treats people of other religions in the country — and contrary to what sections of society may like to delude themselves into thinking, there are quite a few. This programme was telling them: you are not of the same status; your belief is not. In the aftermath, Ramesh Kumar, a leader of the Pakistan Hindu Council, told AFP that it would encourage religious intolerance. “We are already intimidated,” he said. “The government gives little heed to the kidnapping of Hindus and forced conversion of our girls. Please don’t do things that make us more alienated.”

I’m not sure which possibility is worse: that, while envisioning it, the host and producers of the show did not realise the implications in a country where religious discrimination is already so lethally entrenched, or that they did and chose to go ahead anyway.

On the other side of the coin, in the weeks leading up to Ramazan, one had reason to be appalled by a promo about a prospective show about repenting hosted by another personality made famous by television — though not an anchorperson. As I see it, the problem was not that this lady’s past reputation and professional life made her someone who, in the eyes of the conservative, could have a fair few matters to repent over. The problem was that the promo hinged on the audience being aware of this ‘contradiction’, so to speak, and invited people to ponder upon the nature of sin in the context of this particular host. What ended up as a laughing stock, at least in the promo, was the idea that the host and the producers had any respect for religion itself.

It could have been that the show would prove to be reasonable, that the lady would prove to be knowledgeable and adept at handling appropriate guests. But we never found out, for on this occasion the creaking edifice of the Pakistan Media Regulatory Authority lumbered into movement. An official told the press that the organisation had received internet petitions calling for the show to be cancelled. A member of the production team said that if the people did not wish to see this show, it would be cancelled. And so, the plug was pulled.

Putting religious programming aside, the media scandal before this concerned a couple of anchors talking between on-air segments to a land baron. These recordings indicated that, at the very least, the ‘hard-hitting’ grilling session they were ostensibly subjecting him to was a sham.

These are just a few of too many examples where different sections of the media industry have demonstrated not just the desire to get ahead — make money — using any means, but also their contempt for their audience. Rarely, if ever, is any action taken; few are the signs of recognition that the media had better put its house in order.

For over a decade now, since the country’s media policies were liberalised during the Musharraf years, commentators have excused slip-ups with the observation that this is a young industry. How long can that defence remain valid? The media business has real, tangible effects on the ground, changing opinions and hardening prejudices.

Pakistan has enough elements leading it towards the dark; at least those that set themselves up as the guardians of the light should actually perform that task — or risk having restrictions placed upon them at some inevitable point in the future.

Source: DAWN

ٹی وی پروگرام میں سنیل اپنا مذہب تبدیل کررہے ہیں۔ یو ٹیوب سنیپ شاٹ

پاکستان میں تفریح کو افاد یت، اہمیت اور معیار کی کسوٹی پر جانچا جائے تو یہ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملکی میڈیا کو اپنے حریفوں کے مقابلے کیلیے محنت کرنا چاہیے۔

مشکل ہی سے کوئی ایسا دن گزر پاتا ہے ان پروگراموں کو دیکھ کر جب عوام کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے نہ رہ جاتے ہوں جنہیں ہمارے ٹی وی اسٹار ناظرین کے لئے موزوں اور اخلاقی سمجھتے ہیں ۔

پہلے خبروں کو پیش کرنے کے انداز پر سوالات اٹھائے جاتے رہے۔ یہ تنقید ہوتی رہی کہ تشدّد کو بلا روک ٹوک دکھایا جاتا ہے اور تشدّد کا نشانہ بننے والوں کی فلم بندی کرتے وقت انتہائی سنگدلی اور بے رحمی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

لیکن بعد آزاں، خبروں کے شعبے پر اعتراضات کو کسی حد تک ظابطہ اخلاق کے قوانین کے ذریعے کم کیا گیا تو اب اینکرز نے مرکزی اسٹیج سنبھال لیا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے سرکس سج گیا ہو۔

اس پروگرام پر ہی اک نظر ڈالیے جو آجکل توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ایک ٹی وی چینل کی خاتون اینکر اپنےشو کو مذہبی رنگ دینا چاہتی تھیں اور مذہب کی اس سے اچھی کیا خدمت ہو سکتی تھی کہ ایک شخص کے اسلام قبول کرنے کو براہ راست دکھایا جائے۔

چنانچہ پرا ئم ٹائم کے دوران ایک دینی رہنما کی سربراہی میں ایک نوجوان ہندو کے اسلام قبول کرنے کے مختلف مدارج دکھائے گئے۔ پروگرام کے اختتام پزیر ہونے تک ا یمان والوں کی فوج میں ایک اور سپاہی کا اضافہ ہو چکا تھا-

اسٹوڈیو میں بیٹھے ہوئے حاظرین نے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کیا اور مشورے دیے جانے لگے کہ اس نو مسلم کا اسلامی نام کیا رکھا جائے۔

اس موقع پر پروگرام کی میزبان خاتون نے جنہوں نے تکلفاَ سر پردوپٹہ اوڑھ رکھا تھا، اپنی بے معنی گفتگو بھی کی ۔ رہی بات ٹی وی چینل کی، تو اس نے یقینا خود کو ایک اور کامیاب پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد دی ہوگی۔

(ریکارڈ کے لیے یہ بتا دوں کہ یہ اینکر صاحبہ وہی ہیں جن کے خیال میں ایک اچھے پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ کراچی کے کسی پارک میں جوڑوں کا تعاقب کیا جاتے اور ان سے پوچھا جائے کہ وہ شادی شدہ ہیں یا نہیں اور اگر نہیں تو کیا انہیں ” ڈیٹنگ ” کرتے ہوے شرم نہیں آتی۔)

کوئی بھی ذی شعور انسان اس قسم کی دم بخود کر دینے والی بے حسی کے مظاہرے کی مخالفت کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔

ایک نجی معاملے کو اسٹوڈیو میں اس طرح پیش کرنے کا معاملہ کیوں کر پیش آیا ؟ اور کیوں مذہب کو ٹی وہ ریٹنگ اور تشہیر کا آلہ کار بنایا جانے لگا ہے؟

کافی عرصہ پہلے، مغرب بالخصوص امریکہ میں نوے کی دہائی میں ٹی وی چینل مذہب کو اپنے کاروبار کے لئے ڈرامہ بنا کر پیش کر رہےتھے۔ ان میں سے بہت سے ڈھونگیوں کو بے نقاب کیا گیا، بعض کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی ہوئیں لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ جب معاملہ پیسوں کا ہو تو ہچکچاہٹ کیسی، ایسے معاملے میں مقدّ س کچھ بھی نہیں رہتا۔

لیکن اس پروگرام کا ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ اس میں دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے کے ساتھ ایک مخصوص برتاؤ رکھا گیا۔ اور ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ جو اس حوالے سے سوچتے ہوں کم ہی ہونگے-

اس پروگرام کے ذریعے اقلیتوں کو بتایا گیا کہ تمہارا درجہ وہ نہیں جوہمارا ہے ، تمہارا ا یمان وہ نہیں جو ہمارا ہے۔

اس کا نتیجہ کیا نکلا- پاکستان ہندو کونسل کے ایک رہنما رمیش کمار نے اے ایف پی کو بتا یا کہ اس سے مذہبی تعصب اور عدم برداشت میں اضافہ ہوگا

“ہمیں پہلے ہی ڈرایا دھمکایا جاتا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اغوا ہونے والے ہندؤں اور زبردستی لڑکیوں کا مذہب تبدیل کروانے کے واقعات کی جانب کم توجہ دیتی ہے- “خدا را ہمارے ساتھ مزید ایسا نہ کیجئے کہ ہم خود کو اپنے ہی ملک میں اجنبی سمجھنے لگیں”۔

میں یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتی کہ صورت حال کتنی بدتر ہو سکتی ہے : اس پروگرام کی میزبان اور پروڈیوسرز نے کیا اس بات کا ادراک نہیں کیا تھا کہ ایک ایسے ملک میں اس طرح کے پروگرام کے کیا نتائج سامنے آ سکتے ہیں جہاں مذہبی انتہا پسندی پہلے ہی خطرناک حد تک سرا یت کر چکی ہے یا پھر انہوں نے یہ سب جانتےہوئے بھی ایسا کیا۔

اب سکّے کے ایک اور رخ کو دیکھئے – رمضان کے شروع ہونے سے چند ہفتے پہلے ایک پروگرام کا اشتہار ( پرومو )دکھایا جا رہا تھا جو توبہ سے متعلّق تھا اور اسے ایک فلمی شخصیت پیش کر رہی تھی اگرچہ یہ خاتون میزبان (اینکر) نہیں ہیں ۔

جہاں تک میں سمجھتی ہوں ان کا ماضی اور ان کی پروفیشنل زندگی کے واقعات کچھ ایسے نہیں تھے کہ قدامت پسندوں کی نظر میں خود انھیں اپنے بعض اعمال پر توبہ کرنی چاہیے۔ مسئلہ یہ تھا کہ اس پروگرام کا جو پرومو دکھایا گیا اس میں یہ فرض کر لیا گیا تھا کہ ناظرین گویا اس تضاد سے واقف تھے اور انھیں دعوت دی گئی کہ وہ مذکورہ میزبان کے تعلق سے اسکے گناہ کی نوعیت پر غور کریں-

اس پروگرام کا پروموعوامی سطح پر مضحکہ خیز بن گیا اور اس کی وجہ یہ سوچ تھی کہ میزبان اور پروڈیوسرز کو خود مذہب کا احترام نہیں ہے۔

عین ممکن تھا کہ یہ شو چل جاتا اورمیزبان خاتون اس حوالے سے خود کوبا خبر ثابت کر پاتیں اور اپنے مہمانوں سے نمٹنے کی اہل ہوتیں لیکن ہمیں تو اس کا پتہ ہی نہ چل سکا کیونکہ پیمرا کا کمزور ادارہ اس موقع پرحرکت میں آ گیا۔

ادارے کے ایک افسر نے پریس کو بتایا کہ انھیں انٹرنیٹ پر درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ اس پروگرام کو منسوخ کر دیا جائے – پروڈکشن ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ اگر لوگ اس پروگرام کو نہیں دیکھنا چاہتے تو اس کو ختم کر دیا جائےگا اور بالا آخر یہی کچھ ہوا۔

مذہبی پروگراموں کو چھوڑ کر ہم کچھ اور بات کرتے ہیں۔ ان پروگراموں سے پہلے ایک میڈیا اسکینڈل بھی منظرعام پر آیا جس میں دو میزبانوں کو پروگرام کے دوران وقفے میں ایک بااثر کاروباری شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا – جو ریکارڈنگ دکھائی گئی اس سے کم ازکم یہ اندازہ ہو رہا تھا کہ بظاہر اس شخص سے “کڑی” پوچھ گچھ کا ڈھونگ رچایا گیا تھا۔

یہ تو محض چند مثالیں ہیں جن سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ میڈیا صنعت کے چند حلقے نا صرف پیسہ کمانے کیلیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں بلکہ وہ اپنے ناظرین کی توہین بھی کرتے ہیں – اور ان کے خلاف شاذ و نادر ہی کارروائی ہوتی ہے-

اب تقریبا ایک دہائی سے زیادہ کا عر صہ گزر چکا ہے جب مشرف کے دور اقتدار میں ملک کے میڈیا کو آزادی دینے کی پالیسی اپنا ئی گئی تھی۔

مگر مبصّرین میڈیا کی غلطیوں کو یہ کہہ کر در گزر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ابھی یہ صنعت نئی ہے، لیکن اس طرح کا دفاع کب تک چلے گا ؟

میڈیا بزنس حقیقی اور واضح زمینی اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ یہ رائے عامہ بنانے اور تبدیل کرنے کا اہل ہے۔

پاکستان میں ایسے عناصر کی کمی نہیں جو میڈیا کو تاریکی کی جانب لے جا رہے ہیں -کم سے کم ان لوگوں کو جو خود کو آگاہی کا محافظ سمجھتے ہیں انہیں اپنا یہ فریضہ سرانجام دینا ہوگا۔ اور اگر ایسا نہ ہوا تو خدشہ ہے کہ آنے والے مستقبل میں میڈیا اپنے اوپر پابندیاں نہ لگوا لے۔

Source: DAWN

Comments

comments