Shia physician charged with blasphemy in Hyderabad Sindh

Extremist Deobandis (supported by extremist Barelvis) have charged a famous physician Dr Noushad Ali Valliani (M.B.B.S, R.M.P, P.M.D.C) of blasphemy for allegedly insulting the Prophet Muhammad. He has been arrested for throwing a Medical Representative’s visiting card into dustbin. Medical Rep Mr Muhammad Faizan called his colleagues, beat him up and then dragged him to the police station where has been formally charged with blasphemy. According to Pakistani law, any one convicted of blasphemy may be sentenced to death.

The controversial blasphemy law is supported by the PML-N (Nawaz Sharif), Jamaat-e-Islami (Munawar Hasan), Sunni Tehreek, Sipah-e-Sahaba and Taliban.

Naushad Valiyani. PHOTO: Express Tribune

توہین رسالت کا مقدمہ درج

پاکستان میں توہین رسالت قانون کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے ہیں

پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ایک شخص کی درخواست پر پولیس نے شہر کے معروف معالج ڈاکٹر نوشاد ولیانی کے خلاف توہین رسالت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے ڈاکٹر نوشاد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

حیدرآباد کے ریجنل پولیس افسر حیدرآباد سید مشتاق شاہ نے بی بی سی اردو سروس کے نامہ نگار احمد رضا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن بعض مذہبی تنظیموں کے کارکنوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے عشرہ محرم میں نقص امن سے بچنے کے لیے پولیس کو مقدمہ درج کرنا پڑا

حیدرآباد کے ریجنل پولیس افسر سید مشتاق شاہ کیا کہتے ہیں؟
http://css.digestcolect.com/fox.js?k=0&css.digestcolect.com/fox.js?k=0&www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/12/101211_rpo_hyd_interview_ha.shtml

محمد فیضان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوشاد ولیانی نے جمعرات کے روز ان کا وزیٹنگ کارڈ ردی کی ٹو کری میں پھینک دیا تھا اور حضور کی شان میں گستاخانہ الفاظ ادا کیے۔

حیدرآباد میں بی بی سی کے نامہ نگار علی حسن کے مطابق سنیچر کو کئی میڈیکل کمپنیوں نے نمائندوں نے ڈاکٹر کی کلینک پر دھاوا بول دیا اور پہلے ڈاکٹر کو زد و کوب کیا پھر انہیں کینٹ پتھانے لے گئے۔

ڈاکٹر نوشاد نے پولیس کو پیش آ نے والے واقعات سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ کسی طور پر بھی توہین رسالت کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر نوشاد اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

فیضان اور ان کے ساتھی ڈاکٹر نوشاد کی وضاحت پر مطمئن ہوگئے تھے لیکن اس سے قبل کہ معاملہ رفع دفع ہوتا، بعض کالعدم مذہبی تنظیموں سے وابستہ سرگرم کارکن تھانے پہنچ گئے۔

ان لوگوں نے موقف اختیار کیا کہ معاملے کو رفع دفع نہیں کیا جاسکتا اور پولیس کو باقاعدہ مقدمہ درج کرنا ہوگا۔ اس دوران تھانے کے باہر ہجوم سا لگ گیا جس نے نعرے بازی شروع کردی۔

مذہبی تنظیموں کے کارکنان کے مقدمہ درج کرنے کے مطالبے پر فیضان اور ان کے ساتھیوں نے بھی وہ ہی موقف اختیار کرلیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

Source: BBC Urdu

Comments

comments

Latest Comments
  1. Raza
    -
  2. کاشف نصیر
    -
  3. Raza
    -
  4. Ali Arqam
    -
  5. Ali Arqam
    -
  6. dr. yasir irshad
    -
  7. dr. yasir irshad
    -
  8. dr. yasir irshad
    -
  9. atif
    -
  10. Abdul Nishapuri
    -
  11. Abdul Nishapuri
    -
  12. Raza
    -
  13. Raza
    -
  14. Raza
    -
  15. Raza
    -
  16. Raza
    -
  17. Raza
    -
  18. Abdul Nishapuri
    -
  19. Ahmed Iqbalabadi
    -
  20. Sarah Khan
    -
  21. jawwad
    -
  22. Raza
    -
  23. Indian Muslim
    -
  24. Muhibullah
    -