توہین رسالت کے نام پر توہین رسالت – از حق گو
شاہ باغ سے بادامی باغ تک….
کتنا ہی وقت گزرا ہے…
کتنا ہی سما بیتا ہے…
دسیوں سال بیت گے…
مگر ہم ابھی وہیں کے وہیں کھڑے ہیں…
سنتالیس میں جو ملک بنگالیوں سے مل کر بنایا تھا…..اسے انہی بنگالیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد دو لخت کر دیا اکہتر میں…..
..ہزاروں لاکھوں بنگالیوں کا خون بہایا گیا…
مگر وہ مسلمان بھی تو تھے ؟؟؟
چلیں فرض کر لیتے ہیں کچھ ہندو بھی مرے ہونگے…تو کیا وہ تب تک پاکستانی نہی تھے؟؟؟
ال بدر اور ال شمس کا جہاد کسے یاد نہیں ؟؟؟
….اگر کوئی بھولا ہے تو ایک نظر شاہ باغ کے لاکھوں لوگوں پی ڈالے اور ان سے پوچھے…
وہ باتیں کے ہم بتلاہیں کیا؟؟؟
چند ہی ہفتے گزرے ہیں..لاکھوں لوگ شاہ باغ میں بیٹھنے ہیں…
مطالبہ صرف ایک ہے…کہ لاکھوں بنگالیوں کا جہاد کے نام پر قتال کرنے والی جماعت…جماعت ”اسلامی” پر پابندی لگائی جائے…
..مطالبہ کچھ غلط بھی نہیں…
چلیں اب آپ کو پاکستان لے کر چلتے ہیں…
پاکستان میں ١٨ کروڑ با عمل اور صاحب کردارمسلمانوں کے ساتھ ساتھ کچھ اقلیتیں میرا مطلب ہے غیر مسلم بھی رہتے ہیں…
ویسے تو پاکستان کی ایک خاص قسم کی سوچ جو اپنے سوا سب کو کافر کہتی ہے وہ بھی اقلیت ہی ہے..مگر یہاں میری مراد وہ نہیں….
..اسلام کی خدمات کی بات آے تو جماعت اسلامی کا نام پاکستان میں بھی سنہری حروف سے لکھا جائے گا…
افغان فساد ہو یا کشمیر کی جنگ آزادی…جماعت اسلامی کا کردار لائق ” تحسین” ہے…جب امریکا کی مہربانی سے روس کو افغانستان سے بے دخل کیا گیا تو جماعت اسلامی بھی اس میں
شامل تھی…
بات آے کشمیر کی تو وہاں بھی پیش پیش…
مگر یہ دونو محاذ ختم ہونے کے بعد کی صورت حال بھی سامنے ہے ….اب پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف جہاد کا آغاز ہو چکا ہے..پاکستان..پاک لوگوں کی زمین ہے نا…یہاں نا پاک کافروں کا کیا کام؟؟؟
٢ ہی دن پہلے کی تو بات ہے…سینکڑوں نہیں ہزاروں مسلمان غریب کافروں کے گھروں پی چڑھ دوڑے
الزام بھی جھوٹا تھا اور انتقام بھی جھوٹا تھا…کسی نے مسیحوں کے آشیانوں کو آگ لگایی اور کسی نے مال غنیمت سمجھ کے خوب لوٹا…کیا ہوا اگر ہم وطن ہیں..ہیں تو غیر مسلم نہ..تو ان کا مال تو جائز ہوا غنیمت کے لئے…بادامی باغ یوں تو ویسے بھی کیی حوالوں سے مشھور ہے..مگر اب مسلمانوں نے جو اجتماعی ”غیرت” کا ننگا مظاہرہ کیا ہے..وو تو صدیوں یاد رہے گا
شاہ باغ سے شروع ہونے والی جنگ بادامی باغ تک آ پونچی ہے….
وہاں جن لوگوں.،جس سوچ کے خلاف اجتجاج ہو رہا ہے…پاکستان میں وہی سوچ،وہی لوگ وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو انہوں نے بنگلہ دیش میں کیا تھا…
ہم سے آزادی کے بعد بنگلہ دیش اور ہماری کرکٹ کے علاوہ سب چیزوں میں ترقی کا تناسب خود دیکھ لیں…
جاتے جاتے آپ کو ایک اور باغ بھی یاد کرا دوں؟
جللیاں والا باغ….
کل ہمارے مسیح بھائیوں کے اجتجاج پی پولیس کی لاٹھی چارج ،شیلنگ،ہوئی فائرنگ دیکھ کے اور یاد بھی کیا آتا….
سوال تو اٹھتا ہے…
کیا مسلمان اپنے ١،٢٤،٠٠٠ انبیا (ع( والے عقیدے سے منحرف ہوگے ہیں؟؟؟؟
..اگر ہوگے ہیں تو کیا وہ اس کے بعد مسلمان رہ سکتے ہیں؟؟؟یا حضرت عیسی(ع) کو اپنا پیغمبر ماننا چھوڑ چکے ہیں…
اگر نہیں….تو پھر حضرت عیسی (ع) کی شبیہ،عیسیٰایئوں کی مقدّس صلیب،اور آسمانی کتاب…بائبل کو جلانا توہین رسالت نہیں؟؟؟
ان سب کو جلانے والوں پر توہین رسالت کی کار وائی کیوں نہیں ہونی چاہے ؟؟؟؟
Comments
Tags: Bangladesh, Blasphemy & Blasphemy Laws, Christians, Jamaat-e-Islami, Lahore, Minorities, Pakistani Media, ShahBagh, Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij
Latest Comments
In Pakistan, Burning a Quran is Blasphemy, Burning a Bible is Halal
http://criticalppp.com/archives/249415
Burning Bible is Halal in Pakistan. In one breath they claim to believe in the prophet-hood and the Holy Books of all Jewish Prophets including Jesus (PBUT) and in other they call the followers of them heretics (Kafir). In Saudi Arabia they raid Christians praying in their homes and arrest them, prohibit non-Muslims to enter into Mecca and Madina, yet invite French commandos to clean Masjidul-Haram of “Mufisideen” (1979). One may call it ‘double standards’, ‘law of necessity’ or ‘blatant hypocrisy’ —- depends on your taste and choice.