ماں تو ماں ہوتی ہے – از سید فرخ عبّاس

111

چاہے شیعہ کی ہو یا سنی کی..دو بندی کی ہو یا اهل ا حدیث کی ،عسائی کی ہو یا ہندو کی..عبّاس ٹاؤن میں میں بھی کتنی ایسی ہی ماؤں نے

اپنے بچوں کے لئے کیا کیا سوچا ہوگا،ان کے مستقبل کے بارے میں کیا کیا امیدیں باندھی ہونگی،کسی نے ٹی وی
پی پاکستانی ٹیم کے کرکٹرز کو کھیلتا دیکھ کے یہ بھی سوچا ہوگا کے میرا بیٹا بھی بڑا ہو کے اسی طرح اپنے ملک کے لئے کھیلے گا اور اپنے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کا نام بھی بلند کرے گا..کسی ماں نے اپنے بیٹے کے سہرنےسجنانے کا سوچا ہوگا،لکن ان ماؤں کو کیا خبر تھی کے ان کی امیدوں اور مستقبل کی خوشیوں کے انتظار کی گھڑیاں اتنی مختصر ہونگی..کوئی بعد بخت اسلام دشمن،انسانیات دشمن ایک بارود سے بھری گاڑی ان کی خوشیوں اور امیدوں کے محلات سے ٹکرانے کے لئے تیار بیٹھا ہے، جس کے بعد شاید کوئی ماں اپنے بچوں کے جلے ہوے جسم اٹھا ک بھاگتی پھرے گی یا کوئی ماں اپنے بچوں کے بکھرے ہوے جسم کے ٹکڑے چنتی پھرے گی..ان کو کیا خبر تھی مارنے والا کون ہے…مگر انھے اس چیز کا ادراک ضرور تھا کا وہ جس ملک مے رہ رہے ہیں وہاں کسی بھی لمحے کوئی بھی قیامت گزر سکتی ہے..دھماکہ ہوا اور سب کچھ بکھر گیا…دھماکے والی جگہ پے خون اور چیتھرے بکھر گے..اب وہاں کوئی نہ تھا جو جو خون اور چیتھڑوں کو دیکھ کے یہ بتا سکتا کے یہ شیعہ کا خون اور چیتھرے ہیں یا سنی کے..آخر خون کا رنگ بھی تو ایک جیسا ہے…بلکل اسی طرح جس طرح تمام ماؤں کی خواہشیں اورامیدیں ایک جیسی ہوتی ہیں..مارنے والوں کی ماؤں نے بھی کچھ ایسی ہی امیدیں سجائی ہونگی..مگر انھ کیا خبر تھی ان کا بیٹا ان کا لختے جگر کسی دین فروش،ملا کے بہکاوے میں آ کر کتنی ہی ماؤں کی گودیں اجاڑنے کے لیا جا نکلے گا..کہتے ہیں ماں کی گود انسان کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے..جو سبق پہلی درس گاہ سے ملی انسان وہ کبھی نہیں بھولتا…مایں تو ہر گھر مے ہوتی ہیں..اور کوئی ماں بھی کسی دوسری ماں کی گود اجاڑنے کا درس نہیں دیتی تو پھر یہ کون لوگ ہیں جو اپنی ماؤں کا دیا ہوا درس بھول کر اور ماؤں کی گودیں اجاڑ رہے ہیں..کیا ہم نے اپنے گھروں سے ہی تو نفرت اپنے بچوں کے دماغوں میں نہیں ڈالی ؟؟؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو پاکستان کی ہر ماں کو اپنے آپ سے پوچھنا کہے اور پاکستان کے ہر باپ کو اپنے ضمیر سے سوال کرنا چایے کے کہیں ان کی تربیت میں کوئی ایسی کمی تو نہیں رہ گیی جس کی وجہ سے کسی ملا نے ان کے بیٹے کو کسی ایسی رہ پی لگا دیا جو اور ماؤں کی امدیڈن برباد کرنے کی وجہ بن رہا ہے؟>؟؟؟

1362420736-relief-workers-move-in-after-twin-bomb-blast-in-abbas-town-karachi_1843781

Comments

comments

Latest Comments
  1. Abdllah AlFaisal
    -
  2. Nasir
    -
  3. hamid
    -
  4. mahmud
    -
  5. mahmud
    -