اہل تشیع کے امام بارگاہوں اور اہلسنت کی مساجد پر حملے کرنیوالے ایک ہی ہیں، حافظ حسین احمد
اہل تشیع کے امام بارگاہوں اور اہلسنت کی مساجد پر حملے کرنیوالے ایک ہی ہیں، حافظ حسین احمد
حافط حسین احمد کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے، چار بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔ 1988ء میں جب وہ پہلی بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے تو قومی اسمبلی میں جے یو آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بھی تھے۔ وہ حافظ قرآن ہیں اور درس نظامی کی ڈگری بھی لے رکھی ہے۔ اپنی حاضر جوابی اور محفل کو زعفران زار والے جملوں کے حوالے شہرت رکھتے ہیں۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے علاوہ نائب صدر بھی رہ چکے ہیں، اپنے فیصلوں پر قائم رہنا اور بے باک انداز بات کرنا حافظ حسین احمد کا خاصہ ہے، آپ اس وقت ملی یکجہتی کونسل میں جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے اُن سے بلوچستان کی صورتحال، ملک میں جاری فرقہ واریت کے واقعات سمیت ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر ایک تفصیلی انٹرویو کیا ہے، جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔
اسلام ٹائمز: بلوچستان میں کئی برسوں سے قتل و غارت جاری ہے، آئے روز لاشیں گر رہی ہیں، قانون کی عمل داری کہیں نظر نہیں آتی، بلوچستان کا اصل مسئلہ ہے کیا۔؟
حافظ حسین احمد: سب سے پہلے آپ اور آپ کے ادارے کا مشکور ہوں کہ ہماری اس کمزور آواز کو پوری دنیا تک پہنچانے کی مخلصانہ کوشش کی ہے۔ جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے۔ مجھے تو پولیٹیکل ورکر کی حیثیت سے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ ملک کے 45 فیصد حصے کا جب بھی ذکر کیا جاتا ہے تو یہی کہا جاتا ہے کہ یہ بلوچستان کا مسئلہ ہے یا یہ کہا جاتا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے۔ کیا بلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں۔ اگر ہم اسے بلوچستان کا مسئلہ کہتے رہے گے تو قیامت تک یہ مسئلہ الجھتا رہے گا اور حل نہیں ہوگا، جس دن ہم نے اسے پاکستان کا مسئلہ سمجھ کر اسے حل کرنے کی مخلصانہ کوشش کی، اس دن یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
میں ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا اس وقت پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ سوئس عدالتوں کو خط لکھیں، توہین عدالت کے نوٹسز، ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا مسئلہ ہے، کیا یہ پاکستان کے مسائل ہیں، پاکستان کا اتنا بڑا حصہ جو آتش فشاں کے دھانے پر ہے وہ پاکستان کا مسئلہ نہیں اور اسے ہم صرف کہتے ہیں کہ یہ بلوچستان کا مسئلہ ہے۔ تو پاکستان کہاں گیا؟
میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ پاکستان کا ہی ہے اور پاکستان کی وجہ سے ہی یہ مسئلہ مزید الجھا ہے۔ جب پاکستان بنا تو ریاست قلات اس کا حصہ نہیں بنی، ہندوستان کا حصہ نہیں بنی۔ 18 مارچ 1948ء کو ایک معاہدہ ہوا، تب یہ پاکستان کا حصہ بنی اور آج تک 18کروڑ عوام میں سے کسی کو اس کی اصلیت کا علم نہیں اور نہ ہی اس کے بارے میں زبان کھولی جاتی ہے کہ یہ قلات ایک ریاست تھی اور قلات ریاست کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ بھی 18 مارچ 1948ء کو ہوا، وہ معاہدہ کیا تھا، اس کے نکات کیا تھے۔
اسلام ٹائمز: اس معاہدے کے نکات کیا تھے اور آپ کیا سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کی محرومیاں کیا ہیں اور ان کا ازالہ کس طریقہ سے کیا جاسکتا ہے۔؟
حافظ حسین احمد: دیکھیں ہمارے پاس دستور موجود ہے۔ یہ آئین کس نے بنایا، اس کے آرٹیکل 156، 155، 157 اگر آپ دیکھیں تو اس میں ایک ہی بات درج ہے کہ جس صوبے میں سے جو قدرتی وسائل نکلتے ہیں وہ سب سے پہلے اسی صوبے کا حق ہیں۔ یہ اصول 1973ء میں بنا اور آج 2012ء ہے اور اب تک اس شق پر ایک فیصد بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔ جہاں پر اب گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوئی، لیکن ہمارے ہاں 30 اضلاع ہیں جن میں 27 اضلاع میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔ گیس وہاں سے نکلتی ہے۔ 27 اضلاع میں اس لیے لوڈشیڈنگ نہیں، کیونکہ وہاں پر گیس ہی موجود نہیں۔
جہاں سے گیس نکلتی ہے اور پاکستان کے کونے کونے تک پہنچتی ہے، اسلام آباد کے بنگلوں میں، ان کے کچن گرم ہیں، ان کی فیکٹریاں چل رہی ہیں، خیبر پختونخوا کے کونے کونے تک گیس پہنچی، لیکن بلوچوں کا قصور کیا ہے وہ تو بتائیں۔ گیس سوئی کے نام سے ہی مشہور ہوئی، وہ گیس سوئی گاؤں کے اندر موجود ہے، لیکن وہاں کے باسیوں کے پاس نہیں۔ اب پھر بھی کہا جائے کہ یہ بلوچستان کا مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان کا ہے اور صرف نفاق کی وجہ سے یہ بات یہاں تک پہنچی ہے۔
وجہ صرف یہی ہے کہ وہاں پر پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں اور 1970ء میں تو پیپلزپارٹی کا ایک فرد وہاں کامیاب نہیں ہوا تھا، صوبائی اسمبلی میں اور نہ ہی قومی اسمبلی میں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہاں کی اسمبلی توڑ دی گئی، باقی حکومت کو ختم کیا گیا۔ وہاں پر نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی حکومتیں تھیں، ان حکومتوں کو ختم کیا گیا اور ان پر غداری کے مقدمات درج کیے گئے۔
ANP
پر غداری کا مقدمہ کرنے والی پیپلزپارٹی تھی کہ یہ ملک کے غدار ہیں، پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے۔
ANP
آج پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور کہتی ہے کہ جو پاکستان کا دوہرا شہری ہوگا وہ یہاں رکن نہ بنے اور پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ نہیں شہریت جہاں کی بھی ہو، جتنی بھی ہوں، وہ پاکستان کا وزیراعظم بھی رہ سکتا ہے، صدر بھی بن سکتا ہے، جس کو غدار کہا گیا تھا وہ تو پاکستان کی بات کر رہے ہیں، آئین کی بات کر رہے ہیں اور جو محب وطن جماعت کہلاتی تھی وہ آج دوہری شہریت کی بات کرتے ہیں۔ اس لئے میں گزارش کرتا ہوں کہ جو بنیادی طور پر مسئلہ ہے وہ پاکستان کا مسئلہ ہے۔ اس کی وجہ پاکستان ہے، وفاق ہے، اس کہ وجہ اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ہے۔
اسلام ٹائمز: بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکیں، آئے روز قتل عام، کیا یہ چیزیں مسئلہ کا حل ہیں۔؟
حافظ حسین احمد: اب میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ قتل عام پاکستان میں کہاں نہیں ہو رہا ہے،؟ کیا کراچی میں نہیں ہو رہا۔؟ قبائلی علاقوں میں قتل و غارت نہیں ہو رہی۔؟ بلوچستان کی بات وہ لوگ کرتے ہیں جو کسی انتہاء کو پہنچتے ہیں۔ ہمیں دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا اور اب ہمیں دیوار میں چن دیا گیا ہے۔ اب دیکھ لیں کہ ایک ہفتے سے چیف جسٹس صاحب کوئٹہ بیٹھے ہیں اور آئی جی حاضر نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس صاحب وہاں پر انصاف دلانے بیٹھے ہیں اور چیف منسٹر صاحب بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔ چار سال میں چیف منسٹر چند دنوں کے لیے وہاں جاتے، پہلے صرف اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آیا کرتے تھے، لیکن اب انہوں نے یہاں ڈیرے ڈال لیے ہیں، اسی طرح گورنر کی رٹ ہے۔ اب جو ہم آپ کے پاس بیٹھ کر بات کر رہے ہیں، بریکنگ نیوز چل رہی ہے کہ مضافات میں 16 میٹر پر بم دھماکہ ہوا، فائرنگ ہوئی، سیاسی جماعت کا جلسہ ہو رہا تھا، مزدوروں کو قتل کیا گیا، آٹھ کو کل قتل کیا گیا، یہ صورتحال ہے، سپریم کورٹ کا اجلاس وہاں ہو رہا ہے اور چیف جسٹس صاحب وہاں موجود ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چیف منسٹر صاحب اسلام آباد میں کیا کر رہے ہیں۔؟
اسلام ٹائمز: صدر آصف علی زرداری نے حلف اٹھاتے ہی بلوچ قوم سے معافی مانگی، اب مشرف کے ناکردہ گناہوں کی سزا باقیوں کو کیوں ملے۔؟
حافظ حسین احمد: چار سال سے صدر زرداری آیا ہے اور اس نے معافی تو مانگی ہے، لیکن کیا ایک دن بھی یا ایک گھنٹہ بھی اس نے بلوچستان کے حوالے سے کوئی کوشش کی۔؟ پارلیمنٹ موجود ہے لیکن کس لئے، فقط ایک شخص کے اثاثے بچانے کیلئے، آخر کیوں؟ بلوچستان کے مسئلے پر یہ دلچسپی کیوں نہیں لیتے۔؟ پوری کی پوری پارلیمنٹ پاکستان کے آدھے حصے کی حفاظت اور امن کے بارے میں کیوں خاموش ہے۔؟ کیا ہم سے بنگلہ دیش الگ نہیں ہوا اور آزاد نہیں ہوا۔ خدارا ! خدارا! توہین عدالت اور خط لکھنے نہ لکھنے کی بجائے پہلے ملک کو تو بچائیں اور بلوچستان کے بارے میں کچھ سوچیں۔
اگر پوری کی پوری پارلیمنٹ بلوچستان میں جاکر بیٹھ جائے، اگر صدر جا کر بیٹھ جائے اور ناراض لوگوں سے پوچھے کہ آپ کی کیا مشکلات ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ یہ مسئلہ حل نہ ہوسکے، ہم سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی مجرم ہے، غدار ہے، اسے سزا دی جائے۔ آپ عدالت کی آزادی کی بات کرتے ہیں تو بتائیں کہ لاپتہ افراد کا کیا معاملہ ہے۔؟ پھر ایجنسیاں لوگوں کو اٹھا کیوں لیتی ہیں۔؟ پھر سال دو سال تک ان کو تشدد کا نشانہ بناتی ہیں۔ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ ایف سی کے ہیڈ کو سپریم کورٹ نے بلایا اور کہا کہ تین فلاں بندوں کو تم نے کل ہر حال میں پیش کرنا ہے۔
11
بجے ان کی پیشی تھی، 8 بجے ان کی لاشیں کوئٹہ کی سڑکوں پر ملیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ انہوں نے ہماری بات کو اس انداز میں تسلیم کیا ہے۔ پس انصاف نظر نہیں آتا ہے۔ ایک بندہ لاپتہ ہوتا ہے، اس کے پورے خاندان کو ٹرائل کیا جاتا ہے، اس کے پورے خاندان کو اٹھا لیا جاتا ہے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اگر چند دن پہلے ایک آدمی جو اپنے مسائل کے حوالے سے انتہاء پسندی کی طرف جا رہا تھا، اس کے پورے خاندان کو اس گروپ میں انہوں نے ڈال دیا، بلکہ پورے قبیلے کو ہی اس گروہ میں شمار کرنے لگے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ کوئی گھر، کوئی محلہ، کوئی قصبہ ایسا نہیں، جہاں لاشیں نہ پہنچی ہوں، جہاں پر لوگوں پر تشدد نہ کیا گیا ہو۔
اسلام ٹائمز: میرا پھر وہی سوال ہے کہ آخر لاشیں کون گرا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں سوئے ہوئے ہیں، ایجنسیاں کہاں ہیں۔؟ آئے روز لاشیں گرنے کا سلسلہ کیوں بند نہیں ہوتا، ذمہ دار کون ہے۔؟
حافظ حسین احمد: ہم کہتے ہیں کہ ایک شخص بیٹھا ہے اور وہ آئین کی بات کرتا ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتا ہے، وہ اپنے آپ کو بلوچ کہتا ہے اور آکر سیاسی معافی مانگی اور اب معافی کے بعد جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ تو کئی گنا اس سے بھی زیادہ ہے جو معافی سے پہلے تھی۔ پہلے لوگ اغواء ہوتے تھے، لیکن مسخ شدہ لاشیں سڑکوں پر پھینکی نہیں جاتی تھیں، مگر اب تو یہ معاملہ روز کا معمول بن چکا ہے۔
سوال یہ ہے کہ ملک کا سپریم کمانڈر موجود ہے، وزیراعظم ہیں، کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، اگر جمہوریت ہے تو ہمارے ساتھ یہ کھیل کیوں کھیلا جا رہا ہے۔ ہمارے ساتھ اس حد تک آمریت کے ادوار میں نہیں ہوا، جو اب جمہوریت کے دور میں بلوچستان میں ہو رہا ہے۔ صوبائی حکومت ان کی، وفاقی حکومت بھی ان کی، مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ قانون کی رٹ کہاں موجود ہے۔؟ ہم کہتے ہیں کہ میرے دکھوں کا مداوا کیسے ہوگا۔
اب ایک نوجوان ہے جس کو انصاف نہیں ملتا، اس کے باپ کو اٹھایا جاتا ہے اور اس کو قتل کیا جاتا ہے، اس کی مسخ شدہ لاش پھینک دی جاتی ہے، اس کے بھائیوں کو اٹھایا جاتا ہے، تو وہ کیا کرے گا، وہ تمہارے راگ الانپتا رہے گا۔ ظاہر ہے اس نے اپنی جان بچانی ہے، وہ پہاڑوں پر جائے گا۔ جب وہ پہاڑوں پر جائے گا تو تم اس کے پیچھے جاؤ گے تو فساد برپا ہوگا۔ یہ ہمارے ساتھ پہلی بار نہیں۔ یہ پانچ سال ہو چکے ہیں، جو ہمارے ساتھ ایسا سلوک روا رکھا گیا ہے۔ میں نہیں کہہ رہا، یہ بیان چیف جسٹس صاحب نے کل دیا ہے۔ ایک عشائیہ میں انہوں نے یہ بات کہی۔
اسلام ٹائمز: حافظ صاحب، چیف جسٹس نے تو یہ بھی کہا ہے کہ بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کو غیر ملکی فنڈنگ ہو رہی ہے، جو اس قتل و غارت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔؟
حافظ حسین احمد: غیر ملکی کون۔؟؟ کون فنڈنگ کر رہا ہے۔؟ کیا آپ کی مراد بھارت ہے، جس کی دوستی کا دم بھرتے ہو، افغانستان ہے جس کے لیے اپنے ملک کو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دیا ہے۔ میرے بھائی! جو آپ کے ملک کو توڑ رہا ہے، آپ اس کے لیے نیٹو سپلائی بحال کر رہے ہو۔۔ وفاقی وزیر داخلہ پارلیمنٹ کے اندر آکر کہتا ہے کہ ہمارے ملک کو فلاں فلاں توڑنے والے ہیں، تو جو توڑنے والے ہوتے ہیں وہ دشمن ہوتے ہیں، نہ کہ دوست۔
اسلام ٹائمز: مولانا حسن جان سمیت آپ کی تنظیم کی اہم شخصیات کو کوئٹہ میں مارا گیا؟ کس کا ہاتھ ملوث دیکھتے ہیں۔؟
حافظ حسین احمد: ہم کہتے ہیں کہ یہ سارے حملے ایک ہی جانب سے ہو رہے ہیں، کیا یہ اسلام آباد میں پکڑے نہیں گئے۔؟ کیا طالبان کے حلیے میں وہ پھر نہیں رہے تھے، کیا پولیس انہیں گرفتار کرکے تھانے نہیں لے گئی تھی؟ کیا میڈیا نے اسے نہیں دکھایا۔؟ کیا یہ حقیقت نہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس کو قبول کیا اور بعد ازاں اس کو رہا کر دیا اور آئی جی نے کہا کہ میرا اختیار ہے۔ اس وقت بلیک واٹر بھی یہاں موجود تھی، اب بھی موجود ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک ہی نشانے اور ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہے۔ کبھی اس کو فرقہ واریت کا رنگ دیا جاتا ہے، کبھی اس کو علیحدگی پسندی کا رنگ دیا جاتا ہے۔
اسلام ٹائمز: ملک میں جاری فرقہ واریت میں کون لوگ اور گروہ ملوث دیکھتے ہیں، اور ان کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔؟
حافظ حسین احمد: اس ایشو پر میرا ایک سوال ہے کہ فرقہ واریت میں اپنا ہے یا پرایا ہے، اُسے قانون کی گرفت میں کیوں نہیں لایا جاتا؟ آپ کراچی میں کوئی ایک جگہ تو دیکھائیں، جہاں درجنوں کے حساب سے لوگ قتل نہ کیے گئے ہوں۔ وہاں وفاقی حکومت نہیں، صوبائی حکومت نہیں، تینوں حکومتیں ایک دوسرے کو قاتل کہتی ہیں اور تینوں سچ کہتے ہیں۔ اب پھر بھی پوچھا جائے کہ فرقہ واریت اور قتل میں کون لوگ ملوث ہیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
بنیادی طور پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں پر فرقہ واریت کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ 1990ء کی دہائی میں، میں کراچی میں تھا، شاہ فیصل میں جامعہ فاروقیہ ہے اور اس کے ساتھ ہی امام بارگاہ ہے۔ جامعہ فاروقیہ کی جانب سے ایک ٹیکسی آتی ہے اور اس میں سوار افراد جامعہ فاروقیہ پر فائرنگ کرتے ہیں، کچھ آدمی زخمی ہوتے ہیں اور گرتے ہیں، وہاں پر جو لڑکے کھڑے تھے، انہوں نے اس گاڑی کا نمبر نوٹ کیا۔ ٹھیک دس منٹ بعد امام بارگاہ پر فائرنگ ہوتی ہے، کچھ افراد زخمی ہوتے ہیں اور وہ بھی ٹیکسی کا نمبر نوٹ کرتے ہیں۔ دونوں جانب سے افراد تھانے پہنچے ہیں اور رپورٹ درج کراتے ہیں تو دونوں جانب سے ایک ہی ٹیکسی نمبر پیش کیا جاتا ہے۔
یعنی ایک ہی ٹیکسی سے سنی مدرسے پر فائر ہوا اور ٹھیک دس منٹ بعد اسی ٹیکسی سے امام بارگاہ پر فائر ہو رہا ہے، تاکہ امام بارگاہ والے لوگ سمجھیں کہ ان پر سنیوں نے حملہ کیا ہے اور مدرسے والے لوگ سمجھیں کہ ان پر شیعوں نے حملہ کیا ہے۔ دونوں نے آکر رپورٹ درج کرائی کہ امام بارگاہ والوں نے مدرسے پر حملہ کیا اور امام بارگاہ والوں نے رپورٹ درج کرائی کہ مدرسے والوں نے امام بارگاہ پر حملہ کیا۔ جب دیکھا کہ جس ٹیکسی سے فائرنگ ہوئی وہ ایک ہی نمبر کی ٹیکسی ہے اور ایک ہی ٹیکسی سے امام بارگاہ اور مدرسہ پر فائرنگ ہوئی تو پتہ چلا کہ یہ کوئی اور ہی کہانی ہے۔ عرب ممالک کو اسلامی ممالک نہ کہا جائے۔ ان ممالک پر قابض حکمرانوں کو امریکہ نے صرف اپنے مفادات کی خاطر رکھا ہوا ہے۔ جس طرح سعودی عرب جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن وہاں جمہوریت نظر نہیں آتی، یہی وجہ ہے کہ جمہوریت کے علمبردار امریکہ کو سعودی عرب میں بادشاہت نظر نہیں آتی۔ امریکہ انسانی حقوق کی بات کرتا ہے لیکن ان ممالک میں انہیں انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔ شاہی خاندان کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔ عرب حکمرانوں کے تمام اثاثے امریکہ میں ہیں انہوں نے اپنے تیل اور مسلمانوں کی تمام دولت امریکہ کے ہاں گروی رکھ دی ہے۔
Source: http://www.islamtimes.org/vdchwwnzw23nqxd.4lt2.html
Comments
Tags: Hafiz Hussain Ahmed, JUI-F, Moderate Deobandis, Shia Sunni Unity, Sunni Muslims Condemn Shia Genocide
Latest Comments
Bohat acha interview Hai.
Shia Sunni Bhai Bahi, Taliban nay aag Lagai
With the whole thing which appears to be building throughout this particular subject
material, a significant percentage of perspectives tend to be somewhat exciting.
However, I am sorry, because I do not subscribe to your entire plan, all be it exhilarating
none the less. It would seem to everyone that your comments are generally not entirely rationalized and
in fact you are yourself not thoroughly convinced of your argument.
In any case I did enjoy looking at it.
Who is behind Shia Killings – The Government & Agencies says Maulana Fazl ur Rehman.
http://www.tubechop.com/watch/522253
Moderate Deobandis are themselves under threat from ISI-sponsored Takfiri Deobandis.
Chief of his own faction of Jamiat Ulema-e-Islam Maulana Fazlur Rehman bemoaned the shifting of responsibility for poor law and order situation on religious groups.
“It is unjustified to shift the entire burden of uncontrollable law and order situation on the religious segment of society,” Fazl said. The leadership of religious parties has played its role for religious harmony and ‘never’ fueled the fire of intolerance and sectarianism, the JUI-F chief said.
He did acknowledge though that there were elements who wanted to promote sectarianism and intolerance.
“These elements are used either by agencies or the government to achieve their targets,” he said, adding that such elements can be traced within political parties and even the government.
http://tribune.com.pk/story/432288/parliament-ponders-who-to-blame-for-law-and-order-mess/
’فرقہ وارانہ تشدد میں حکومتی اداروں کا ہاتھ‘
پاکستان میں ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت جمیعت علماء اسلام کے اپنے دھڑے کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات میں مذہبی جماعتوں کا نہیں بلکہ حکومتوں اور سیکورٹی اداروں کا ہاتھ رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے بدھ کی شام گئے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت تب بڑھتی ہے جب سیکورٹی ادارو اور حکومتوں کو اپنی سیاسی ضروریات کے لیے اس کی ضرورت پڑتی ہے اور وہی اس کے ذمہ دار ہیں
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/09/120905_fazalur_rehman_sectarian_ra.shtml
Qazi Hussain Ahmed was threatened by TTP in a recent video because of his unity stance with Shias.
In another LeJ video beheading two Shias, LeJ Takfiris threatened Maulana Sheerani and Maulana Kifayatuallah for their refusal to support the Takfir of Shias.
http://criticalppp.com/archives/224853
Maulana Fazlur Rehman’s message to Sipah Sahaba
http://criticalppp.com/archives/235133
Forensic examination reveals that Sipah Sahaba behind murder of both Sunni and Shia in Karachi
http://criticalppp.com/archives/235653