Greatest flag-bearer of simplicity: PML-N’s Senator Ishaq Dar’s son to wed in costliest hotel of Dubai

Flag-bearers of simplicity: Ishaq Dar and Nawaz Sharif
Former Finance Minister and Pakistan Muslim League-N (PML-N) leader Senator Muhammad Ishaq Dar, who proclaims and pleads simplicity, is going to organize the wedding of his son Mujtaba Dar in the most expensive hotel of Dubai on July 25.

According to sources, the marriage would be held in Atlantis Palm Jameirah, the hotel which is situated at an island. Atlantis Palm Jameirah charges millions of dollars for only one hour’s celebration, sources revealed.

Forgetting the claims of PML-N to be the greatest flag-bearers of simplicity, the parliamentary leader of PML-N in the Senate Ishaq Dar would arrange dinner for his guests at the costliest hotel. Ishaq Dar has sent the invitation cards to the top political personalities of the country including the PML-N head Nawaz Sharif, and it is expected that his son’s wedding dinner will be a very extravagant Valima party. (Source)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے بیٹے کی شادی 25 جولائی کو دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں ہو گی۔

یہ ہوٹل دبئی میں سمندر کے بیچ ایک جزیرے پر واقع ہے‘ اس میں صرف ایک گھنٹے کی تقریب کیلئے لاکھوں ڈالرز ادا کرنا پڑتے ہیں‘ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنمائوں‘ ملک کی دیگر نمایاں شخصیات سرکردہ اراکین پارلیمنٹ اور دیگر کو جو موٹے موتی سے مرصع کارڈ بھجوائے گئے ہیں‘ وہ بھی اس ہوٹل کے شایان شان ہیں۔

مسلم لیگ (ن) سادگی اور کفایت شعاری کی علمبردار ہے‘ اسحاق ڈار صاحب نے اس کا کھلا ثبوت پیش کر دیا ہے‘ ظاہر ہے جس شادی کے اخراجات سے کئی غریبوں کی شادیوں اور غریب گھرانوں کے جہیز کا سامان ہو سکتا تھا‘ اسکے بدلے دبئی کے جزیرے میں دنیا کے سب سے مہنگے ہوٹل میں بیٹے کی شادی سے بڑھ کر کیا کفایت شعاری اور سادگی ہو سکتی ہے۔

اسحاق ڈار جو کبھی اتفاق انڈسٹری میں آڈیٹر کی نوکری کرتے تھے‘ اگر اس وقت سے بھی انہوں نے اپنا رزق حلال اکٹھا کرنا شروع کیا ہو‘ تب بھی اب تک وہ اتنی رقم جمع نہیں کر سکتے تھے کہ آج دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل کو بک کر سکتے۔

بہرحال انہیں اس کفایت شعارانہ اقدام پر پیشگی مبارکباد ہو اور میاں نواز شریف کو توفیق ملے کہ وہ اپنے سمدھی کی اس قدر مہنگی شادی پر کچھ نہ کہیں‘ کیونکہ میاں صاحب سادگی اور کفایت شعاری سے مسلم لیگ (ن) کے ہٹنے کو پسند نہیں کرتے‘ اگر ہمارے لیڈر اتنے امیر ہیں تو ہم کتنے غریب ہونگے‘ اس راز پر سے پردہ اٹھ گیا۔

Source: Nawaiwaqt

Comments

comments

Latest Comments
  1. hamza
    -
  2. Shahid
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Zul-Jinnah
    -
  5. hamza
    -
  6. Jolly
    -
  7. Ata
    -
  8. danyal adil khan
    -
  9. Rizzi Elahi
    -
  10. Aisha Yaqub
    -
  11. Aisha Yaqub
    -
  12. junaid javed
    -
  13. afshanwasim
    -
  14. afia
    -
  15. ghazal khan
    -
  16. sara raza
    -
  17. Pakistani
    -
  18. Pakistani
    -
  19. farrukh
    -
  20. kashif
    -
  21. Aamir Mughal
    -
  22. Hot & Sexy Escorts Dubai
    -
  23. Asif Atta
    -