لشکر جھنگوی میڈیا سیل کے انچارج بابا کوڈا کا آقا کریم ص کی شفا عت بارے بد عقیدہ

بغض اہلیبیت اطہار رضوان اللہ تعالی اجمعین اور اولیائے کرام میں اس گستاخ ناصبی نے درود ابراہیمی کا بعد اب عقیدہ شفاعت کے خلاف بھی بکواس کی ہے۔ ہم آقائے دو جہاں صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شافع محشر کہتے ہیں لیکن اس بدبخت ناصبی نے اسی شفاعت کے نظریہ پر حملہ کردیا جو اس امت کا آسرا ہے۔ سوائے ناصبیوں وہابیوں کے مسلمانوں کے تمام مکاتب کا اجماع ہے بنص قرآن شفاعت کا مالک یقینا خالق کائنات ہے لیکن وہ جسے اذن دے، وہ روز محشر گناہگاروں کی شفاعت کرسکے گا۔ یہ شفاعت اذن الہی سے مشروط ہے۔ جیسا کہ قران حکیم میں ارشاد خداوندی ہے:

“وَلا تَنْفَعُ الشَّفاعَةُ عَنْدَهُ إِلاّ لِمَنْ أَذِنَ لَهُ”۔


ترجمہ: اور اس کے یہاں شفاعت فائدہ نہیں دیتی مگر اس کی جسے وہ اجازت دے۔

اسی طرح قرآن مجید ہمیں بتاتا ہے کہ ہمارے نبی اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم مقام محمود پر فائز ہیں اور یہ مقام محمود ہی دراصل اللہ تبارک و تعالی کا عطا کردہ اذن شفاعت ہے۔

بابا کوڈا (کاشف عظیم اور دیگر ٹیم) کی مقدسات و عقائد اہلسنت کے خلاف بکواس دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ لہذا اس گستاخ کے خلاف سخت قانونی کاروائی ضروری ہوگئی ہے تاکہ یہ پاکستان میں انتشار پھیلانا اور مسلمانوں کے مابین فساد پھیلانے کا سلسلہ بند کرے۔

Comments

comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


*