شیعہ نسل کشی کے خلاف لاہور میں دھرنا دینے والے شیعہ اور سنی مظاہرین کے مشترکہ مطالبات

Capture

dharna

Post in English: Allama Nasir Abbas’s murder: Joint charter of demands by Shia and Sunni protesters in Lahore https://lubpak.com/archives/296993

معروف شیعہ عالم دین علامہ ناصر عباس کی شہادت پر لاہور گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے والے ہزاروں مظاہرین میں شیعہ، سنی، احمدی، مسیحی پاکستانی شریک ہیں – مظاہرین ‘سنی شیعہ ساتھ ہیں، تکفیری دیوبندی خالی ہاتھ ہیں’ اور لبیک یا حسین کے نعرے لگا رہے ہیں – دھرنا دینے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے – سنی اتحاد کونسل کے مقامی رہنما اور مسیحی برادی کے رہنما بھی شیعہ مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے موجود ہیں – مظاہرین سپاہ صحابہ، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں – سنی شیعہ مظاہرین نے درج ذیل مطالبات پنجاب کی صوبائی حکومت کو پیش کیے ہیں

علامہ ناصر عباس کی شہادت پر لاہور گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے والے شیعہ اور سنی مظاہرین کے مشترکہ مطالبات

اول – علامہ ناصر عباس کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور ان کی سرپرست تکفیری دیوبندی جماعت سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو فوری طور پر گرفتار کر کےسخت سزا دی جائے

دوم – پنجاب کے صوبائی وزیر قانون اور کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے سرپرست رانا ثنااللہ کو فوری طور پر وزارت سے معزول کیا جائے – پنجاب حکومت اور وزیر اعلی شہباز شریف کالعدم سپاہ صحابہ کی سرپرستی مکمل طور پر بند کر دیں – وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان سپاہ صحابہ اور طالبان کے دہشت گردوں کے سرپرست ہیں ان کو بھی برطرف کیا جائے

سوم – کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ جو نام بدل کر اہلسنت والجماعت کے نام سے کام کر رہی ہے پر پابندی کا سختی سے اطلاق کیا جائے – اس تنظیم کے رہنماؤں کےعوامی جلسوں اور میڈیا میں بیانات پر فوری پابندی عائد کی جائے – تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کی شیعہ، سنی بریلوی، احمدی، مسیحی کے خلاف دہشت گردی کو سنی شیعہ فرقہ واریت کا غلط جامہ نہ پہنایا جائے- آج پاکستان بھر کے شیعہ اور سنی سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں

چہارم – راولپنڈی اور پنجاب بھر میں بے گناہ گرفتار شیعہ، سنی بریلوی، احمدی اور مسیحی پاکستانیوں کو رہا کیا جائے – جن پانچ سو سے زائد بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو راولپنڈی میں سپاہ صحابہ کی سازش کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل کیا جائے

پنجم – راولپنڈی عاشورہ جلوس میں سنی بریلوی اور شیعہ مسلمانوں پر منصوبہ کے تحت حملہ کرنے والے اور اس کے بعد آٹھ شیعہ مساجد کو جلانے والے تکفیری دہشت گردوں خاص طور پر مولوی امان الله، مولوی اشرف علی، لدھیانوی ، عدنان کاکاخیل، خادم ڈھلوں، معاویہ اعظم طارق، مسرور جھنگوی اور دیگر کو گرفتار کر کے سزائے موت دی جائے

ششم – سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان کے جن گرفتار تکفیری دہشت گردوں کو عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے ان کو ایک ہفتے کے اندر پھانسی دی جائے

ہفتم – پنجاب بھر میں تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام شیعہ، سنی بریلوی، معتدل دیوبندی، احمدی اور مسیحی کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے دیے جائیں اور ان کے خاندان کے ایک فرد کے لئے قابلیت کے لحاظ سے مناسب سرکاری نوکری دی جائے – زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دیے جائیں اور علاج مفت کیا جائے

ہشتم – اولیا الله کے مزاروں، سنی بریلوی مساجد کی حفاظت کی جائے ،بریلوی، احمدی، مسیحی اور شیعہ حضرات کو دہشت گردی سے مقابلے کی خاص تربیت دی جائے اور ان کو ایکسرے سکینر، جامر، اور خود کار اسلحہ کے لائسنس دیے جائیں تاکہ دیوبندی دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقبلہ کر سکیں

نہم – ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں ایک آزاد کمیشن قائم کیا جائے جو کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے ساتھ پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے مبینہ تعلقات کی چھان بین کر سکے

lej

Video: Sunni Shia Solidarity: معروف سنی عالم دین علامہ جاوید اکبر ساقی نے تکفیری یزیدی گروہ کے ہاتھوں علامہ ناصر عباس کے قتل کی سخت مذمت کی ہے اور سنی شیعہ مسلمانوں کی وحدت پر زور دیا ہے

nasir abbas

aswj

trend


Allama Nasir Abbas Multan In Lahore Darna Exclusive Interview about shiakilling from Progressive Activists on Vimeo.

na

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Syed Abbas Zaidi
    -
    • asad-e-ali(as)
      -
  4. ملا فلح فاروقی
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.