راولپنڈی عاشورہ فسادات: کچھ اور حقائق؟

میں انے اپنی پچھلی پوسٹ میں جعلی تصاویر کو بےنقاب کرتے ہوۓ ان کے اصل لنک دئیے تھے.یہ وہ تصاویر تھیں جس کے بارے میں یہ کہا جارہا تھا کہ یہ تصویر مدرسے کے معصوم بچےکی ہے جس کو ذبح کردیا گیا ہے اس سے پہلے یہ تصویربرما میں مسلمانوں کے خوفناک قتل عام  کے عنوان سے پوسٹ ہورہی تھیں اور جبکہ یہ تصویر شام کی تھی .جس کو خارجی فوج نے بیدردی سے قتل کردیا تھا.اپنی اس پوسٹ میں مزید کچھہ حقائق کو منظر عام پر لارہا ہوں

سب سے پہلےمیں اس ویڈیو کا ذکر کرونگا جس میں انتہا پسند سپاہ صحابہ کے کارکنان نے مسجد کی چھت سے نہ صرف پتھراؤ کیا بلکہ فائرنگ بھی کی.اس ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کی چھت سے نہ صرف پتھراؤ کیا جارہا ہے بلکہ  فائرنگ بھی کی جارہی ہے

اس ویڈیو میں آپ صاف  دیکھہ  سکتے ہیں کہ مسجد سے پتھراؤ اور فائرنگ کے وقت مسجد میں کوئی آگ لگی ہوئی نہیں تھی

ویڈیو دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

Watch the video

اس ویڈیو میں آپ صاف دیکھہ سکتے ہیں کہ آگ مسجد کی پچھلی طرف سے اٹھہ رہی ہے، حالانکہ مسجد کا دروازہ اس وقت تک بند ہے اور نا ممکن ہے کہ جلوس کے شرکاء پیچھے جاکر کسی بھی صورت میں وہاں آگ لگاسکیں.شیخ رشید مسلسل یہ بات لوگوں کو سمجھارہے ہیں کہ اندر سے آگ کا لگنا بہت بڑی سازش تھی.تاجروں کا نمائندہ چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ آگ بڑی منصوبہ بندی سے لگائی گئ تھی.اور صرف مسجد کے انتظام میں آنے والی دکانوں کو آگ لگی ہے اور دائیں بائیں کی ایک بھی دکان کو آگ نہ لگی اور نہ نقصان پہنچا.یہ دکانیں قیام پاکستان سے کرائے پر چڑھی ہیں اور ان کا کرایہ صرف سو روپے تھا جو کہ مسجد کو جاتا تھا ان کو خالی کروانے کا سب سے اچھا طریقہ تھا کہ ان کو آگ لگادو.مارکیٹ کے لوگوں اور دکانداروں کے مطابق بھی مسجد انتظامیہ کا مارکیٹ انتظامیہ سے شدید اختلافات کا سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا تھا اور پھر مارکیٹ کو آگ لگانے کی وڈیو میں مدرسے کے طلبا کا موجود ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے.یہ والی ویڈیو دیکھیں اس میں عینی شاہد کہہ رہا ہے کہ آگ سپاہ صحابہ والوں نے خود لگائی  ہے

Watch this video

شیخ رشید نےکہا کہ راجہ بازار نہیں جلا ہے بلکہ مسجد کےساتھ کی دکانیں جلائی گئی ہےانہوں نےکہا کےجن لوگوں نےمسجد پر حملہ کیا انکو مسجد کےراستےکا تمام علم تھا انہوں نےکہا کہ مسجد میں زخمی ہونےوالےلوگ ہسپتالوں سےبھاگ گئے

watch this video

مدرسے کے طالب علم خود مارکیٹ کو آگ لگانے میں مصروف ہیں
ویڈیو میں صاف ظاہر ہے کہ یہ کون لوگ ہیں جو آگ بھی لگا رہے ہیں اور ویڈیو بھی بنا رہے ہیں

Click here to watch video

حکومت کہ رہی ہے کہ بڑی منصوبہ بندی کے ساتھہ علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا

Click here to read CH NIsar statement

جنگ اخبار کا رپورٹر احمد نورانی صاف یہ کہہ رہا ہے کہ عاشورے سے قبل جوٹویٹ کیے گۓ تھے کہ سپاہ صحابہ والے مسجد میں جمع ہوکر شیعہ جلوس کو روکیں تو وہ ٹویٹر اکاؤنٹ بلکل اصلی ہیں اور احمد لدھیانوی اس ٹویٹر اکاؤنٹ کو خود بھی فالو کرتا ہےاحمد نورانی کے مطابق اس کو یہ سازش بے نقاب کرنے پر سپاہ صحابہ والوں نے اس کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی  ہے.مزید اس بارے میں جانے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

Click this link

82

مولانا طاہر اشرفی کھل کر کہ رہے ہیں کہ یہ فساد سپاہ صحابہ کا کروایا ہوا ہے اورسپاہ صحابہ کا ایجنٹ تاجی کھوکھر اس میں ملوث ہے
مندرجہ ذیل ویڈیو میں دیکھیں گے تو آپ کو اس ویڈیو میں تاجی کھوکھر کا ایک گن مین کالے کپڑے میں ملبوس ایک طالب علم پر تشدد کرتے ھوۓ ملے گا حیرت کی بات یہ ہے کہ اس طالب علم کو بچانے والوں کو سپاہ صحابہ والوں نے مارنے والا لکھا ہے

ویڈیو کو دیکھنے لے لئے اس لنک پر کلک کریں

Taji Khoker’s land mafia thugs caught on video staging the Rawalpindi ashura riot
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تاجی کھوکھر کا آدمی کالے کپڑے میں کیا کر رہا تھا ؟اس ویڈیو سے اور طاہر اشرفی کی باتوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کالے کپڑے میں بیگناہ سنیوں پر تشدد کرنے کے لئے اور جلوس کو خراب کرنے کے لئے جلوس میں شامل ہوۓ تھے.اس بات كى تحقيقات كى ضرورت ہے كه سانحه تعليم القران مين تاجى كهوكهر كا كيا كردار ہے اس كے گن مين وہاں کیوں تھے؟طاہر اشرفی نے ان کی پول پٹی کھول کر رکھہ دی ہے کہ فسادات میں یہ لوگ خود ملوث ہیں

lud

taji 2

taji

سپاہ صحابہ نے سوشل میڈیا میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ ٩٠ افراد قتل ھوۓ بعد میں پتا چلا کہ ١١ افراد تھے اور یہ بھی کہا گیا کہ معصوم بچوں کے گلے کاٹے
گئے.بعد میں پتا چلا کہ وہ تصاویر عرب ممالک شام اور عراق کی تھیں.
سپاہ صحابہ نے فسادت کروانی کی بہت سازش کی مگر طاہر اشرفی اور دیگر دیوبندی اور بریلوی علماء نے اس کی سازش ناکام بنادی.

آخر وہ کون سی کالعدم تنظیم ہے جس کے افراد خود کش جیکٹ سمیت پکڑے جاتے ہیں، کھلے عام دوسروں کو کافر اور مشرک کہتے ہیں مگرمیڈیا سمیت اکثریت ان کا نام لینے کے بجائے صرف کالعدم کالعدم کہتی ہے ؟؟ یہ مٹھی بھر خارجی ہیں جو شیعہ سنی اتحاد نہیں چاہتے ۔ ان کا عزم ہے کہ سنیوں کو شیعوں کے خلاف کھڑا کر دیں ۔۔ لیکن رسول اکرم (ص) کا کلمہ گو بیوقوف نہیں کہ وہ اپنے ہی جیسے دوسرے کلمہ گو سے دست و گریبان ہو جائے ۔۔ مرض کو دبانے سے مرض ختم نہیں ہوجائے گا، وقت آگیا ہے کہ اہل سنت اور شیعہ مل کر سپاہ صحابہ کے ناسور کوچیلنج کریں ورنہ جو ہو رہا ہے خدانخواستہ اس سے بد تر نہ ہوجائے ۔ اب حکومت یہ فیصلہ کر لے وہ اس ملک میں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ جیسی تنظیمیں چاہتی ہے یا امن.۔یہ لوگ ہیں ہی دہشتگردانکا کام صرف پاکستان میں شیعہ اورسنی کولڑوانہ ہی ہے۔جبکہ انکاخوددور دورتک اہلسنت سےکوئ تعلق نہیں ہے۔اس سانحہ کے بعد سپاہ صحابہ نے یہ پروپیگنڈا کیا کہ جلوسوں پر پابندی لگانے سے امن ہو جائیےگا جبکہ مہذب قومیں کھلےعام مذہبی جلوس تمام دنیا میں نکالتی ہیں. مسئلہ عوام کے جلوس نہیں دہشتگرد ہیں. عوام کو نہیں، درندوں کو بند کیا جائے امن جلوس پر پابندی سے نہیں بلکہ انتہا پسند سپاہ صحابہ کے حامی مولویوں اور طالبان کو بند کرنے سے آۓ گا

Comments

comments

Latest Comments
  1. Akmal Zaidi
    -
    • ayoub
      -
  2. ayoub
    -
  3. Ali Imran Rizvi
    -
  4. Aliza Khan
    -
  5. Rafay Raza
    -
  6. Imran Mohajir
    -
    • umar maaviya
      -
      • aik muslim
        -
      • khurram malik
        -
  7. umar maaviya
    -
  8. umar maaviya
    -
  9. umar maaviya
    -
  10. Akmal Zaidi
    -
  11. Binte zaidi
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.